النور ہیلتھ وایجوکیشن ٹرسٹ کراچی

  • نام : النور ہیلتھ وایجوکیشن ٹرسٹ کراچی

کل کتب 1

  • 1 #1341

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین

    مشاہدات : 12014

    عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام

    (جمعرات 20 جون 2013ء) ناشر : النور ہیلتھ وایجوکیشن ٹرسٹ کراچی
    #1341 Book صفحات: 256

    مذاہب عالم میں اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس نے عورت کو ہر حیثیت سے عزت اور بلند مقام عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین کی کتاب ’عورت قبل از اسلام و بعد از اسلام‘ کے موضوع پر لکھی گئی ہے جس میں مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت اور مقام پر بحث کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام میں عورت کو کیا مقام حاصل ہے اس کے علاوہ کئی موضوعات مثلاً نکاح کی ترغیب، نکاح کی اہمیت، حقوق زوجین، طلاق، خلع، حلالہ، عزل اور منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ بعض جگہوں پر کتاب کے مندرجات سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ مثلاً خاندانی منصوبہ بندی کو ثابت کرتے ہوئے مصنف لکھتے ہیں: ’’منصوبہ بندی کا بہترین نمونہ حضرت یوسفؑ نے پیش کیا ہے۔ مصر میں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے حضرت یوسفؑ کا پہلا سات سالہ منصوبہ ہے جسے انھوں نے پوری قوم کے مستقبل کو بچانے کے لیے بنایا ہے۔‘‘اب اس سے استدلال کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کو جواز فراہم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں نبی کریمﷺ کے واضح فرامین موجود ہیں۔کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں دیگر مذ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46605
  • اس ہفتے کے قارئین 343583
  • اس ماہ کے قارئین 1397083
  • کل قارئین110718521
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست