صالح بن فوزان الفوزان

  • نام : صالح بن فوزان الفوزان

نام: صالح         ۔

ولدیت: فوزان بن عبداللہ ۔

نسب نامہ: صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان ۔

ولادت:

ڈاکٹر صالح بن فوزان یکم رجب؁ 1354 ہجری بمطابق28 ستمبر 1935 میلادی میں پیدا ہوئے۔

تعلیم وتربیت:

ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والد گرامی وفات پاگئے۔اپنی تعلیم کا آغاز قرآن مجید سے کیا اور ابتدائی کتابیں اپنے شہر کے امام مسجد سے پڑھیں جن کا نام حمودبن سلیمان القلال ہے۔ اس کے بعد مہدالعمل بریدہ میں داخلہ لیا اور وہاں سے 1373ء میں فارغ ہوئے اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے کلیہ الشریعہ ریاض میں داخلہ لیا اور وہاں سے فقہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ درس و تدریس:فارغ التحصیل ہونے کے بعد مہدالعملی ریاض میں بطور مدرس اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔اس کے بعد کلیۃ لشریعہ میں چلے گئے۔اس کے بعد آپ اصول دین کی تدریس کے لیے ایک اور شعبہ میں منتقل ہو گئے۔ پھر ان کو قاضی کے عہدہ پر فائز کیا گیا اس کے بعد مہد العالی کے مدیر بنا دیے گئے۔ شیخ صالح  هي کبار العلماء کے رکن بھی تھے اور المجمع الفقہی کے بھی رکن تھے اس طرح لجنۃ الاشراف اور اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیہ والافتاء کے بھی رکن تھے جامعہ الامیر متعب بن عبدالعزیز آل سعود میں امام خطیب اور مدرس بھی تھے۔

اساتذہ:

شیخ صالح بن فوزان نے جن نامی گرامی اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کی ان کے نام درج ذیل ہیں۔

1۔ الشیخ عبدالرحمن السعدی 2۔ الشیخ عبدالعزیز بن باز

3۔الشیخ عبداللہ بن حمید  4 ۔الشیخ محمد الامین الشنقیطی

5۔ الشیخ عبدالرزاق عفیفی 6۔ الشیخ صالح بن عبدالرحمن السکیتی

7۔ الشیخ صالح بن ابراہیم البلیہی 8۔الشیخ محمد بن سبیل

9۔ الشیخ ابراہیم بن عبیدالعبد المحسن                            

 10۔ الشیخ حمود بن عقلاء الشعیبی

11۔ الشیخ صالح العلی الناصر

12 الشیخ محمد بن صالح المنصور

اسکے علاوہ بھی اور بہت سے علماء کرام سے آپ نے تفسیر اور لغت کا علم حاصل کیا۔

تصانیف:

شیخ صالح بن فوزان نے بہت ہی مفید  کتا بیں لکھی ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں۔

1 التحقيقات المرضية فى المباحث الفرضية  ( یہ مواریث پر لکھا گیا ماسٹر کا مقالہ ہے )

2 احکام الاطمعة فى الشريعة الاسلامية

3 الارشاد إلى صحيح الإعتقاد

4 شرح عقيدة واسطية

5 البيان فى ما أخطاء فيه بعض الكتاب

6 مجموع محاضرات فى العقيدة والدعوة

7 الخطيب ا لمنمبرية فى المناسبات العصرية ( یہ دوجلدوں میں ہے )

8 من اعلام المجددين فى الاسلام

9 رسائل فى مواضيع المختلفة

10 مجموع فتاوى فى العقيدة والفقه

11 نقد كتاب الحلال والحرام في الاسلام

12 شرح كتاب التوحيد (لامام محمد بن عبدالوهاب

13 التعقيب علي ما ذكره الخطيب في حق الامام محمد بن عبدالوهاب

14 المخلص الفقهي

15 اتحاف اهل الايمان بدرورس شهر رمضان

16 الضياء اللامع من الاحاديث القدسية الجوامع

17 بيان ما يفعل الحاج والمعتر

18 كتاب التوحيد

19 فتاوي و مقالات

20 البدع و المحدثات ومالا اصل له

21 مجالس شهر رمضان المبارك

22 عقيده التوحيد

23 اضواء من فتاوي ابن تيمية-

24 بحوث فقهية في قضايا عصرية

25 محاضرات في عقيدة والدعوة

26 شرح كتاب كشف الشبهات

27 فقه فتاوي البيوع

28 دروس من القرا ٰن الكريم

29 ذادالمستقنع

30 المخلص في شرح كتاب التوحيد

31 اعانة المستفيد بشرح كتاب التوحيد

32 شرح مسائل الجاهلية

33 حكم الحتفال بذكري الملولد النبوي

34 المنتقي

35 لمحة عن الفرق

36 الايمان بالملائكة و أثره في حياة الأمة

37 الاعلام بنقد كتاب الحلال والحرام

38 مجمل عقيدة السلف الصالح

39 البيان بالدليل لما في نصيحة الرفاعي و مقدمة البوطي من الكذب الواضح والتضليل

40 حقية التصوف

 41 من مشكلات الشباب

42 وجوب التحاكم الي مام أنزله الله

43 الفرق بين البيع والربا

44 مسائل في الايمان

45 التعليقات المختصرة علي متن العقيدة الطاوية

46 تدبر القرآن

47 وجوب التشبت في الاخبار واحترام العلماء 

48 من أصول عقيدة أهل السنة والجماعة

49 دورالمرأة في القرآن

50 معني لا اله الا الله

51 شرح كتاب شرح السنة للامام البربهاري

52 شرح نواقض الاسلام

53 التوحيد في القرآن

54 التحذير من الفوضي والفتن والمظاهرات

55 كتاب مناسك الحج والعمرة

56 مختصر أحكام الجنائز

57 أسئلة و أجوبة في مسائل الايمان والكفر

كلمات ثناء: شیخ صالح بن فوزان انتہائی نیک دل اور پختہ کار عالم حدیث و فقہ ہیں اور اپنی زندگی کو فی سبیل اللہ وقف کر دیا ہے ان کے لکھے گئے رسائل اورکتابیں امت کیلئے ایک تحفہ نایاب ہیں۔ اللہ تعالی ان سے اور زیادہ دین کا کام لے آمین

حوالہ:  ویکیپیڈیا

کل کتب 16

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25928
  • اس ہفتے کے قارئین 119432
  • اس ماہ کے قارئین 919073
  • کل قارئین97984377

موضوعاتی فہرست