#1810

مصنف : ابو عبیدہ مشہور بن حسن آل سلمان

مشاہدات : 8493

روایت حدیث میں خواتین کا مقام

  • صفحات: 137
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3425 (PKR)
(جمعہ 08 اگست 2014ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی

اسلام نے عورت کے لیے  حصول علم دین فرض قرار دیا ہے  ۔چنانچہ ایک مسلمان خاتون کےلیے زیبائش وآرائش، ستر عورت،حجاب شرعی کی شرائط  نگاہ ونظر ،خلوت وجلوت اور اختلاط کے متعلقہ احکام کتاب اللہ  اور سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق جاننا ضروری  ہے۔جس طر ح عورت کے لیے  اپنے دن رات کے متعلقہ احکام کا جاننا  ضروری ہے اس کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے  کہ کس طرح شرک ومعاصی اور آفات  وامراض قلبیہ سے بچ سکتی  ہے اور ان کے  نقصانات کیا  ہیں ؟ اور کون سا راستہ ان  بیماریوں سے محفوظ  وسالم  ہے۔ نبی کریم  ﷺ کے مبارک اور خیر القرون زمانے میں عورتوں نےجب علمی ضرورت کو محسوس کیا تو آپﷺکی  خدمت میں حاضر ہو کر  اپنے لیے ایک علمی مجلس کے قیام کا مطالبہ کیا ۔اور خواتین کا یہ  علمی سلسلہ  صرف طلب علم ہی  پر موقوف نہیں رہا ۔بلکہ انکا یہ  سلسلہ علم کی نشر واشاعت  اور کتب حدیث کی روایت اور درس وتدریس پر بھی اس طرح مشتمل او ر حاوی رہاکہ خواتین اس میں  امت کے بہت سے رجال کار پر فائق رہیں اور ان سےسبقت لے گئیں۔کتب  تراجم  میں  بے شمار  مشاہیر  خواتین  کےحالات واقعات  موجو د ہیں ۔زیر نظرکتاب  ’’روایت حدیث میں خواتین کا مقام ‘‘ ابو عبیدہ مشہور بن حس  آ ل سلمان کی  عربی کتاب ’’عنایۃ النساء بالحدیث النبوی‘‘ کا  اردو ترجمہ ہے ۔ صاحب  کتاب نے اس  میں  تیر ہویں صدی ہجری تک راویات اور محدثات  اسلام  کے حالات اور کارنامے جمع کردئیے ہیں  جو انہوں نے  خاص طور پر خدمت حدیث میں انجام  دئیے۔اس کتاب کے ترجمے کی سعادت  نور محمد انیس  نے  حاصل کی ہے  ۔نہایت آسان اور رواں ترجمہ کیا ہے ۔ اب اردو داں خواتین بھی  اس کتاب  سےخوب استفادہ کرسکتی ہیں۔ مدارس ،کالجزکی طالبات  اور معلمات کے لیے  یہ کتاب بڑا علمی ذخیرہ  ہے۔اللہ تعالی  خواتین اسلام کے لیے  اس کتاب کو نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

11

عرض مترجم

 

15

انتساب

 

17

پہلی فصل روایت کرنے والے مرد اور عورتوں کے بیان میں

 

19

علم روایت میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں

 

19

دوسری فصل خیر القرون کی روایات

 

59

تیسری فصل مشہور محدثات اور راویات کے بیان میں

 

78

چوتھی فصل سربراہ خانہ اور ذمہ دار کے متعلق بعض اہل علم کا قول

 

116

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38968
  • اس ہفتے کے قارئین 254293
  • اس ماہ کے قارئین 1053934
  • کل قارئین98119238

موضوعاتی فہرست