سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام(4677#)

سید سلیمان ندوی
دار السلام، لاہور
210
8400 (PKR)

سید سلیمان ندوی ﷫ کوسیرت نگاری سے خاص مناسب تھی۔ انہوں نے نہ صرف اپنے استاد علامہ شبلی نعمانی کی ادھوری ''سیرت النبی'' کو مکمل کیا بلکہ ''رحمت عالم'' او ر''خطبات مدراس'' کے نام سے دو مستقل بالذات کتابیں لکھیں۔خطبات مدارسسیدصاحب کی ایک بے مثال کتاب ہے ،جس میں موصوف نے سیرت نبوی ہی کوموضوع بنایاہے اوربڑے ہی ادبی وعلمی انداز سے رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کواجاگرکیاہے۔ یہ کتاب دراصل سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں اوراسلام کے پیغام پر مشتمل آٹھ (8)خطبات کا مجموعہ ہے, جو انہوں نے1925ء میں جنوبی ہند کے شہر مدراس میں مدارس ، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کے اجتماع میں مسلم ایجوکشنل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی دعوت پر دیئے تھے۔ جن میں متعدداورمتنوع جہات پربحث کی گئی ہےسیرت کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں یہ ایک زبردست کتاب ہے، اسلوب بیان نہایت شاندارہے، جودلوں میں ایمان کی مٹھاس پیدا کرتا ہے اور نبی کریم ﷺ کی ذات سے تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔یہ کتاب سیرت نبوی کے بارے میں مکمل ایک لائبریری کا نچوڑہے۔ اس کتاب میں ایسے قضایا ومواقف زیر بحث آئے ہیں جن کو بہت کم ہی مولفین اپنی کتابوں میں چھیڑتے ہیں۔ بالخصوص سیرت نبوی سے متعلق باطل عزائم کی تردید اور بے سروپا دعوں کی حقیقت کو بے نقاب کرنا وغیرہ۔ چنانچہ مغربی اہل قلم نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف جو زہر افشانی کی ہے اور انہیں طعن وتشنیع کا نشانہ بنایاسید صاحب نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے ان خطبات میں اس پر کاری ضرب لگاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ صرف سیرت نبوی ہی وہ واحد سیرت ہے جوساری دنیا کے لیے دائمی نمونہ عمل ہے اور دنیا وآخرت کی فلاح وبہبود کا ضامن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام ‘‘برصغیرکے معروف سیرت نگار سید سلیمان ندوی ﷫ کی سیرت النبی ﷺ پرمایہ ناز کتاب ’’خطبات مدارس‘‘ ہی کا دوسرا نام ہے یہ کتاب خطبات مدارس کے نام سے ہی پہلے مرتبہ شائع ہوئی اوراب بھی اسی نام سے شائع ہورہی ہے لیکن اشاعت کتب دینیہ کے عالمی ادارے ’’دار السلام ‘‘ نے اس کی تسہیل تخریج کر کے اسے ’’ سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے۔ دارالسلام کے ریسرچ سکالرز نے اس مجموعۂ خطبات کے وہ تمام مشکل الفاظ تبدیل کردئیے ہیں کہ بعد زمانی کی وجہ سے جن کافہم مشکل ہوگیا تھا۔اور اسی طرح جناب طارق جاوید عارفی صاحب نے کتاب میں   مذکور تمام حوالہ جات کی تخریج کر کے اس پراستنادکی مہر لگا دی ہے جس سےاس کتاب کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے ۔یہ کتاب سیرت محمدی ﷺ کی نہایت مستند اور جامع دستاویز ہے ۔ اسے توجہ سےپڑہیے او رزندگی کے ہر گوشے میں اسوۂ حسنہ ہی پر عمل کیجیے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

6

ابتدائیہ

9

انسانیت کی تکمیل انبیائے کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے

11

سیرت نبویﷺ اور عالمگیر نمونہ

28

سیرت نبویﷺ کا تاریخی پہلو

49

سیرت نبویﷺ انسانیت کا مکمل نمونہ

77

سیرت نبویﷺ کامل ترین مثال

102

سیرت نبویﷺ کا عملی پہلو

127

سیرت نبویﷺ کا پیغام

160

سیرت نبویﷺ اور ایمان و عمل

185

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 910
  • اس ہفتے کے قارئین: 11555
  • اس ماہ کے قارئین: 39249
  • کل قارئین : 45989240

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں