یہ ہے مغربی تہذیب(2826#)

ڈاکٹر عبد الغنی فاروق
کتاب سرائے لاہور
338
8450 (PKR)

مغربی تہذیب سے مراد وہ تہذیب ہے جو گذشتہ چا ر سو سالوں کے دوران یورپ میں اُبھری اس کا آغاز سولہویں صدی عیسوی میں اُس وقت سے ہوتا ہے جب مشرقی یورپ پر ترکوں نے قبضہ کیا ۔ مغربی تہذیب اور اسلام میں بنیادی فرق یہ ہے کہ مغربی تہذیب فلسفہ کی بنیاد پر قائم ہے اور اسلام وحی کی بنیاد پر قائم ہے۔چنانچہ مغربی تہذیب کسی خاص مذہب کا نام نہیں جو الہامی یا خدائی تعلیمات پر عمل کرنے کامدعی ہو۔مغربی تہذیب اپنے اپنے مذہب پر نجی اور پرائیویٹ زندگی میں عمل کرنے کی اجازت ضرور دیتی ہے۔ لیکن یہ خاص مذہبی طرز فکر، عقائد اور وحی پر مبنی تعلیمات کا نام نہیں۔چنانچہ مغربی تہذیب کی بعض تعلیمات، دنیا کے تمام مذاہب کی مشتر کہ تعلیمات سے ہٹ کر بھی موجود ہیں۔ مثلاً شادی کے بغیر کسی عورت کے ساتھ تعلق تقریباً ہر بڑے مذہب میں شرم وحیا اور اخلاق کے منافی سمجھا گیا۔لیکن مغربی تہذیب اس کو کسی قسم کی ادنیٰ قباحت سمجھنے کو تیار نہیں۔ مادیت ، زرپرستی اور دولت سے انتہاء درجے کی محبت کو تمام مذاہب نے مذموم قرار دیا، لیکن مغربی تہذیب اس کو کسی قسم کا عیب سمجھنے کی روا دار نہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " یہ ہے مغربی تہذیب "محترم ڈاکٹر عبد الغنی فاروق صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے 1985ء سے لیکر 2006ء تک  20 سال کے اخبارات کو سامنے رکھ کر  مغربی تہذیب کے عبرت ناک،بصیرت افروز،المناک اور فکر انگیز اعداد وشمار کا چشم کشا تجزیہ پیش کیا ہے۔اس کتاب میں انہوں نے امریکہ اور یورپ میں خاندانی تباہی،امریکہ اور یورپ میں بچوں کی حالت زار، امریکہ اور یورپ میں عورتوں  کی حالت زار،امریکہ اور یورپ میں اخلاقی جرائم اور عمومی جرائم کے باب قائم کئے ہیں اور پھر ہر باب کے تحت مغربی تہذیب کے پسماندگی کی بے شمار مثالیں بیان کی ہیں،اور یہ ثابت کیا ہے کہ جس تہذیب کو ہم حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں ،اور جس کی چکا چوند ترقی سے ہم مرعوب ہوتے رہتے ہیں ،اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔وہ سراسر دھوکہ اور فراڈ پر مبنی ہے۔مغربی تہذیب کے دلدادہ لوگوں کی ہدایت اوران کی آنکھیں کھولنے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

7

عرض مولف

 

10

امریکہ اور یورپ میں خاندانی زندگی کی تباہی

 

15

امریکہ اور یورپ میں بچوں کی حالت زار

 

44

امریکہ اور یورپ میں عورتوں کی حالت زار

 

107

امریکہ اور یورپ میں اخلاقی جرائم

 

160

امریکہ اور یورپ میں عمومی جرائم

 

194

مکافات عمل

 

242

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1722
  • اس ہفتے کے قارئین: 5395
  • اس ماہ کے قارئین: 58344
  • کل مشاہدات: 40533694

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں