#2858

مصنف : شہریار بانو

مشاہدات : 1750

تفسیر منتخب (30 واں پارہ)

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4560 (PKR)
(جمعہ 23 جنوری 2015ء) ناشر : دار السلام، لاہور

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے ۔جہا ں مرد اس میدان میں ہیں وہاں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے رب کوراضی کرنے کےلیے میدان عمل میں ہیں۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں خواتین کے دینی مدارس کا قیام ہے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں قرآن وحدیث پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے ۔ اور یہ مدارس   پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں حتیٰ کہ دیہات تک میں موجود ہیں۔ان مدارس کی بدولت خواتین میں دینی علم کا ذوق وشوق بہت بلند ہوا ہے ۔ اسی طر ح مختلف گھروں میں ہفتہ وار درسِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے ۔ وہ خواتین جو اپنی بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے مدارس میں باقاعدہ دینی تعلیم حاصل نہیں کرسکتی تھیں ان کےلیے ہفتہ وار دروس قرآن کاسلسلہ بڑا مفید ثابت ہوا ہے اور اس سے ہزراوں خواتین   مستفید ہوئی ہیں ۔اس میں انٹرنیشنل طور پر خواتین کی تعلیم وتربیت کے ادارے   ’’دار الہدیٰ‘‘ اور اس کی بانی ڈاکٹر فرحت ہاشمی ،النور انٹرنیشنل اور لاہور میں   اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا کردار قابل تحسین ہے ۔اسلامک انسٹی   ڈاکٹر حافظ انس نضربن حافظ عبد الرحمن مدنی کی والد ہ محترمہ کی زیرنگرانی   لاہور میں تقرییا پچیس سال سے   خواتین وطالبات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں اس کی متعد دشاخیں موجود ہیں ۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات اس سے فراغت کی اسناد حاصل کر چکی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’تفسیر منتخب 30 پارہ ‘‘کراچی میں محترمہ شہر یار بانو کے   فہم قرآن کے سلسلے میں خواتین کے لیے پیش کئےگیے دروسِ قرآن کا مجموعہ ہے ۔موصوفہ کی تحریر میں سلاست وروانی اور موضوع سے قریب ترین شرح وتوضیح کا ایک دریا موجزن ہے۔جس کوپڑہنےکے بعد قاری قرآن فہمی سے بیگانہ نہیں رہ سکتاہے۔ محترمہ نے کلمات قرآنی کی لغوی تشریح کے ساتھ ساتھ تفسیر بالماثور کے اسلوب کوبھی اختیار کیاہے اوراسی طرح جدید تعلیم یافتہ طبقہ کےذہنی اور فکری رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے آیات کی تشریح کےدوران فنی اور سائنسی اندازبھی اختیار کیاہے ۔اس طرح یہ تفسیر قدیم وجدید کا ایک خوبصورت مرقع بن گئی ہے۔ جس سےہر طبقہ اور مکتب فکر کےلوگ استفادہ کرسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام اہل اسلام کو قرآن مجید پڑھنے ،سمجھنے اوراس کی تعلیمات پر عمل کرنےکی توفیق عطافرمائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

6

رموز اوقاف

8

تفسیر منتخب 30واں پارہ

12

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2025
  • اس ہفتے کے قارئین 10035
  • اس ماہ کے قارئین 54845
  • کل قارئین50261599

موضوعاتی فہرست