#2596

مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

مشاہدات : 5138

شرعی آذان اور مروجہ صلوٰۃ وسلام ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 221
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4420 (PKR)
(بدھ 10 جون 2015ء) ناشر : دار الحدیث چینیاں والی لاہور

اسلام آج سے  چودہ  سو  سال قبل مکمل  ہوچکا ہے ۔اب اس میں کسی بھی  ایسی بات کی گنجائش نہیں جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود  نہ ہو   فرمانِ نبویﷺ ہےکہ ’’لوگو میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں  جب تک تم ان پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔تاریخ  شاہد ہے  کہ جب تک  مسلمان ان دونوں چیزوں پر براہ راست عمل  کرتےرہے  ترقی کرتے رہے   اور جب  مسلمانوں نے قرآن  وحدیث کو چھوڑ کر دین  میں نئی  نئی  باتیں  نکال  لی ہیں  او ر انہیں  دین  کا درجہ  دے دیا  تو زوال کا شکار ہوگے ۔اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال    اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب ’’ شرعی اذان او رمروجہ صلوٰۃ وسلام‘‘ معروف خطیب وقلمکار  مصنف کتب کثیرہ    رانا محمد شفیق پسروری ﷾ کی  مذکورہ موضوع پر اہم تصنیف ہے جس میں  انہوں نے  دلائل کی روشنی میں  اذان کے ساتھ پڑھے جانے والے مروجہ درود پر سیر حاصل بحث کی   ہے۔ اس  کتاب کا پہلا ایڈیش   1986ء میں 96 صفحات پر مشتمل شائع  ہوا۔ پھر صاحب کتاب  نے اس  میں مزید اضافہ جات کر کے   1996ء میں  221 صفحات  میں شائع کیا ۔  اللہ تعالی ان کی اس  کاوش کوقبول فرمائے اور اس کتا ب کو   معاشرے میں  رواج پاجانے  والےاذان  سے  پہلے  اور بعد  میں   پڑھے جانے والے من گھڑت  درود کے خاتمہ  کاذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

1

پیش لفظ

 

3

ابتدائیہ

 

7

غلط درود کا غلط ورد

 

18

شرعی اذان

 

20

غلط درود اور اس کے مضمرات

 

56

تمہید و تحقیق مسئلہ اعلان با لصلوۃ و السلام

 

80

مستحب پر اصرار اور تنازع

 

97

علماء بریلی کی خدمت میں ہمدردانہ اپیل

 

102

بدعت جاری کرنے کی دلیل

 

110

سب سے بڑی دلیل

 

121

اس عبارت پر تبصرہ

 

130

فقہاء حنفیہ کا ارشاد درود شریف آہستہ پڑھنے پر

 

135

رسالہ اعلان بالصلوۃ و السلام نمبر 2

 

140

موضوع بحث

 

141

مقدمہ

 

164

ملا علی قاری صاحب کا فیصلہ

 

165

خارجی فرقہ کا تعارف

 

209

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46524
  • اس ہفتے کے قارئین 343502
  • اس ماہ کے قارئین 1397002
  • کل قارئین110718440
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست