الدار السلفیہ، ممبئی

الدار السلفیہ، ممبئی
ممبئی
17 کل کتب
دکھائیں

  • 11 سنت و بدعت کی پہچان (اتوار 27 اگست 2017ء)

    مشاہدات:1287

    اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا  میں انسان کےلیےبےشمار اور بیش بہا نعمتیں پیداکی گئی ہیں۔پس انسان کے لیےلازم ہےکہ وہ ان سے نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ اس پر اللہ رب العزت کا شکریہ بھی اداکرے۔اب اگر یہ مسئلہ پیدا ہو کہ سب سے عظیم ترین اور اعلیٰ ترین نعمت کونسی ہےتو اس کا قطعی اور دو ٹوک جواب یہ ہےکہ صراط مستقیم ہی ایک ایسی منفرد نعمت ہےجس کا درجہ دیگر سب اشیاء سے بلند تر ہے۔ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہےکہ دنیا میں اس کو عزت کی نگاہ سےدیکھا جائے اور آخرت میں بھی جنت اس کا مقدر بنے۔دنیا وآخرت میں کامیابی کا حصول صرف تعلیمات اسلام میں ہےیہ واحد دین ہےجو انسان کی ہر ضرورت کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اللہ رب العزت نے انسان کی کامیابی کا راز اتباع رسول اللہ ﷺ میں مضمر کیا ہے۔ موجودہ دور میں سنت کے مقابلے میں بدعت اس قدر اشاعت ہو رہی ہے کہ عام آدمی دین حنیف کے متعلق متزلزل اور شکوک و شبہات کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔ ایک عام آدمی کے لیے سنت کو پہچاننا انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے جبکہ خوشی ہو یا غمی اسلام نے ہر موڑ پر بنی آدم کی راہنمائی فرمائی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ سنت و بدعت کی پہچان ‘‘ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی کی بے مثال تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ زبیر احمد سلفی نے انتہائی عمدہ انداز میں کیا ہے۔ موصوف نے کتاب ہذا میں سنت کا مفہوم ومقام ، باطل فرقے ، خانقاہی، متصوفانہ نظریات اور مروّجہ بدعات کا قرآن و سنت کی روشنی میں تقابلی جائزہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف اور مترجم کے لیے اس کتاب کو صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین(رفیق الرحمن)

    سنت 
  • 12 تزکیۃ النفوس (بدھ 23 اگست 2017ء)

    مشاہدات:2547

    تزکیۂ نفس‘ ا س کی اصلاح اور تطہیران انتہائی اہم امور میں سے ہے جس کے ساتھ اس امت کے نبیﷺ اس دنیا میں مبعوث فرمائے گئے ۔ جو اللہ کے موجود ہونے اور یوم آخرت کے قائم ہونے پر امید رکھتا ہو اسے خاص طور پر اپنے نفس کے تزکیہ کا اہتمام اور پاس بہت ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بندے کی فلاح وکامیابی اس کی تزکیہ نفس‘ صفائی باطن اور تطہیر قلب پر موقوف اور منحصر رکھی ہے۔اس موضوع پر علمائے قدیم کی کتابوں  کی ضخیم تعداد موجود ہے مگر زیرِ تبصرہ کتاب ان سب سے کئی ایک وجوہ کی بنا پر امتیاز ی حیثیت رکھتی ہے  مثلاً پہلی کتب مشکل اور دشوار ہیں کہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہیں‘ اور ان میں ضعیف اور موضوع روایات کی کثرت ہے لیکن اس کتاب میں مختلف کتابوں سے صحیح احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان لوگوں کی باتیں نقل کی گئی ہیں جنہیں اس فن میں کامل مہارت‘ بصیرت اور دستگاہ حاصل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور  اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور ساتھ میں احادیث کی تحقیق بھی کی گئی ہے ۔ یہ کتاب’’ تزکیہ النفوس ‘‘ علامہ ابن رجب حنبلی ‘ علامہ جوزی ‘ امام غزالی  کی تصنیف  کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 13 عقائد اسلام (اتوار 01 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:1311

    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین اسلام اللہ تعالیٰ کادیا ہوا خوبصورت طریقہ زندگی ہے جو عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد دین میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح آخرت میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی پر ہے ۔آخرت میں اعمال کے حساب وکتاب کےوقت عبادات اور اخلاقیات وغیرہ کی کوتاہی سے درگزر ممکن ہے لیکن وہا ں عقیدے کا فساد قابل معافی نہ ہوگا۔عقیدہ ہی کی بنا پر ایک شخص مومن ومنافق،کافر ومشرک قرار پاتا ہے لہٰذا اسلامی عقائد سے آگاہی از حد ضرور ی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں اسلامی عقائد کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی اصلاح کی کوشش بھی کی گئی ہے اور اسلامی عقائد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف اسلامی اشیاء شرک وبدعات اور مروجہ شرکیہ بدعات کا رد بھی نہایت مدلل طور پر کیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب نہایت جامع اور دینی حقائق اور رد شرک وبدعات کا کامل طور پر جامع ہے۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ عقائد اسلام ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن زید المحمود کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب ک...

  • 14 اجازت طلبی کے آداب و احکام (جمعہ 21 جولائی 2017ء)

    مشاہدات:1250

    اسلام نے محاسن اور اس کی اعلیٰ ترین خوبیوں میں سے سماجی اور معاشرتی آداب اور احکام بھی ہیں‘ جس کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے کے حقوق محفوظ اور ان کی حرمت‘ تقدس اور شخصیت کا احترام باقی ہے اور ہر شخص اپنے دائرہ عمل میں آزاد اور مطمئن ہے‘ ان سماجی احکامات میں سے ’’ استئذان‘‘ گھروں میں داخل ہونے اور کسی سے ملاقات کرنے کے لیے ’’ اجازت‘‘ طلب کرنا ‘‘ شریعت اسلامیہ کا خاص حکم اور ادب ہے۔ اس معاملہ میں  بڑے‘ چھوٹے‘ علماء اور جہلاء‘ سلاطین اور رعایا‘ ماں اور باپ‘ والدین اور اولاد‘ بالغ ونابالغ‘ مردوخواتین اور محرم ونامحرم سب برابر ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسی مسئلے کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اور مصنف نے بڑی تحقیقی نظر سے کتاب وسنت کے جامع احکامات کی ایسی دل نشین تشریح فرمائی ہے کہ یہ اہم ترین مسئلہ بخوبی واضح ہو کر ہر عالم وجاہل کے لیے آسان اور عام فہم ہو گیا ہے۔ اس کتاب کو آسان سے آسان تر لہجے اور زبان میں پیش کیا گیا ہے اور  اس کی فصل اول میں استئذان کی تعریف اور انواع اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسری فصل میں اجازت طلبی  کے احکامات کو بیان کیا گیا ہے اور اوقات خاصہ اور ان کی تخصیص کی وجوہ کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب’’ اجازت طلبی کے احکام ومسائل ‘‘ ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف...

  • 16 نماز با جماعت (ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:940

    نماز کے لیے ’جماعت‘ کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی خود نماز کی ہے‘ نماز دین کا ستون ہے‘ نماز کفر اور اسلام کے درمیان حد فاصل ہے‘ جس نے اپنی زندگی میں نماز کا اہتمام کیا‘ اس نے عرش الٰہی کے نیچے اپنی جگہ بنائی‘ جس نے نماز ضائع کی اس نے دین کا سب کچھ ضائع کر دیا نماز  وقت کی پابندی کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں نماز باجماعت کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر جامع‘ مکمل اور نہایت مدلل کتاب ہے۔ اس میں سب سے پہلے نماز کی اہمیت اور دین میں اس کے...

  • 17 تواضع (بدھ 26 جولائی 2017ء)

    مشاہدات:1238

    نبیﷺ اپنے علمی‘ عملی اور نبوی درجات کی سب سے بلندی پر فائز تھے‘ بلاشبہ آپ اللہ کے سب سے بڑے متقی‘ سب سے بڑے عالم اور سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والے بندے تھے لیکن خود کو سب سے زیادہ متواضع‘ خاکسار اور اللہ کا عاجز بندہ تصور کرتے تھے‘ اور یہی شان آپ ﷺ کے تمام اصحاب کرام میں بھی پائی جاتی تھی‘ دنیا میں اللہ کے محبوب بندے‘ انبیاء‘ صدیقین‘ شہداء اور صالحین تمام اپنے علم وتقوی میں جتنے بلند تھے اسی مناسبت سے اللہ سے ڈرنے والے‘ اس کی بارگاہ میں گردن عجز ونیاز جھکانے والے اور خود کو اللہ کا ادنی بندہ سمجھنے والے بھی تھے۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع پر ہے جس میں ’’التواضع‘‘ پر بڑی جامع‘ بڑی مفید اور مؤثر کتاب ہے۔ اس میں سب سے پہلے تواضع کی تعریف پھر سلف صالحین کے نزدیک تواضع کی تعریف‘  تو اس کے بعد باب بندی کی گئی ہے پہلے باب میں قرآن کریم  اور حدیث سے تواضع کی فضیلت‘ دوسرے باب میں نبیﷺ اور صحابہ کا تواضع‘ اور تیسرے میں صحابہ وتابعین اور علمائے کرام نے تواضع کی کیا فضیلت بیان کی کو‘ چوتھے میں تواضع اختیار کرنے والوں کی صفات اور احوال کو اور پانچویں میں تواضع کے ثمرات کو  بیان کیا گیا ہے۔۔ یہ کتاب’’ تواضع ‘‘ ابو مریم مجدی فتحی السید کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے...


ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 552
  • اس ہفتے کے قارئین: 12993
  • اس ماہ کے قارئین: 40687
  • کل قارئین : 46005393

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں