سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ( الصلابی ) جلد اول(5327#)

ڈاکٹر علی محمد الصلابی
ندیم شہباز
دار السلام، لاہور
632
15800 (PKR)
12 MB

سیدنا فاروق اعظم کی مبارک زندگی اسلامی تاریخ کاوہ روشن باب ہے جس نےہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ آپ نے حکومت کے انتظام وانصرام بے مثال عدل وانصاف ،عمال حکومت کی سخت نگرانی ،رعایا کے حقوق کی پاسداری ،اخلاص نیت وعمل ،جہاد فی سبیل اللہ ،زہد وعبادت ،تقویٰ او رخوف وخشیت الٰہی او ردعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائےنمایاں انجام دیے کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ انسانی رویوں کی گہری پہچان ،رعایا کے ہر فرد کے احوال سے بر وقت آگاہی او رحق وانصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کر نےکے اوصاف میں کوئی حکمران فاروق اعظم کا ثانی نہیں۔ آپ اپنے بے پناہ رعب وجلال اور دبدبہ کے باوصف نہایت درجہ سادگی فروتنی اورتواضع کا پیکر تھے ۔ آپ کا قول ہے کہ ہماری عزت اسلام کے باعث ہے دنیا کی چکا چوند کے باعث نہیں۔ سید ناعمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے جس نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی ،اسے فاروق اعظمؓ کے قائم کردہ ان زریں اصول کو مشعل راہ بنانا پڑا جنہوں نے اس عہد کے مسلمانوں کی تقدیر بدل کر رکھ دی تھی۔ سید نا عمر فاروق کے اسلام لانے اور بعد کے حالات احوال اور ان کی عدل انصاف پر مبنی حکمرانی سے اگاہی کے لیے مختلف اہل علم اور مؤرخین نے کتب تصنیف کی ہیں۔اردو زبان میں شبلی نعمانی ، محمد حسین ہیکل ،مولانا عبد المالک مجاہد(ڈائریکٹر دار السلام) وغیرہ کی کتب قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت عمرفاروق ‘‘ عالم اسلام کے معروف اورمایہ ناز سیرت نگار دکتور علی محمد محمد الصلابی﷾ کی سیرت عمر پر بڑی مستند عربی کتا ب کا اردو ترجمہ ہے ۔دکتور صلابی صاحب نے اس کتاب میں سیرت عمر فاروق کے ساتھ ساتھ ان کے اسی مبارک دور کی منظر کشی کی ہے اور اس دور کے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں 350 کتب استفادہ کر کے اسے حسن ترتیب سے عمدہ لڑی میں پرویا ہے۔خلیفۂ ثانی ، عادل حکمران ، فاتح روم وفارس ،شہیدمحراب مسجد نبوی، امیر المؤمنین سیدنا عمربن خطاب کی سیرت کےتابناک نقوش پر مشتمل یہ بڑی شاندار اور مستند کتاب ہے ۔کتاب وسنت کی اشاعت کے عالمی ادارے نےاس عظیم کتاب کا اردو ترجمہ کروا کر اسے دو جلدوں میں بڑے خوبصورت اورعمدہ انداز میں شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور یہ کتا ب مسلمانوں میں سیدنا عمر فاروق جیسی صفات جلیلہ پیدا کرنے کاباعث بنے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

22

مقدمہ

26

سیدنا عمر﷜ قبل از اسلام قبول اسلام اورہجرت مدینہ

 

ابتدائی حالات

44

نام نسب کنیت اوارلقاب

44

ولادت اورشکل وشباہت

44

خاندان

46

جاہلی دور

49

قبول اسلام اورہجرت

56

سیدنا عمر بن خطاب ﷜ کارسول اللہ ﷺ کےقتل کاارادہ

59

فاطمہ بنت خطاب ؓ کی استقامت

60

رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضری

62

قبول اسلام اورمشکلات کاسامنا

64

مسلمان ہونےکادن اوراس دن مسلمانوں کی تعداد

67

سیدنا عمر ﷜ کےقبول اسلام کااسلامی دعوت پر اثر

68

ہجرت مدینہ

69

بعداز ہجرت تاعہد خلافت (اسلامی تعلیمات کےاثرات ،مناقب اورخلافت صدیقی میں کردار )

 

اسلامی تعلیمات کےاثرات

78

قرآن کریم سےتعلق

78

قرآنی عقائد کی عمر ﷜ کی زندگی پر اثر آفرینی

78

قرآن کریم سےسیدنا عمر ﷜ کی موافقت

89

مقام ابراہیم پردہ اورامہات المومنین ؓ کےبارے

90

منافقین کاجنازہ نہ پڑھنےمیں موافقت

91

بدرکےقیدیوں کےبارےمیں موافقت

94

مسئلہ استیذان میں موافقت

94

سیدنا عمر﷜ اوراشراب کی حرمت

94

اسباب نزول سے بھر پور واقفیت

96

رسول اللہ ﷺ سےبعض آیات کی تفہیم

98

بعض آیات کی تفسیر اوربعض کی حاشیہ آرائی

100

رسول اللہ ﷺ کی مصاحبت

104

رسو ل اللہ ﷺ کےساتھ جہاد کےمیدانوں میں

112

غزوہ بدر

112

غزوہ احد

117

غزوہ بنو مصطلق

119

غزوہ خندق

120

صلح حدیبیہ

121

غزوہ ہوازن

125

غزوہ خیبر

126

فتح مکہ

127

حاطب ﷜کےواقعے سےماخوذ سیرت عمر﷜ کےچند گوشے

129

غزوہ حنین

131

غزوہ تبوک

135

رسول اللہ ﷺ سےکسب فیض کاوالہانہ شوق اوراس کی اشاعت

136

رسول اللہ ﷺ کاعمر ﷜ سےسائل کےبارےمیں سوال

137

نبی ﷺ اورسیدنا عمر﷜ کی یکساں رائے

139

اتباع رسول ﷺ ہی پر اکتفا کادرس

140

زندگی کےآغاز اورجنت وجہنم کاتذکرہ

141

آباء واجداد کی قسمیں کھانےکی ممانعت اورتوکل علی اللہ کی ترغیب

141

معذرت کابہترین انداز

142

استدلال عمر ﷜ کی بارگاہ رسالت سےتصدیق

142

صدقہ واپس لینےکاحکم ؟

143

صدقات وخیرات اوروقف املاک

144

عمر﷜ اوران کےصاحبزادے کےلیے رسول اللہﷺ کاتحائف

145

بیٹے کی حوصلہ افزائی

146

ابن مسعود ﷜ کو بشارت پہنچانے کی کوشش

147

بدعت کی مخالفت

148

سیدنا عمر ﷜ کی خودداری

149

سیدنا عمر ﷜ کےلیے رسول اللہ ﷺ کی دعا

149

رسول اللہ ﷺکی ذات سےبرکت کےحصول پر یقین

149

حفصہ بنت عمر ؓ کارسول اللہ ﷺ سےنکاح

150

ازواج مطہرات کارسول اللہ ﷺ سےاختلاف اورسیدنا عمر ﷺ

151

فضائل ومناقب

156

ایمان علم اوردین

156

سیدنا عمر ﷜ کارعب اورشیطان کی مرعوبیت

159

صاحب الہام

161

زبان نبوت سےسیدنا عمر ﷜ کےلیے عبقریت کااعزاز

162

سیدنا عمر ﷜ کوجنت کےمحل کی خوشخبری

164

ابوبکر ﷜ کےبعد محبوب ترین شخصیت

166

زبان نبوت سےجنت کی بشارت

166

رسول اللہ ﷺ کی علالت اوررحلت کےوقت سیدنا عمر ﷜ کاکردار

167

وفات رسول اللہ ﷺ کےدن سیدنا عمر ﷜ کاموقف

172

سیدنا عمر ﷜اورخلافت صدیق ﷜

174

سقیفہ بنوساعدہ میں سیدنا عمر﷜ کاکردار

174

مانعین زکاۃ سےجہاد اورلشکر اسامہ کےبارےمیں ابوبکر ﷜

177

معاذ ﷜کی یمن سےواپسی پر سیدنا عمر ﷜ کی رائے

178

ابومسلم خولانی کےبارےمیں بےخطاذہانت

180

ابان بن سعید کو بحرین کاگورنر بنانے کاعندیہ

181

شہداء کی دیت کےبارےمیں سیدنا عمر ﷜ کامشورہ

181

اقرع بن حابس اورعیینہ بن حصن کےلیے زمین الاٹ کرنے

182

قرآن کریم کی تدوین

184

قرآن کریم کویکجا کرنےکی نتائج

185

عہد خلافت (سیدنا عمر﷜ کاتقرر،نظام خلافت ،معاشرتی کردار اورنظام تعلیم

 

سیدنا عمر﷜ کاتقرر

189

سیدنا عمر﷜ کےاستحقاق خلافت پر نصوص شرعیہ سےاشارات

199

نظام خلافت

213

سیدنا عمر﷜ کی خلافت پر اجماع

209

سیدنا عمر﷜ کاپہلا خطبہ خلافت

213

خطبے کے14نکات

216

سیدنا عمر﷜ کاشورائی نظام پر عمل

223

عدل ومساوات

232

آزادی

246

مذہبی آزادی

248

نقل مکانی کی آزادی

253

امن کاحق تحفظ اورملکیت کی آزادی

258

آزادی فکر

263

آزادی کےغلط نقطہ نظر کی تردید

268

آزادی رائے کی آڑ میں لوگوں کی توہین

269

اہل کتاب کی عورتوں سےنکاح اورسیدنا عمر ﷜ کانظریہ

270

خلیفہ کےاخراجات اوراس بارےمیں سیدنا عمر ﷜ کی احتیاط

275

سن ہجری کاآغاز

279

امیرالمومنین کالقب

281

سیدنا عمر﷜ کی خوبیاں ،خاندان سےسلوک اوراہل بیت ﷢ کااحترام

284

سیدنا عمر﷜ کی خوبیاں

284

محاسبہ نفس کاشدید احساس

285

زہد

291

پرہیز گاری

296

عجزہ وانکسار

298

بردباری

302

خاندان کےمالی معاملات میں ازحد احتیاط

304

عوامی منافع کے استعمال سےاحتراز

305

بیٹےکا احتساب

306

تمہاری طرح سارےلشکر سےیہی رعایت برتی گئی ہے

307

اسامہ ﷜کوعبداللہ بن عمر ﷜ پر عطیہ میں ترجیح

308

عاصم بن عمر ﷜ کو تنبیہ

308

بیٹے کامال بیت المال میں جمع کرنےکاحکم

308

سیدنا عمر ﷜ کی بیوی عاتکہ اورکستوری کامعاملہ

309

بیوی کےلیے ہدیے سےانکار

310

ملکہ روم کاسیدنا عمر﷜ کی بیوی ام کلثوم ؓ کوتحفہ

311

ام سلیط زیاد ہ حق دار ہے

312

بیٹی کو تنبیہ

312

کیامیں خائن حکمرانوں کےزمرے میں شامل ہوجاؤں؟

312

اہل بیت ﷢ کااحترام اوران  سےمحبت

314

ازواج مطہرات ؓ سےحسن سلوک

315

علی بن ابوطالب ﷜ اوران کی اولاد کی عزت توقیر

317

عباس ﷜ اورعلی کےایک مقدمے کی سماعت

321

عباس ﷜ اوران کےصاحبزادے عبداللہ ﷜ کااحترام

324

سیدنا عمر﷜ کامعاشرتی کردار اورامر المعروف ونہی عن المنکر کااہتمام

327

معاشرتی کردار

327

عورتوں سےحسن سلوک

327

ارےتوسیدنا عمر ﷜ کی لغزشیں ڈھونڈرہاہے

328

میں خولہ بنت ثعلبہ ؓ کی باتیں رات بھر سنتا رہتاہے

328

خفاف بن ایماء غفاری ﷜کی صاحبزادری کی حوصلہ افزائی

329

ام کلثوم بنت صدیق ؓکوپیغام نکاح

330

شوہر کےبارےمیں ایک خاتون کی شکایت کازالہ

332

میں اس سےمحبت نہیں کرتا

334

شہید بیٹو ں کاوظیفہ ان کی ماں کےنام

334

سیدنا عمر﷜ کاہندبنت عتبہ کو قرض دینا

334

سرراہ عورت سے ایک آدمی کی گفتگو پرسرزنش

335

بھلائی میں سبقت کرنےوالوں کو فوقیت

337

عدی بن حاتم ﷜ کی تحسین

339

عبداللہ بن حذافہ ﷜ کے  سرکوبوسہ

340

اویس قرنی ﷫ کی توقیر اوران سے دعا کی درخواست

341

سیدنا عمر﷜ اورماں کافرمانبردار مجاہد

343

ایک زخم خوردہ مجاہد کی عزت افزائی

343

سیدنا عمر﷜ کی دلی آرزو

344

قبول اسلام میں سبقت کرنےوالوں کو ترجیح

345

ایک میت کے کےبارےمیں گواہی

346

سیدنا عمراورحکیم بن حزام ؓ

347

حضرت علی ﷜ کےسرکوبوسہ

348

نصیحت قبول کرنےکاحوصلہ

348

ایک غلام کی قریشی عورت سےشادی

349

سیدنا عمرُ﷜ کارعب ودبدبہ

349

عوام کےمسائل حل کرنےکی تڑپ

353

معاشرے کےقدآورافراد کی تربیت

356

ابوسفیان ﷜اوران کی مکی گھر

356

عیینہ بن حصن اورمالک بن ابی زفر﷜

357

جارود اورابی بن کعب ؓ

357

بعض معاشرتی معاملات پر اظہار ناپسندیدگی

357

روزانہ گوشت خریدنے پر سرزنش

358

اب تم سوال کرسکتے ہو

358

ایسی چال ترک کردے

358

ہمارادین مردہ نہ کر

358

اپنی صحت کاخیال نہ رکھنے پر تنقید

359

ایک شرابی کو نصیحت

360

خصوصی مجلسوں سے اجتناب

362

نظام احتساب (امر بالمعروف اورنہی عن المنکر )

353

عقیدہ توحید کی حفاظت اوربدعت کےخلاف جنگ

365

دریائے نیل کی دلہن

366

توایک پتھر ہے نقصان دے سکتاہے نہ نفع

367

بیعت رضوان والے درخت کی کٹائی

368

دانیال ﷤ کی قبر

369

اللہ تعالیٰ ہرچیز قادر ہے

369

اسباب کو اختیار کرناتوکل کےمنافی نہیں

370

اقتداء واتباع نہ کہ بدعت واخترع

370

عبادات کااہتما

373

نماز

374

تراویح

379

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1395
  • اس ہفتے کے قارئین: 13449
  • اس ماہ کے قارئین: 13449
  • کل قارئین : 48287545

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں