ریاض الصالحین۔جلد1(222#)

یحی بن شرف النووی
حافظ صلاح الدین یوسف
دار السلام، لاہور
758
15160 (PKR)

"ریاض الصالحین" ساتویں صدی ہجری کے امام نووی ؒ کی ایسی تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔ عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی  مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سے اردو میں اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ لیکن عوام ان سے پوری طرح فیض یاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ محدود علم اور غور و فہم کی کم استعداد  کی بناء پر بہت سے مقامات ان کے لئے الجھن کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا اس عظیم الشان کتاب میں ترجمے کے ساتھ مختصر تشریح اور فوائد کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ایک تو حدیث کا صحیح مفہوم واضح ہو جائے۔ دوسرے، پیدا ہو سکنے والے اشکالات کا ازالہ ہو جائے اور تیسرے حدیث سے جو اسباق اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ نمایاں اور اجاگر ہو کر سامنے آجائیں۔ چنانچہ ہر حدیث کے بعد فوائد کا اس میں اضافہ ہے اور اسی طرح بہت سے مقامات پر فوائد آیات بھی۔ دوسری امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں تخریج کے عنوان سے ہر حدیث کا مکمل حوالہ نقل کر دیا گیا ہے۔

اس کتاب کی اکثر احادیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ہیں، اس لیے صحت کے اعتبار سے وہ مستند ترین ہیں۔ تاہم کچھ روایات سنن اربعہ (ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ) اور کچھ مؤطا امام مالک ، مستدرک حاکم اور بیہقی وغیرہ کی بھی ہیں۔ ان میں بعض روایات سنداً ضیف ہیں ۔ اس کتاب میں ایسی روایات کے ضعف کو واضح کر دیا گیا ہے۔ ضعف کے علل و اسباب تو بیان نہیں کئے گئے ہیں تاہم اس کا حکم بیان کر دیا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر اعتماد شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر کیا گیا ہے۔

 

ریاض الصالحین مترجم (جلد اول)

 

 

 

 

 

عرض ناشر

 

15

مولانا حافظ عبدالسلام بھٹوی کی رائے گرامی

 

17

عرض مترجم

 

19

مؤلف کتاب امام نووی ؒ کے مختصر حالات

 

23

مقدمہ کتاب، از مؤلف

 

27

باب۱:  تمام ظاہری اور باطنی اعمال، اقوال اور احوال میں اخلاص اور حسن نیت ضروری ہے

 

33

باب۲: توبہ کا بیان

 

45

باب۳:  صبر کا بیان

 

67

باب۴:  سچائی کا بیان

 

93

باب۵:  مراقبے (یعنی اللہ کی طرف دھیان دینے) کا بیان

 

97

باب۶:  تقوٰی کا بیان

 

106

باب۷:  یقین اور توکل کا بیان

 

110

باب۸:  استقامت کا بیان

 

120

باب۹:  اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوقات میں غوروفکر کرنے، دنیا کے فنا ہونے، آخرت کی ہولناکیوں اور دنیا وآخرت کے تمام امور کا بیان

 

121

باب۱۰:  نیکیوں کی طرف جلدی کرنے کا بیان

 

122

باب۱۱:  مجاہدے کا بیان

 

128

باب۱۲:  آخری عمر میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے  کی ترغیب دینے کا بیان

 

140

باب۱۳:  اس بات کے بیان میں کہ نیکی اور بھلائی کے راستے بہت ہیں

 

145

باب۱۴:  طاعت (نیکی اور بھلائی کے کاموں) میں میانہ روی اختیار کرنے کا بیان

 

161

باب۱۵:  اعمال کی حفاظت کرنے کا بیان

 

173

باب۱۶:  سنت اور اس کے آداب کی حفاظت کرنے کا حکم

 

175

باب۱۷:  اس بات کا بیان کہ اللہ کے حکم کی اطاعت ضرورتی ہے۔

 

184

باب۱۸:  بدعات اور (دین میں) نئے نئے کاموں کے پیدا کرنے کی ممانعت

 

187

باب۱۹:  اس شخص کا بیان جو کوئی اچھا یا برا طریقہ جاری کرے

 

189

باب۲۰:  خیر کی طرف رہنمائی کرنے اور ہدایت یا گمراہی کی طرف بلانے کا حکم

 

192

باب۲۱:  نیکی اور تقویٰ پر تعاون کرنے کا بیان

 

195

باب۲۲:  خیر خواہی کرنے کا بیان

 

198

باب۲۳:  نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان

 

199

باب۲۴:  جو شخص نیکی کا حکم دے یا برائی سے روکے لیکن خود عمل نہ کرے؟

 

210

باب۲۵:  ادائے امانت کے حکم کا بیان

 

211

باب۲۶:  ظلم کے حرام ہونے کا اور مظالم کے دفع کرنے کے حکم کا بیان

 

220

باب۲۷:  مسلمانوں کے حرمات کی تعظیم ، ان کے حقوق کا بیان

 

233

باب۲۸:  مسلمانوں کے عیوب چھپانے کا بیان

 

243

باب: ۲۹  مسلمانوں کی حاجتیں پوری کرنے کا بیان

 

246

باب: ۳۰  شفاعت (کسی کی سفارش) کرنے کا بیان

 

248

 

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1943
  • اس ہفتے کے قارئین: 5616
  • اس ماہ کے قارئین: 58565
  • کل مشاہدات: 40534545

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں