#5041

مصنف : ڈاکٹر یوسف بن عثمان حزیم

مشاہدات : 1223

مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبد العزیز ابن سعود کی قیادت و سعادت کے 15 اصول

  • صفحات: 155
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3875 (PKR)
(بدھ 11 جنوری 2017ء) ناشر : دار السلام، لاہور

بانی مملکت سعودی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعو د 1886ء میں پید اہوئے ۔والدین نے ان کی تعلیم وتربیت کا بہترین انتظام کیا قرآن پاک اور ابتدائی دینی تعلیم الشیخ قاضی عبد اللہ ا لخرجی او راصول فقہ اور توحید کی تعلیم الشیخ عبد اللہ بن عبدالطیف سے حاصل کی ۔ جب گیارہ برس کے ہوئے تو شرعی علوم پر بھی مکمل دسترس حاصل کرچکے تھے ۔ریاض پر الرشید کے غلبہ کی وجہ سے شاہ عبدالعزیز اپنے والد گرامی کے ہمرا کویت چلے گئے۔شاہ عبد العزیز وہاں اپنے خاندان پر گزرنے والی مشکلات کے بارے میں سوچا کرتے تھےکہ ان کے والد کس طرح کویت میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔ وہ ہمیشہ اپنے ملک کے بارے میں پریشان رہتے۔اس کی تعمیر وترقی کا خواب دیکھتے رہتے تھے ۔شاہ عبدالعزیز کے والد نے ان کی سیاسی تربیت اسے انداز سے کی کہ وہ لوگوں سے کامیابی کے ساتھ مکالمہ کرسکیں۔شاہ عبد العزیز نے اپنے والد گرامی کےسائے میں کویت میں صبرو سکون کے بڑی منطم زندگی گزاری۔انہوں نے 1902 میں اپنے چالیس جانثار کو ساتھ لے کر ریاض پر حملہ کر کے ریاض کو الرشید کے قبضہ سے آزاد کروایا ۔ جس سے مملکت سعودی عرب کا آغاز ہوا اور پر تھوڑے عرصہ میں پورے سعودی عرب پر شاہ عبد العزیز نےعدل وانصاف پر مبنی حکومت قائم کی ۔شاہ عبدالعزیز نے تیس سال تک مسلسل جدوجہدکی اور اپنی مملکت کی سرحدوں کو وہاں تک پہنچایا جوان کے آباؤ اجداد کے وقت میں تھیں۔ان کی کوششوں سے سعودی عرب صحیح اسلامی مملکت کے طور پر نمایا ں ہوا۔جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کو تیل کےذریعے دولت کی فراوانی سے مالامال کیا۔ غلبۂ اسلام کے لیے شاہ عبدالعزیز کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔73سال کی عمر میں 1953ءکو طائف میں وفات پائی ۔ زیر نظر کتاب بحر اللہ ہزاروی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے شاہ عبد العزیزبن عبد الرحمن آل سعود کی بچپن سے جوانی اور سعودی عرب میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے تفصیلی حالات کوبڑے احسن انداز میں تحریر کیا ہے ۔ کتاب کے مصنف نے طویل عرصہ سعودی عرب میں پاکستان کےسفارتی مشن میں خدمات انجام دیں اور 1993ء میں جامعہ کراچی سے ’’مملکت سعودی عرب میں اسلامی نظام اور عالم اسلام پر اس کے اثرات‘‘ کےعنوان پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔سعودی عرب کی تاریخ اور آل سعود کے حالات وواقعات جاننے کےلیے یہ ایک منفرد کتاب ہے ۔ اللہ تعالی حکام سعودیہ کو دین حنیف کی خدمت کرنے اور اس پر قائم رہنے کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

10

عرض نا شر

13

پیش لفظ

16

قیا دت

24

قیادت کی لغوی تعریف

24

قیادت کی اصلاحی تعریف

26

مؤلف کے نزدیک قیادت  کا مفہوم

30

شاہ عبد العزیز کاتعا رف

36

قیادت کے 15 رہنما اصو ل . شاہ عبد ا لعزیز کی نظر میں

39

ایک سو چ جس سے شا ہ عبد العزیز نے ایک نقطہ نظر  کشید کیا

39

قانون اور نظام

41

رجال کا ر( قا ئدین  ) کا انتخاب

48

عالمی سیا ست  کا ادراک

62

علا قا ئی تفصیلات

64

پر جلال اور با رعب شخصیت

68

ثا بت قدمی

77

استیعاب

85

نظم و نسق میں کبھی نر می بر تنا اور کبھی سختی سے کام لینا

91

خطرات سے آنکھ مچولی

100

تا ریخ سے وفا

106

ہٹیلا پن

112

دھیان  اور خا موشی

116

شاہ عبد العزیز کا زہد

118

اصول اور مفادات کا تو ازن

121

اسلام میں شاہ عبد  العزیز کی قا ئدانہ  صنف

135

مغربی مفکرین کے نقطہ نظر سے شاہ  عبد العزیز کی قا ئدانہ  صنف

142

علا مات  امتیا ز

142

کا یا پلٹ قیادت  کے عوا مل

145

سو دا بازی والی قیادت کے عو امل

148

مو قع شنا س قیادت

151

سفا رشات

152

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1736
  • اس ہفتے کے قارئین 14386
  • اس ماہ کے قارئین 37926
  • کل قارئین49236791

موضوعاتی فہرست