#2036

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 6035

شادی شوہر اور سنگھار

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(منگل 21 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

بننا سنورنا عورت کی فطرت میں داخل ہے،اور اس کے لئے یہ کام ہر معاشرے میں جائز سمجھا گیا ہے۔لیکن مصیبت یہ ہے کہ بننے سنورنے کے ساتھ ہی عورت میں یہ خواہش شدت سے انگڑائیاں لینے لگتی ہے کہ کوئی دوسرا شخص اس کے بننے سنورنے کو دیکھے اور پھر اس کے سراپے حسن ،لباس اور زیور وغیرہ کی تعریف بھی کرے۔عورت کی اس فطری خواہش کو اللہ تعالی نے اس طرح لگام دی ہے کہ ہر شادی شدہ عورت کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے بن سنور کر رہے ،تاکہ شوہر اس کے حسن ونزاکت سے لطف اندوز ہو ،اس کو دیکھ کر مسرور ہو اور اس کے دل میں بیوی کی محبت دو چند ہو جائے۔ زیر تبصرہ کتاب " شادی ،شوہر اور سنگھار"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نےعورت کے لئے بننے سنورنے کی حدود وقیود اور شرعی پردے کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کی ہے ۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

5

سخن وضاحت

7

زیب و زینت سے مراد

9

زینت میں شامل چیزیں

11

زیور فطری آرائش

12

جائز زیب و زینت

13

ممنوع زیب و زینت

15

جوانی اور سنگھار کی خواہش

16

بناؤ سنگھار شوہر کا حق

20

شادی پر زیب و زینت

21

شادی پر بھی حرام زیب و زینت سے اجتناب

24

دلہن کا سنگار کس وقت؟

25

شوہر کی موجودگی بناؤ سنگھار

35

بناؤ سنگھار میں شوہر کی پسند کا خیال

39

شوہر کا ذمہ بناؤ سنگھار کے معاملے میں

45

اظہار زینت اور کس کس کے سامنے؟

51

محرموں کے سامنے اظہار زینت

52

عورتوں کے سامنے اظہار زینت

55

غلام کے سامنے اظہار زینت

57

خدمت گار جو عورتوں سے بے پروا ہوں

57

عورتوں کی باتوں سے نا واقف لڑکے

58

نامحرموں کے سامنے اخفائے زینت

59

بیوہ کے لیے زیب و زینت

60

بے شوہر عورت کے لیے زیب و زینت

61

کنواری کے لیے زیب و زینت

62

گھر سے باہر جاتے ہوئے بناؤ سنگھار

66

پردے میں گھر سے باہر جائیں تو بناؤ سنگھار

72

عورت کا اصل حسن

72

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36435
  • اس ہفتے کے قارئین 461925
  • اس ماہ کے قارئین 1662410
  • کل قارئین113269738
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست