صحابہ کرام اور اھلبیت نبوت کے تعلقات اور رشتہ داریاں

حکیم محمود احمد ظفر
تخلیقات، لاہور
179
4475 (PKR)

اسلام کا دعوی کرنے والے کچھ لوگ اپنی تقریروں اور تحریروں سے یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صحابہ کرام  اور اہل بیت نبوت کے مابین ایک قسم کی خصومت اور عداوت تھی اور اس عداوت کی بنیاد یہ تھی کہ اصحاب ثلاثہ(حضرت ابو بکرؓ‘ حضرت عمرؓ اور عثمانؓ) نے سیدنا علیؓ کو خلافت سے محروم کر دیا تھا حالانکہ نبی کریمﷺ نے ان کے حق میں وصیت فرمائی تھی۔ اس بارہ میں دو قسم کے لوگ ہیں ایک تو اہل بیت اور باقی صحابہ کی تعظیم کو یکساں گردانتے ہیں اور ایک گروہ اہل بیت کے علاوہ صحابہ کو اہل بیت کا دشمن گردانتے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں   شیعہ سنی کتابوں سے دلائل کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت نبوت کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں تھا‘ ان کی آپس میں رشتہ داریاں بھی تھیں اور ہر مشکل وقت میں وہ ایک دوسرے کی معاونت بھی کرتے تھے‘ ان میں اختلاف اور فرق ہم لوگوں نے ان کے بعد بنایا ہوا ہے۔اس کتاب میں حوالہ جات کا کوئی خاص اہتمام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اس میں نقص یا عیب ضرور ہے ۔ یہ کتاب’’ صحابہ کرام اور اھلحدیث نبوت کے تعلقات اور رشتہ دا ریاں ‘‘ حکیم محمود احمد ظفر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش آہنگ

6

صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت ؓ نبوت

7

اس رقم سے کیا کچھ خریدا گیا ؟

12

حضرات صحابہ ؓ کی نکاح فاطمہ ؓ میں گواہی

14

سیدہ فاطمہ ؓ کی رخصتی میں سیدہ عائشہ ؓ کا حصہ

15

دشمنان صحابہ ؓ کی زبان

16

سیدنا صدیق اکبر ؓ ’سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کی نگاہ میں

20

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کا سیدہ عائشہ ؓکو پیام مسرت

21

سیدنا عباس ؓ سے محبت

23

سیدنا صدیق اکبر ؓ خلیفہ اسلام کی حیثیت سے

28

بیعت علیؓ کے بارہ میں ایک شبہ اور اس کا جواب

29

شیعہ حضرات کا اعتراف بیعت

32

محبت کا اقتضاء

36

سیدنا علی ؓ کی محبت کی وجہ

38

سیدنا علی ؓ کی اولاد کی صحابہ ؓ سے محبت

38

سیدنا باقر  کا اظہار محبت

40

سیدنا جعفر الصادق کے تاثرات

43

آل ابی طالب میں خلفائے ثلاثہ ؓ کے نام

45

سیدنا فاروق اعظم ؓ خلیفہ اسلام کی حیثیت سے

48

سیدنا عمر ؓ کی سیدنا علیؓ سے محبت

51

طرفین سے محبت

53

سیدنا عثمان ؓخلیفہ اسلام کی حیثیت سے

56

سیدنا عثمان ؓ کا انتخاب

58

سیدنا علیؓ کی بیعت

59

ایام شورش میں سیدنا علیؓ کا تعاون

61

حسنین ؓ کی قصر خلافت پر پہرہ   داری

64

شہادت عثمان ؓ کا  صدمہ

66

سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کو امیر الہحج بنانا 

68

سیدنا امیر معاویہؓ خلیفہ اسلام کی حیثیت سے

70

سیدنا امیر معاویہ ؓ سے سیدنا علیؓ کی محبت

72

حضرات حسنینؓ کی سیدنا معاویہ ؓ سے صلح

82

شیطان حسن ؓ کی بیعت تڑوانے  کی کوشش

92

صحابہ کرام ؓ اور خانوادہ ٰرسول ﷺ کی باہمی رشتہ داریاں

95

خاندان ابو بکر ؓ کی رشتہ داریاں

95

سیدہ اسماء بنت عمیس ؓ کی خدمات

98

سیدہ فاطمہ ؓ کی نماز جنازہ سیدنا ابو بکر ؓ نے پڑھائ

98

ایک شبہ اور اس کا ازالہ

101

تعصب کا جنون

108

خاندان فاروقی کی بنو ہاشم سے رشتہ داریاں

114

اہل سنت کی کتابوں سے نکاح کا ثبوت

124

ایک شبہ کا ازالہ

130

ایک شبہ اور اس کا جواب

131

خاندان عثمانی کی بنو ہاشم سے رشتہ داریاں

135

دعا کے نتائج

148

خاندان سیدنا معاویہ ؓ سے بنو ہاشم کی رشتہ داریاں

160

خاندان سیدنا مروان سے  بنو ہاشم کی رشتہ داریاں

161

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • کل مشاہدات: 39787550

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں