سید ابو الاعلی مودودی

  • نام : سید ابو الاعلی مودودی

نام: سیدابوالاعلی مودودی۔
ولادت: سید ابوالاعلی مودودی 1903ءبمطابق 1321ھ میں اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی زندگی و تعلیم و تربیت:آپ کے اباء اجداد میں ایک مشہور بزرگ خواجہ قطب الدین مودود گزرے ہیں جوکہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیرکے شیخ الشیوخ تھے سید مودودی کا خاندان انہی خواجہ مودود چشتی کے نام سے منسوب ہوکر مودودی کہلاتا ہے۔
آپ کا گھرانہ ایک مکمل مذہبی گھرانہ تھا مودودی نے ابتدائی دور کے پورے گیارہ برس اپنے والد کی نگرانی میں گزارے اور گھرپررہ کر تعلیم حاصل کی بعدازاں ان کومدرسہ فرقانیہ اورنگ آباد کی آٹھویں جماعت میں براہ راست داخل کیاگیا۔1914ء انہوں نے مولوی کا امتحان دیا اور کامیاب ہوے اس وقت ان کے والدین اورنگ آباد سے حیدرآباد منتفل ہوگئےتھے۔ جہاں سیدمودودی کو عالم کی جماعت میں داخل کروا دیاگیا۔ اس زمانہ میں دارالعلوم کے صدر حمیدالدین فراہی تھے جومولانا امین احسن اصلاحی کے بھی استاد تھے تاہم والد کے انتقال کی وجہ سے وہ دار العلوم میں 6 ماہ ہی تعلیم حاصل کرسکے۔
بطور صحافی:اللہ تعالی نے مولانا مودودی کو لکھنے کی خداداد صلاحیت سے نوازہ تھا اس لیے انہوں نے قلم کے ذریعے اپنے خیالات لوگوں تک پہنچائے اور اسی کو ذریعہ معاش بنانے کا ارادہ کر لیا چنانچہ ایک صحافی کی حیثیت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیااور متعدد اخبارات میں بطور مدیر کی حثیت سے کا کیا جن میں اخبار ’’مدینہ،،(بجنوراترپردیس) ’’تاج،،جبل پور اور جمعیت علمائے ہندکا روزنامہ ’’الحمیت،، دہلی خصوصی طور پر شامل ہیں۔1925ءمیں جب جمعیت علما ئے ہندنے کانگریس کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ کیا تو سیدمودودی نے بطور احتجاج اخبار ’’الحمیت،،کی ادارت چھوڑ دی ۔
تصانیف:
مولانا کو اللہ تعالیٰ نے لکھنے لکھانے کے خصوصی ملکہ سے نوازہ تھا۔مولانا نے بہت سی کتابیں رسائل اور مضامین لکھے ہیں۔
چند ایک کے نام درج ذیل ہیں۔
1۔تفہیم القرآن(6 جلدیں)2۔تفہیمات (5جلدیں) 3۔رسائل و مسائل (5جلدیں)4۔سیرت سرورعالم ﷺ (2جلدیں)5۔پردہ 6۔الجہاد فی الاسلام 7۔تنقیحات 8۔مسئلہ قومیت 9۔خطبات10۔دینیات 11۔شہادت حق 12۔دین حق 13۔سلامتی کا راستہ 14۔بناؤ اور بگاڑ 15۔اسلام اورجاہلیت 16۔اسلام کا اخلاقی نقطہ نظر 17۔تحریک اسلامی :کامیابی کی شرائط 18۔اسلام کا نظام حیات 19۔اسلام کا سرچشمہ قوت 20۔سنت کی آئینی حیثیت 21۔اسلامی تہذیب اور اس کے اصو ل ومبادی 22۔خلافت وملکوکیت 23۔حقوق الزوجین 24۔سود 25۔معاشیات اسلام 26 اسلام اور ضبط ولادت 27۔شراکت ومضاربت کے چندشرعی اصول 28۔مسئلہ ملکیت زمین 29۔ہندوستان کا صنعتی زوال اور اس کےاسباب 30۔اسلامی عبادات پرایک تحقیقی نظر 31۔قرآن کی 4 بنیادی اصطلاحیں 32۔تجدیدواحیائے دین 33۔تعلیمات 34۔سانحہ مسجد اقصی 35۔اسلام کا نظریہ سیاسی 36۔اسلامی سیاست 37۔خطبات یورپ 38۔خطبات حرم
کلمات ثناء:
مولانا سید ابوالاعلی مودودی اپنےفکروفلسفہ اور کارنامہ حیات کی بدولت بجاطورپراس کے مستحق ہیں کہ ان کے قلم سے ٹپکا ہوا ایک ایک جملہ اور زبان سے نکلا ہوا ایک ایک بیان محفوظ کرلیا جائےتاکہ اہل نظر کو ان کے کارنامہ زندگی کے تجرباتی مطالعہ میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کر نا پڑھے۔سوانح نگاروں نےاپنی کتابوں میں مولانا مودودی کو بھی جگہ دی ہےاور بہت تفصیل سے ان کے حالات کو قلم بند کیاہےاور کلمات کہے ہیں۔
مولانا سید ابوالاعلی مودودی زندگی بھر تجدیدو احیاء دین کےلیے کوشاں رہے ایک باشعو رصاحب فکر کی طرح انہوں نے اپنی تاریخ پرتنقیدس نظرڈالی اس کا تجربہ کیا اور ایک راہ عمل متعین کرنے کی کوشش کی مساعی کا نتیجہ جماعت اسلامی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔
انہوں نے زندگی کے ہر پہلوپرکچھ نہ کچھ لکھا ہے۔ان کی فکرسے اختلاف ممکن ہے لیکن اسے نظرانداز کر دیناممکن نہیں ہے۔سیدمودودی نے تعلیم کے مسائل پروقتافوقتا اظہار خیال کیا ہےان مضامین کی روشنی میں جناب محمد حسین نے سیدمودودی کے تعلیمی افکا رپر گفتگو کی ہے۔ان کا مقالہ قابل تحسین ہے۔
وفات: 1979ء میں سیدمودودی کےگردےاورقلب میں تکلیف ہوئی جس کے علاج کےلیے ان کوامریکہ لے جایا گیا جہاں ان کے صاحبزادے بطور معالج برسرروزگار تھے۔
آپ کے چندآپریشن بھی ہوئےلیکن 22ستمبر 1979ءکو 76 برس کی عمر میں آپ خالق حقیقی سے جا ملے ۔آپ کاپہلاجنازہ بفیلوریاست نیویارک میں پڑھا گیا۔اورپھر آپ کے جسدخاکی کو پاکستان لایاگیااور لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں آپ کا نمازجنازہ قطریونیورسٹی کے وائس چانسلرسابق’’صدراخوان المسلمون شام،،علامہ یوسف القرضاوی نےپڑھایا۔ اناللہ واناالیہ راجعون
حوالہ: بیاد سیدمودودی ازسفراختر۔۔۔۔ ویکیپڈیا

کل کتب 37

  • 26 #3375

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 9441

    قرآن کی معاشی تعلیمات

    (منگل 23 فروری 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #3375 Book صفحات: 75

    اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں بیان کردیے گئے ہیں۔ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے امت نے اجتماعی کاوشوں سے جو حل تجویز کیے ہیں وہ سب کے لیے قابل قبول ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئ...

  • 27 #3547

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 20565

    الجہاد فی الاسلام (مودودی)

    (ہفتہ 12 مارچ 2016ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور
    #3547 Book صفحات: 600

    جہاد دینِ اسلام کی چوٹی ہے۔ جہاد اعلائے کلمۃ اللہ کا سب سے بڑا سبب اور مظلوموں و مقہوروں کو عدل انصاف فراہم کرنے کا عمدہ ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کو دعوت و انذار کے بعد انتہائی حالات میں اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کی اجازت دی ہے او راللہ کے راستے میں لڑنے والے  مجاہد کے لئے انعام و اکرام اور جنت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح اس لڑائی کو جہاد  جیسے مقدس لفظ سے موسوم کیا  ہے۔ جہاد کی اہمیت وفضلیت کے حوالے سے کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے باقاعدہ ابواب قائم کیے ہیں او رکئی اہل علم نے اس پر مستقبل عربی اردوزبان میں کتب تصنیف کی ہیں۔ زير تبصره كتاب"الجہاد فی الاسلام‘‘ مفکر اسلام سید ابو الاعلی مودودی﷫ کی تصنیف ہے جہاد کے موضوع پربڑی اہم کتاب ہے یہ کتاب آپ نے اس وقت لکھی جب آپ "الجمعیۃ" کے مدیر تھے۔ ایک شخص سوامی شردھانند نے شدھی کی تحریک شروع کی جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو ہندو بنالیا جائے۔ چونکہ اس تحریک کی بنیاد نفرت، دشمنی اور تعصب پر تھی اور اس نے اپنی کتاب میں حضرت محمد ﷺ کی توہین کی جس...

  • 28 #3757

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 10791

    تجدید و احیائے دین

    (منگل 12 جولائی 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #3757 Book صفحات: 129

    اسلام کی اصطلاحی زبان کے جو الفاظ کثرت سے زبان پر آتے ہیں ان میں سے ایک لفظ مجدد بھی ہے۔اس لفظ کا ایک مجمل مفہوم تو ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ جو شخص دین کو از سر نو زندہ اور تازہ کرے وہ مجدد ہے۔لیکن اس کے تفصیلی مفہوم کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔کہ تجدید دین کی حقیقت کیا ہے؟ کس نوعیت کے کام کو تجدید دے تعبیر کیا جا سکتا ہے؟ اس کام کے کتنے شعبے ہیں؟مکمل تجدید کا اطلاق کس کارنامے پر ہو سکتا ہے؟اور جزوی تجدید کیا ہوتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" تجدید واحیائے دین "جماعت اسلامی پاکستانی کے بانی مولانا سید ابو الاعلی مودوی﷫ کی تصنیف ہے ۔جس میں آپ نے تحریک تجدید واحیائے دین کا بے لاگ تجزیہ کیا ہے، مجددین کی حقیقی عظمت کو اجاگر کیا ہے اور ان کے عظیم کارناموں کی اہمیت کو جس انداز میں بیان کیا ہے وہ نہ صرف آئندہ مورخین کے لئے ایک صحیح بنیاد فراہم کرے گی بلکہ دین کے خادموں کے دلوں میں ایک تازہ ولولہ، ایک نیا جوش اور دین کی سرفرازی کے لئےایک نئی تڑپ اور لگن پیدا کرے گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اض...

  • 29 #3771

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 18304

    خطبات ( مودودی )

    (جمعہ 22 جولائی 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #3771 Book صفحات: 290

    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خطبات&lsqu...

  • 30 #3963

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 10966

    قوموں کے عروج و زوال پر علمی تحقیقات کے اثرات

    (جمعہ 07 اکتوبر 2016ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور
    #3963 Book صفحات: 125

    قوموں کا عرج و زوال قانون فطرت ہے کسی بھی قوم کا اقتدار اور عروج وزوال دیر پا ضرور ہو سکتا ہے لیکن ہمیشہ نہیں ، قوموں کا عروج وزوال اگر چہ فطری قانون کے مطابق ہوتاہے تاہم ایسا نہیں ہوتاہے کہ اس میں اسباب و عوامل کو کچھ دخل نہ ہو ، کسی بھی قوم کے عروج و زوال میں بہت سے اسباب و عوامل فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں ، قوموں کے بارہا کے عروج وزوال کو دیکھتے ہوئے ان عوامل کو طے کر ناکوئی مشکل کام نہیں ہے ۔اہل علم نے اقوام کے ان عروج وزوال کے اسباب پر متعدد علمی تحقیقات کی ہیں، جن سے عروج وزوال کے اسباب کا بڑی وضاحت کے ساتھ جائزہ ہو جاتا ہے۔ ابن خلدون نے حکومتوں ، شاہی خاندانوں اور قوموں کے عروج و زوال کو پہلی مرتبہ سائنسی انداز میں سمجھنے کی کوشش کی ، اور اس عمل کے پس منظر میں جو قوانین کارفرما ہیں انہیں دریافت کرنے اور ان کے اثرات کو متعین کرنے کی کوشش کی ۔ وہ عروج و زوا کے اس عمل کو انسانی زندگی سے تشبیہ دیتا ہے کہ جس طرح ایک انسان بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کے درجات طے کرکے موت سے ہم آغوش ہوجاتا ہے ، اسی طرح سے قومیں بھی ان مرحلوں سے گذر کر زوال پذیر ہوجاتی ہیں ۔ اس ک...

  • 31 #4007

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 7314

    اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر

    (اتوار 23 اکتوبر 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #4007 Book صفحات: 97

    قرآن کی رو سے عبادت وہ اصل مقصد ہے جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔انبیاء کرام کو بھی دنیا میں اسی لئے بھیجا گیا تاکہ وہ انسان کو اللہ کی عبادت کی دعوت دیں اور طاغوت سے دور رہنے کی تلقین کریں۔عبادات کے ذریعے انسان میں اطاعت اور فرماں برداری کا ایک مزاج تشکیل پاتا ہے۔ اور انسانی شخصیت کی ساخت پر داخت ایسے زاویوں پر ہونے لگتی ہے جو اس کی پوری زندگی کو حسن عمل میں ڈھال دیتے ہیں ۔اسلام کی نگاہ میں انسان اللہ تعالی کا بندہ ہے۔اس کا خالق، اس کا مالک، اس کا رازق، اس کا حاکم صرف اور صرف اللہ تعالی ہے۔اللہ نے اس کو زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے، کچھ ذمہ داریاں اور کچھ خدمتیں اس کے سپرد کی ہیں۔اس کا کام اپنے مالک کے مقصد کو پورا کرنا ہے اور جس طرح وہ چاہتا ہے اس کے مطابق زندگی گزارنا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر " جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سید ابو الاعلی  مودودی﷫  کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے اسلامی عبادات کا پس منظر اور اس کے مقاسد کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ و ہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرم...

  • 32 #4055

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 5191

    قادیانی مسئلہ اور اس کے مذہبی ، سیاسی اور معاشرتی پہلو

    (بدھ 16 نومبر 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #4055 Book صفحات: 451

    اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ ﷺخاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کیا۔ زیر تبصرہ کتاب " قادیانی مسئلہ اور اس کے مذہبی، سیاسی اور معاشرتی پہلو " جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سید ابو الاعلی  مودودی﷫  کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے قادیانیت اور عقیدہ ختم نبوت کی شرعی حیثیت اور اس کے سیاسی و معاشرتی پہلو کو قر...

  • 33 #4308

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 6193

    حقیقت اسلام

    (پیر 27 فروری 2017ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن لاہور
    #4308 Book صفحات: 135

    زیر تبصرہ کتاب"حقیقت اسلام" جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مولانا سید ابو الاعلی مودوی﷫ کی تصنیف ہے ۔جس میں آپ کے وہ خطبات جمع ہیں جو انہوں نے 1938ء میں چند مہینوں تک مشرقی پنجاب کے ایک دیہاتی علاقے میں قیام کے دوران ارشاد فرمائے۔وہ فرماتے ہیں کہ وہاں میں نے جمعہ کے اجتماعات میں عام مسلمانوں کو دین سمجھانے کے لئے خطبات کا ایک سلسلہ شروع کیا اور چونکہ مخاطب ناخواندہ اور نیم ناخواندہ لوگ تھےچنانچہ ان خطبات میں زیادہ سے زیادہ عام فہم اور آسان زبان استعمال کی تھی۔انہیں تعلیم یافتہ لوگ بھی دین سمجھنے کے لئے پڑھ سکتے ہیں اور  اپنے ان پڑھ عوام کو سنا کر بھی یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کا اصل دین کیا ہے۔یہ خطبات دراصل چانچ الگ الگ حصوں میں شائع کئے گئے ہیں،   جوحقیقت اسلام، حقیقت صوم وصلوۃ، حقیقت زکوۃ، حقیقت حج اور حقیقت جہاد کے موضوعات پر مشتمل ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ حقیقت اسلام ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

  • 34 #4371

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 11178

    قادیانی مسئلہ ( جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 31 مارچ 2017ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی
    #4371 Book صفحات: 134

    اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا۔ اور عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقیدہ کا حامل ہے۔ نبی آخر الزماں خاتم المرسلین حضرت محمدپر رسالت ونبوت کا سلسلہ ختم کردیاگیاہے ۔اب آپﷺ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں اسی عقیدہ پر پوری امت مسلمہ کا اجماع ہوچکا ہے۔ آپ ﷺ کےبعد جوبھی نبوت کا دعوی کرےگا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگا او رجو کوئی بھی توحید ورسالت کے شعوری اقرار ویقین کےبعد کسی دوسرے کو اپنا نبی تسلیم کر ے گا وہ بھی ملت اسلامیہ سے خارج ہوگا اوراگر توبہ کیے بغیر مرجائے تو جہنم رسید ہوگا۔نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ ہو وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ...

  • 35 #4418

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 29556

    اسلام کے معاشرتی آداب سورۃ الحجرات کی روشنی میں

    (منگل 25 اپریل 2017ء) ناشر : اسلامک سروسز سوسائٹی لاہور
    #4418 Book صفحات: 51

    سورۃ الحجرات قرآن مجید کی 49 ویں سورت جو حضرت محمد ﷺ کی مدنی زندگی میں نازل ہوئی۔ اس سورت میں 2 رکوع اور 18 آیات ہیں۔سورۃ الحجرات کےمضامین اورتفاسیر بالماثور کےمطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ سورۃ الحجرات ایک ہی دفعہ نازل نہیں کی گئی بلکہ حسب ضرورت اس کانزول کئی حصوں او رمختلف اوقات میں ہوا اس سورت کااجمالی موضوع اہل ایمان اورمسلمانوں کے ان امور کی اصلاح ہے جن کا تعلق ان کے باہمی معاملات او رمجمتع اسلامی سے ہوتاہے۔ ابتدائی پانچ آیتوں میں ان کو وہ ادب سکھایا گیا ہے جو انہیں اللہ اور اس کے رسول کے معاملے میں ملحوظ رکھنا چاہیے۔ پھر یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہر خبر پر یقین کر لینا اور اس پر کوئی کارروائی کر گزرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر کسی شخص یا گروہ یا قوم کے خلاف کوئی اطلاع ملے تو غور سے دیکھنا چاہیے کہ خبر ملنے کا ذریعہ قابل اعتماد ہے یا نہیں۔ قابل اعتماد نہ ہو تو اس پر کارروائی کرنے سے پہلے تحقیق کر لینا چاہیے کہ خبرصحیح ہے یا نہیں۔ اس کے بعد بتایا گیا ہے کہ اگر کسی وقت مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو اس صورت میں دوسرے مسلمانوں کو کیا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ پھ...

  • 36 #6115

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 6790

    تفہیم الاحادیث جلد 01

    dsa (جمعہ 12 جون 2020ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #6115 Book صفحات: 466

    مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے و...

  • 37 #6267

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 8995

    تفہیم احکام القرآن جلد اول

    dsa (ہفتہ 19 دسمبر 2020ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #6267 Book صفحات: 486

    قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ،...

< 1 2 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9918
  • اس ہفتے کے قارئین 249632
  • اس ماہ کے قارئین 1277797
  • کل قارئین96929641

موضوعاتی فہرست