سید بدیع الدین شاہ راشدی

  • نام : سید بدیع الدین شاہ راشدی

مولانا سید بدیع الدین شاہ راشدی  16 مئی 1926ء بمطابق 1342ؔھ میں گوٹھ فضل شاہ ( نیو سعیدآباد) ضلع حیدرآباد میں سندھ میں پیدا ہوئے۔دینی تعلیم کاآغاز پنےمدرسہ ’’دارالارشاد،،سےکیا یہ ان کاٖآبائی مدرسہ تھا۔3ماہ کی قلیل مدت میں حفظ القرآ ن کی تکمیل کی ۔اس کےبعد اپنےوالدمحترم سید احسان اللہ شاہ راشدی تفسیرحدیث اورفقہ کی تحصیل کی ۔اس کےبعد آپ نےدجن اساتذہ سےاکتساب کیا ان کی تعداد 18ہے۔اور سب کےسب حنفی المسلک تھے۔ان اساتذہ سےاستفادہ کےبعد آپ نےجن علماء حدیث سےحدیث تفسیرفقہ اورمختلف علوم اسلامیہ میں تعلیم حاصل کی ان کے نام یہ ہیں۔ 1۔مولاناسیدمحب اللہ شاہ راشدی   2۔مولاناالواالوفاء ثناء اللہ امرتسری ۔3۔مولاناحافظ عبداللہ محدث روپڑی  4۔مولانا ابو اسحاق نیک محمد امرتسری۔5۔مولانا ابوسعید شرف الدین محدث دہلوی۔فراغت کےبعداپنےگا ؤ ں میں درس وتدریس کاسلسلہ  جاری کیا اور پھراپنی ساری زندگی درس وتدریس وعظ وتبلیغ ، دعوت وارشاد واورتصنیف تالیف میں بسرکردی۔آپ کےتلامذہ کی فہرست خاصی لمبی طویل ہے۔دعوت کتاب وسنت اور تردیدشرک وبدعت کےسلسلہ میں آپ مصائب وآلام سےبھی دوچار ہوئے لیکن آپ کےپایہ استقلال میں لغزش نہ آئی۔آپ تقلیدیان احناف کےخلاف سینہ سپررہے۔حضرت بدیع الدین بلید پایہ کےمناظرتھےآپ نےاحناف  سےبہت مناظرے کیے۔صرف مناظرہ ہی نہیں بلکہ اعلی پایہ کےخطیب اور مقرر بھی تھے۔ مدینۃ النبی میں کئی سال مقیم رہےاور وہاں درس حدیث دیتےرہے۔کثیرالمطالعہ تھےاورتصنیف وتالیف کاشوق بھی رکھتےتھےعربی اردو سندھی میں کتابیں لکھی ہیں۔

وفات: بدیع الدین شاہ راشدی 8جنوری 1996ء میں کراچی میں فوت ہوئے اور اپنےآبائی گاؤں گوٹھ فضل شاہ (سعید آبادمیں دفن ہوئے۔

کل کتب 38

< 1 2 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 1

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20395
  • اس ہفتے کے قارئین 260109
  • اس ماہ کے قارئین 1288274
  • کل قارئین96940118

موضوعاتی فہرست