شرح اصول ایمان(2750#)

محمد بن صالح العثیمین
غازی عزیر مبارکپوری
دار السلام، لاہور
120
4800 (PKR)

عقیدہ کو دین میں وہی اہمیت حاصل ہے جو بنیاد کو عمارت میں اور بیج کو درخت میں ہے ۔ اگر کسی عمارت کی بنیاد ہی ٹیڑھی ہو یا کسی درخت یا پودے کابیج ہی صحت مند نہ ہو تو عمارت عالی شان ہوسکتی ہے اور نہ درخت توانا وتندرست ہوسکتا ہے ۔ دینِ اسلام میں توحید، رسالت ،آخرت ،تقدیر ارکانِ اسلام ، کتب اور فرشتوں پر ایمان کو بھی یہی حیثیت حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’شر ح اصولِ ایمان‘‘ سعودی عرب کے   نامور عالم دین ومفتی شیخ محمدبن صالح العثیمین﷫ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہی موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔قاری کے دل ودماغ تک پہنچنے کےلیے عقلی اور نقلی ہر دو قسموں کےدلائل بڑے ہی دل نشیں انداز میں دیے گئے ہیں۔ اور یہ کتاب حیرت انگیز طور پر اجمال وتفصیل کی خوبیاں لیے ہوئے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عالم وعامی ،مبتدی اور مجتہد دونوں کے لیے مفید ہے۔عام آدمی کےلیے یہ ایمان کی پختگی اور دین کو صحیح نہج پر سمجھنے کا باعث ہے اور عالم کواس میں وہ اشارات ملیں گے جس کی بنیاد پر وہ اپنے مخاطبین کو دلوں تک رسائی کی راہ پاسکتاہے ۔کتاب ہذا کارواں ترجمہ محترم غازی عزیر ﷾ (مصنف ومترجم کتب کثیرہ اورمعروف   مضمون نگار ومحقق)نے کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر رسالہ کوعام مسلمانوں کے لیے نفع بخش اور مؤلف ومترجم کےلیے خیروبرکت   اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

7

علم توحید کا تعارف

9

توحید کا مقام و مرتبہ

10

دین اسلام کا تعارف

11

دین اسلام پر ایمان

13

ارکان اسلام

18

شہادت کے ثمرات

20

اقامت نماز

20

نماز کے ثمرات

20

زکوٰۃ کی ادائیگی

20

زکوٰۃ کی ادائگی کے ثمرات

20

رمضان کے روزے رکھنا

20

روزوں کے ثمرات

21

بیت اللہ کا حج

21

بیت اللہ کے حج کے ثمرات

21

اسلامی عقیدے کی اساس

23

اللہ تعالیٰ پر ایمان

25

وجود باری تعالیٰ پر ایمان

25

وجود باری تعالیٰ پر عقلی دلائل

26

وجود باری تعالیٰ پر شرعی دلائل

28

وجود باری پر حسی دلائل اور ان کی اقسام

29

اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان

33

اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان

37

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان

43

فرشتوں پر ایمان

48

فرشتوں پر ایمان لانے کے ثمرات

52

فرشتوں سے متعلق بعض شبہات اور ان کا ازالہ

52

کتابوں پر ایمان

56

کتابوں پر ایمان چار امور کو چامل ہے

56

کتابوں پرایمان لانے کے چند ثمرات

57

رسولوں پر ایمان

59

رسولوں پر ایمان چار امور کو شامل ہے

64

رسولوں پر ایمان کے ثمرات

67

منکرین رسالت کا نظریہ اور اس کا رد

68

یوم آخرت پر ایمان

70

آخرت کے دن پر ایمان تین امور پر مشتمل ہے

70

فتنہ قبر

78

قبر کا عذاب اور اس کی تعمتیں

79

یوم آخرت پر ایمان کے ثمرات

82

دوبارہ اٹھائے جانے کے منکروں کا نظریہ اور اس کا رد

83

شرعی نصوص سے منکرین بعث کا رد

83

حسی دلیل سے منکرین بعث کا رد

83

عقلی دلائل سے منکرین بعث کا رد

89

منکرین برزخ کا عقیدہ اور اس کا رد

91

شریعت کی رو سے اس کا رد

92

حسی اعتبار سے اس کا رد

92

عقلی اعتبار سے اس کا رد

93

تقدیر پر ایمان

98

تقدیر پر ایمان چار امور پر مشتمل ہے

98

تقدیر پر ایمان کے ثمرات

109

تقدیر کے متعلق دو گمراہ گروہ ہیں

111

جبریہ کا رد، شریعت اور امر واقع کی روشنی میں

112

قدریہ کا رد، شریعت اور عقل کی روشنی میں

113

قدریہ کی تردید علق کی روشنی میں

115

اسلامی عقیدہ کی اہداف و مقاصد

116

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1006
  • اس ہفتے کے قارئین: 13667
  • اس ماہ کے قارئین: 32960
  • کل قارئین : 47796221

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں