ڈاکٹر ذاکر نائیک

14 کل کتب
دکھائیں

  • 11 جدید دور کے مسائل اور قرآن حکیم (اتوار 26 نومبر 2017ء)

    مشاہدات:1389

    قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ یہ اللہ پاک کی طرف سے انسانیت کو عطا ہونے والا مکمل ضابطہ حیات ہے۔ یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔پھر اسے تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ قرآن اور جدید سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقیت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’جدید دور کے مسائل اور قرآن حکیم‘‘ڈاکٹر ذاکر نائیک کے قرآن مجید سے متعلق تین خطابات کو انگریزی سے اردو قالب میں محمد انور آرائیں نے ڈھالا ہے۔پہلا خطبہ قرآن اور بائیبل سائنس کی روشنی میں ، دوسرا خطبہ کیا قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے؟ اور تیسرا خطبہ قرآن اور جدید سائنس پر مبنی ہے۔ان تینوں خطابات میں مستشرقین اور دیگر لوگوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعترضات کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور جدید مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے قرآن مجید کے مقام و مرتبہ کو بلند کیا ہے۔ چنانچہ راہ دعوت میں کام کرنے والے اگر دیگر اہل مذاب سے گفتگو کرتے ہوئے اس کتاب کو ملحوظ رکھیں تو امید ہے کہ ان کی گفتگو مؤثر اور نتیجہ خیز ہو گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کا فائدہ عام کرے اور اس کے اجر سے نوازے۔ آمین۔ ط...

  • 12 قرآن کریم فرمان خدا وندی (ہفتہ 02 دسمبر 2017ء)

    مشاہدات:963

    اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن حکیم بلا شبہ وہ زندہ و جاوید معجز ہے جو قیامت تک کے لئے انسانیت کی راہنمائی اور اسے صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے کافی و شافی ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کا اتنا بڑا انعام ہے کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی دولت اس کی ہمسر نہیں کر سکتی۔یہ وہ کتاب ہےجس کی تلاوت، جس کا دیکھنا: جس کا سننا اور سنانا، جس کا سیکھنا اور سکھانا، جس پر عمل کرنا اور جس کی کسی بھی حیثیت سے نشر و اشاعت کی خدمت کرنا دونوں جہانوں کی عظیم سعادت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ قرآن کریم فرمانِ خدا وندی ؟‘‘ سید خالد جاوید مشہدی کی ہے ۔ جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک طویل خطاب اور بعد میں ہونے والے سوال و جواب کو قلمبند کیا ہے۔قرآن مجید کے بارے میں اعتراضات کا جواب قرآن مجید میں موجود ہے ۔مگر اس کتاب میں جدید سائنس میں ہونے والی تحقیق کے ساتھ مختلف مذاہب کے لوگوں کی موجودگی میں معترضین کا منہ بند کیا ہے۔لہذا یہ کتاب معترضین کو بے بس کرنے میں شاندار کتاب ہے اور اس کا مطالعہ خاص کر ان لوگوں کے لئے بہت ضروری ہے جن کا سامنا غیر مسلموں سے ہوتا رہتا ہے۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔ طالب دعا: پ،ر،ر

  • 13 خطبات ڈاکٹر ذاکر نائیک ( پارٹ 1 ) (منگل 05 فروری 2019ء)

    مشاہدات:1607

    ڈاکٹر ذاکر نائک کا نام عوامی و علمی حلقوں  میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے  ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ہندوستان کے ایک معروف مبلغ اور داعی ہیں۔آپ اپنے خطبات اور لیکچرز میں اسلام اور سائنس کے حوالے سے بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں، اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے جو کچھ بتا دیا تھا، آج کی جدید سائنس اس کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔ اور یہ کام وہ زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتے وقت کرتے ہیں ،تاکہ ان کی عقل اسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔اسلام اگرچہ سائنس کی تائید کا محتاج نہیں ہے، اور اس کا پیغام امن وسلامتی اتنا معروف اور عالمگیر ہے کہ اسے مسلم ہو یا غیر مسلم دنیا کا ہر آدمی تسلیم کرتا ہے۔دنیا بھر میں ہزاروں لوگ  ڈاکٹر ذاکر نائیک کےہاتھوں   اسلام  قبول کرچکے ہیں  اللہ تعالیٰ ڈاکٹر  صاحب کو اپنے حفظ وامان میں  رکھے  اور ان کی  غلبۂ اسلام کےلیے تمام جہود کو قبول فرمائے ۔زیر نظر کتاب ’’خطبات ڈاکر ذاکر نائیک  ‘‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطبات کا مجموعہ ہے   ڈاکٹر صاحب کے  خطبات  انگریزی زبان میں تھے  سید امتیاز  احمد صاحب نے   ان خطبات کو اردو زبان میں منتقل کیا ہے تاکہ اردو طبقہ بھی ان خطبات سے مستفید...

  • 14 قرآن اور سائنسی دریافتیں (ہفتہ 31 اگست 2019ء)

    مشاہدات:578

    قرآن اور سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں اور بلاشبہ کائناتی دریافتوں میں قرآن   وسانئس میں ہم آہنگی فروغِ اسلام کاباعث بنی ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن اور سائنسی دریافتیں ‘‘ ڈاکٹر ذاکرنائیک کی  تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں  چند ایسے سائنسی حقائق کو پیش کیاگیا ہے  جو قرآن مجید میں موجود ہیں ۔ڈاکٹر تصدق حسین راجا نے اس کتاب کو اردو قارئین کے لیے   انگریزی اردو قالب میں ڈھالا ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ذاکر نائیک ﷾ کی حفاظت فرمائے اور فروغ اسلام کے لیے ان  کاوشیں فرمائے  قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)


0 کل کتب
دکھائیں

اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کا ترجمہ ان صاحب نے کیا ہو۔

0 کل کتب
دکھائیں

اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 828
  • اس ہفتے کے قارئین: 10237
  • اس ماہ کے قارئین: 38486
  • کل قارئین : 46519861

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں