زندگی کی آخری تصویریں

ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمٰن العریفی
دار السلام، لاہور
66
1320 (PKR)

قرآن کا انسانِ مطلوب ایمان سے بھر پور زندگی گزارتا اور ایمان ہی کی حالت میں موت کا سامنا کرنا چاہتا ہے۔نزع کی آخری ہچکی زندگی بھر کا خلاصہ ہوتی ہے۔زندگی کی اس نازک گھڑی میں آدمی کا لا شعور پوری طرح بیدار ہوتا ہے۔آدمی زندگی بھی نیکی اور اچھائی کی راہ پر چلتا رہا ہو اور ایمان وعمل سے بہرہ ور رہا ہو تو نزع کے عالم میں اس کی زبان سے اچھی ہی بات نکلتی ہے۔اللہ کا ذکر اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے۔انسانی زندگی کی اس سے بڑی خوش نصیبی اور کوئی نہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی انسانی زندگی کی چند آخری تصویریں پیش کی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ تصویریں تو دل خوش کن ہیں جبکہ بعض بڑی اندوہناک اور لرزہ خیز ہیں اور نہایت سبق اور نصیحت آموز واقعات ہیں۔یہ دنیا سے رخصت ہوتے انسانوں کی الوداعی باتیں ہیں۔یہ کتاب اصلا عربی زبان میں ہے جس کےافادے عام کے لیے اس کا  اردو ترجمہ دار السلام ریسرچ سنٹر نے کیا ہے جو کہ نہایت عمدہ اور سلیس بھی ہے۔یہ کتاب’’زندگی کی آخری تصویریں‘‘ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمان عریفی‘‘ نے تالیف کی ہے جو کہ ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سر گرم مبلغ بھی ہیں۔ان کا تعلق سعودی عرب کے دار الحکومت الریاض سے ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف اور دار السلام ریسرچ سنٹر کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

اندھیرے کا ساتھی

 

9

جنتی کی غذا

 

14

بستر مرگ پر

 

17

آخری تمنا

 

18

جیسا کردار ویسا انجام

 

19

نماز جنازہ کی فضیلت

 

20

جزائے اعمال کا خواب

 

21

قبر کی خاموش صدائیں

 

26

حیا اور رضا کی پتلی

 

30

موت کا فرشتہ رحم نہیں کرتا

 

35

آسمان کی طرف سفر

 

38

کافروں ، مشرکوں اور فاسقوں کی موت

 

41

دو بادشاہوں کی موت اور مال و دولت کی اصل حقیقت

 

44

آخری سچائی

 

48

میری موت پر نفل پڑھ کر دعا کرنا

 

49

نصیحت

 

50

شرابی موت کے دروازے پر

 

51

مسجد جانے سے انکار

 

52

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

 

53

زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے

 

55

عمر بن عبد العزیز 

 

57

اے انسان! تجھے کب ہوش آئے گا

 

59

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • کل مشاہدات: 39760471

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں