#3780

مصنف : بشیر احمد لودھی

مشاہدات : 1791

توحید اور ہم ( بشیر احمد لودھی )

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3275 (PKR)
(ہفتہ 28 نومبر 2015ء) ناشر : دار السلام، لاہور

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح   نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م   نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔اس کتاب  میں مصنف نے  توحید وشرک  کی حقیقت کو سادہ اور دل نشیں الفاظ میں بیان کردیا ہے ۔ اس کھلے دل ودماغ سے پڑھنے  والا شرک اوراس کے تمام مظاہر سے بچ کر خلوص دل سے توحید الٰہی کوحرزِ جاں بنائے گا  تو دنیا اورآخرت میں یقیناً فوز وفلاح کا مستحق ٹھرے گا ۔اس میں قرآنی حقائق اور نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ سیرت کی روشنی میں توحید کا اثبات اور شرک کا رد کرنے کے علاوہ سفارش ، وسیلہ، معجزہ اور کرامت کے متعلق مسلمانوں میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کا مدلل طریقے سے ازالہ کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

8

مقدمہ

10

کچھ اپنے بارے میں

13

اللہ تعالٰی کے بارے میں مذاہب باطلہ کا تصور

15

ہندو اور اللہ کا تصور

15

بتوں کا پجاری دنیا میں کوئی نہیں

16

ایک انقلاب

17

مسلمانوں سے اختلاف

19

کفار مکہ اور اللہ کا تصور

19

کافر کیوں

25

خلاصہ کلام

26

سفارش کی حقیقت

28

اللہ کی اجازت کے بغیر سفارش

29

اعلان عام

31

اذن کیا ہے

32

فہرست نا مکمل

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1292
  • اس ہفتے کے قارئین 7132
  • اس ماہ کے قارئین 59165
  • کل قارئین49509749

موضوعاتی فہرست