#3667.01

مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی

مشاہدات : 7158

سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد دوم

  • صفحات: 483
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(اتوار 08 مئی 2016ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

چوتھی  صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث  امام دارقطنی﷫ ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی  صدی کی تاریخ  نا  مکمل رہتی ہے ۔ ان  کا  مکمل  نام یہ  ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ   الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی  نے  اپنے  وطن   کے علمی  سرچشموں سے سیرابی  حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور  بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت  وثقاہت  پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے  وقت  میں  سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد  ہیں۔  ابن المدینی،  موسی بن ہارون اور امام  دارقطنی ۔امام  دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان  کی مشہور زمانہ  کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔  اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح  وتعلیق، تحقیق وتخریج  کے کام تو ہوئے ہیں  لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام  ابھی باقی تھا  ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے   عزیز دوست محترم  جناب   حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے  سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔موصوف نے  اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے  جس کی تحقیق وتخریج کا کام  محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ  اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے  علاوہ  بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی﷫ کتاب  مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی  حسن  کارکردگی  کے اعتراف   میں  ان کی مادر علمی  جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور  نے2014ء کے آغاز میں  انہیں اعزازی شیلڈ  وسند سے  نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے  علم وعمل  اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے  (آمین)  (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

جمعہ کے مسائل

 

اس شخص کابیان جس پر جمعہ واجب ہے

11

جمعے کے مسئلے میں تعدادکابیان

12

اذان سننے والے ہر شخص پر جمعہ پڑھنا لازم ہے

15

بستی میں رہنے والوں پر جمعہ کے وجوب کابیان

15

اس شخص کابیان جسے جمعے کی باجماعت ایک رکعت مل جائے یاایک بھی نہ ملے

16

جب آدمی دوران خطبہ مسجد میں آئے تو دورکعت نماز پڑھنے کاحکم

20

نصف التہار سے قبل نماز جمعہ کابیان

24

وتر کے مسائل

 

وتر کاطریقہ اور اس کے فرض نہ ہونے  کابیان اور نبی ﷺاونٹ پر بھی وتر پڑھ لیا کرتے تھے

26

جوشخص وتر پڑھنے بغیر سوجائے یاوتر پڑھنا بھول جائے

27

وتر کی رکعات کی تعدادپانچ تین ایک یاپانچ سے زائد بھی ہوسکتی ہے

28

وتر کو نما ز مغرب کے مشابہ مت بناؤ

31

وتر کی تین رکعات مغرب کی تین رکعات کے مشل پڑھنا

32

وتر کی فضیلت

33

وتر کی رکعات میں کون سی سورتیں پڑھی جائیں اور ناز وتبر میں قتوت کابیان

34

وتر کے بعد دورکعتیں پڑھنے کابیان

40

قنوت کاطریقہ اور اس  کے مقام کابیان

41

مریض کی نماز اور جس شخص کی دوران نما ز نکیر پھوٹ پڑے وہ اپنی جگہ کسے کھڑا کرے؟

47

عیدین کے مسائل

 

عیدین سے متعلقہ احکام کابیان

49

کعبے کے اندر نبی ﷺکی نماز اور اس بار ے میں روایات کاختلاف

58

نمازچھوڑنے کی سخت ممانعت اس کے تارک پر کفر کاحکم اور نمازی شخص کے قتل کی ممانعت

59

جس امام کے پیچھے نماز پڑھنا اور جس شخص کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے

61

نماز خوف کاطریقہ اوراس کی اقسام

65

نماز خسوف وکسوف کا طریقہ اور اس کی صورت

71

بارش طلب کرنے کے مسائل

 

نماز استسقاء کابیان

76

جنازے کے مسائل

 

جنازے کے آگے چلنے کابیان

81

اس بات کابیان کہ مسلمان ناپاک نہیں ہوتا

81

حضرت آدم ﷤کی قبر مبارک کی جگہ اور ان کی نماز جناز ہ

82

جنازے میں ایک مرتیہ سلام پھیرنے چار اور پانچ تکبیروں اورسورۃ فاتحہ پڑھنے کابیان

83

دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا اور تکبیر کہتے وقت رفع یدین کرنا

86

میت کو دفن کرنے کے بعد اس پر مٹی کے لپ ڈالنے کابیان

88

قبر پر نماز جنازہ اداکرنے کابیان

89

چاشت کی نماز باجماعت اداکرنے کابیان

93

دوران نماز تھوڑا ساکوئی کام کرلینے کاجوا ز بے ہوش شخص پرجوقضاء لازم آتی ہے اور نفل نماز کے وقت کابیان

93

جب آدمی پر بے ہوشی طاری ہوجائے اور نماز کاوقت بھی ہوچکا ہوتو کیا وہ قضاء کرسکتا ہے یانہیں

95

کسی عذر کے باعث نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کابیان

97

نماز میں اشارہ کرنے کابیان

97

جس شخص نےطلوع آفتاب قبل فجر کی ایک  رکعت بڑھ لی اس نے گویا نماز فجر کوپالیا

98

متعدد مساجد کے پائے جانے کابیان

99

اس شخص کے لیے نماز دوبارہ پڑھنے کاحکم جوکسی آدمی کی طرف رخ کرکے نما ز پڑھنے اور اسے  قبلہ دیکھ رہا ہو

99

ضرورت کے پیش نظرقراءت مختصر کرنے کابیان

100

نبی ﷺکااس بات سے منع فرمانا کہ امام کسی چیز پرکھڑا ہوااور لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوں

102

زکوۃ کے مسائل

 

زکوۃ کاوجوب ایک سال گزرنے پر ہوتاہے

105

سونے چاندی مویشی پھلوں اوراناج میں زکوۃ کاوجوب

107

ٹکڑے میں کچھ بھی زکوۃ فرض نہیں ہوتی ہے

110

اناج کتنا ہوتواس میں زکوۃ واجب ہوتی ہے

111

سبزیوں میں زکوۃ نہیں پڑتی

111

کاشت وغیرہ میں کام آنے والے جانوروں میں زکوۃ  نہیں پڑتی

120

دوچیزوں کوملانے کامفہوم اور ان پر جوزکاۃ واجب ہوتی ہے

121

جس مال کی زکاو ادا کردی حاتی ہے وہ کنز نہیں رہتا

124

زیورات کی زکوۃ کابیان

124

مکاتب غلام کے مال میں تب تک زکوۃ واجب نہیں ہوتی جب تک کہ اسے آزاد نہ کردیاجائے

126

بچے اور یتیم کےمال میں زکوۃ کاوجوب

129

وصی کایتیم بچے کے مال سے بطور قرض کچھ لینا

130

اونٹ اور بکریوں کی زکوۃ کابیان

132

کسی مالدار اور طاقتور صحت مند شخص کو زکوۃ دینا جائز نہیں

141

کسی شخص کے لیے زکوۃ لینا جایز ہے

143

اس مالدار شخص کابیان جس کے لیے مانگنا حرام قرار دیا گیاہے

145

سال مکمل ہونے سے پہلے زکوۃ لینے کابیان

146

تجارت کے مال کی زکوۃ اورگھوڑے اور غلام بر زکاۃ نہ ہونے کابیان

152

زمین کی پیداوار کی زکوۃ کی مقدار اور پھلوں کااندازہ لگانے کابیان

155

زکوۃ اداکرنے کی ترغیب اور اس کی تقسیم

154

فطرانے کے مسائل

 

فطرانے کابیان

169

نبی ﷺکے احکام کابیان

189

مجوسیوں کے جزیہ کابیان اور ان کے احکام کے بارے میں روایات

189

روزں کے مسائل

 

سحری کے وقت کابیان

202

رؤیت ہلال پر شہادت کابیان

205

باب

213

روزے دار کےلیے اپنی بیوی کابوسہ لینے کابیان

226

اعتکاف کابیان

253

روزے دارکے لیے مسواک کاحکم

257

بڑھاپے بچے کو دودھ پلانے یاکسی عذروغیرہ کےباعث رمضان کے روزے نہ رکھنا

259

غروب آفتاب سے پہلے ہی روزہ افطار کرلینے کابیان

260

حج کے مسائل

 

حج کے احکام کابیان

273

مواقیت کابیان

294

خریدوفروخت کے مسائل

 

خریدوفروخت کے احکام کابیان

377

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9162
  • اس ہفتے کے قارئین 9162
  • اس ماہ کے قارئین 1062662
  • کل قارئین110384100
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست