#2362

مصنف : طالب ہاشمی

مشاہدات : 4886

یمن کا سورما اور دوسری کہانیاں

  • صفحات: 103
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4120 (PKR)
(پیر 23 فروری 2015ء) ناشر : طہٰ پبلیکیشنز، لاہور

آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اس لئے زندہ اور باشعور قومیں اپنے نونہالوں کی تربیت کا آغاز ان کے بچپن ہی سے کردیتی ہیں۔یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ بچوں کو فطری طور پر کہانیاں سننے اور کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔اس لئے کہانیاں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابوں کا سیلاب آیا ہوا ہے،لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کتابیں چڑیلوں،جانوروں،جاسوسوں،چوروں اور ڈاکوؤں وغیرہ کی فرضی داستانوں کی بھر مار ہوتی ہے۔ان کو پر کشش بنانے کے لئے تصویروں اور عمدہ گیٹ اپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔یہ دلچسپ تو ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں پر کوئی اچھا اور مفید اثر نہیں ڈالتی ہیں،الٹا ان کے خیالات اور افکار کو گدلا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔چنانچہ امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ بچوں کے ایسی کتب لکھی جائیں جو مفید ہونے کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی ذریعہ ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب" یمن کا سورما اور دوسری کہانیاں "محترم طالب ہاشمی صاحب کی کاوش ہے ۔جس میں انہوں نے اس کمی کو دور کرنے کی مقدور بھر کوشش کی ہےاور بامقصد اور دلچسپ کہانیوں پر مشتمل کتب لکھنے کا آغاز کیا ہے۔اور یہ کتاب اس سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔ اس سے پہلے دو کتابیں"چاندی کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں"اور "قسمت کا سکندر اور دوسری کہانیاں" چھپ کر بچوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔اگرچہ اب میدان میں اور بھی متعدد کتب چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے احادیث سے ماخوذ واقعات کے ساتھ ساتھ ایسی تاریخی یا نیم تاریخی کہانیاں قلمبند کی ہیں جن سے کوئی نہ کوئی اخلاقی سبق ملتا ہےیامعلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ اگرچہ کوئی تحقیقی یا علمی کتاب نہیں ہے لیکن سائٹ پر بچوں سے متعلقہ مواد نہ ہونے کے سبب اسے بچوں کے بطور تحفہ پیش کیا جارہا ہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

کہنے کی کچھ باتیں

5

سچی بات (نظم)

6

درود پڑھنے کی برکتیں

7

شوق شہادت کی انتہا

9

کاروبار میں برکت کی دعا

11

خوش نصیب بزرگ

13

جو رسول اللہؐ کو ناپسند وہ سب کو ناپسند

15

زیادہ سخی کون؟

17

یمن کا سورما

22

نقاب پوش مجاہد

35

مجاہد سپہ سالار کی دعا اور قسم

37

بے گناہ مجرم

41

انسان کے اختیار کی حد

44

بادشاہت سے درویشی اچھی

46

اپنی تعظیم چاہنے والوں کا انجام

51

تیسری صدی ہجری کا ایک عجیب واقعہ

52

زمانے کی گردش

54

خلیفہ کا انصاف

57

ہائے دعوت شیراز

59

قسمت کا دھنی

61

درویش وزیر اعظم

67

استاد کا تھپڑ

72

غریب بوڑھے کا بوجھ

74

دوستی ہو تو ایسی ہو

76

رمضان کے روزوں پر جانیں قربان کردیں

79

ایسے بھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

81

قدرت کا کرشمہ (دو جڑواں سیامی بھائی)

84

غلام پہلوان

88

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

95

پیارے رسول پاکؐ پر درود اور سلام

101

کتابیات

103

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16237
  • اس ہفتے کے قارئین 174769
  • اس ماہ کے قارئین 1693842
  • کل قارئین115585842
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست