#4959

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

مشاہدات : 63928

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ( اردو ) جلد اول

  • صفحات: 638
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15950 (PKR)
(منگل 05 دسمبر 2017ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔  نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے  جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی  صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں  سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے  فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل  کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

13

عرض مترجم

17

تقریظ

21

اصطلاحات حدیث

33

سیرت امام مسلم

37

مقدمۃ الکتاب

155

باب:ایمان اسلام اوراحسان کابیان اللہ تعالیٰ کےلیے تقدیرکےاثبات پرایمان لازم ہے

227

باب:نمازکابیان جواسلام کےارکان مین سےایک رکن ہے

244

باب:ارکان اسلام کےبارےمیں سوال

247

باب:وہ ایمان جس کی بناءپرانسان جنت میں داخل ہوسکےگااورجواس چیزکی پابندی کرےگاجس کاحکم ملاہےوہ جنتی ہے

250

باب:اسلام کےارکان اورانتہائی بڑےستونوں کابیان

254

باب:اللہ تعالیٰ اوراس کےرسول اللہ ﷺپرایمان ،دینی احکام پرعمل دین کی طرف بلانادین کےبارےمیں سوال کرنااس کی حفاظت کرنایادرکھنااورجب تک دین نہ پہنجاہوان تک پہنچانا

257

باب:شہادتیں کی گواہی اوراسلام کےاحکام کی دعوت دینا

266

باب:لوگوں سےلڑائی کاحکم:یہاں تک کہ وہ لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ کہیں نمازکی پابندی کریں:زکاۃ ادکریں: نبی اکرمﷺ کی پیش کردہ تمام باتوں کومان لیں

268

باب:جس کی موت کاوقت  آگیالیکن ابھی تک جان کئی طاری نہین ہوئی اس کااسلام لاناصحیح

274

باب:اس بات کی دلیل کہ توحیدپرمرنےوالاقطعی طورپرجنت میں داخل ہوگا

278

باب:نبی اکرمﷺ کےفرمان میرےبعدایک دوسرےکی گردن مارکرکافرنہ بن جاناکامفوم

341

باب:نسب میں طعن کرنےاورنوحہ کرنےکوکفرکانام دیاگیاہے

342

باب،بھگوڑےغلام کوکافرکانام دینا

343

باب:جوشخص بارش کاباعث وسبب ستاروں کی گردشکوقراردےاس کافرہونا

345

باب:انصاراورحضرت علیؓ کی محبت ایمان کاحصہ اورعلامت ہےاوران سےبغض ونفرت نفاق کی علامات میں سےہے۔

347

باب:طاعات میں کمی سےایمان کاکم ہونااورکفرباللہ کےسوانعمت وحقوق کےکفران کوکفرسےتعبیرکرنا

350

باب:جوشخص نمازچھوڑدےاس کوکافرکہنا

353

باب:اللہ تعالیٰ پرایمان لاناسب کاموں سےافضل کام ہے

355

باب:شرک کاتمام گناہوں سےبدترہونااوارس کےبعدبڑےگناہ کابیان

358

باب:کبیرہ گناہوں اورسب سےبڑےگناہ کابیان

360

باب:تکبرکی حرمت کابیان

364

باب:جوشخص اس حالت میں مارکہ اس نےاللہ کےساتھ کسی چیزکوشریک نہیں ٹھہرایاوہ جنت میں داخل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8171
  • اس ہفتے کے قارئین 269981
  • اس ماہ کے قارئین 756173
  • کل قارئین97821477

موضوعاتی فہرست