#2213

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 2445

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 640 (PKR)
(جمعرات 05 جون 2014ء) ناشر : دار السلام، لاہور

نماز دینِ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد ایک اہم ترین رکن ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شب معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔نماز دین کا ستون ہے۔ نماز جنت کی کنجی ہے۔ نماز مومن کی معراج ہے۔ نماز نبی کریمﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲتعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔ نماز جنت کا راستہ ہے۔ نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ نماز برے کاموں سے روکتی ہے۔ نماز مومن اور کافر میں فرق کرتی ہے۔ نماز بندے کو اﷲ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رکھتی ہے۔لیکن اللہ کے ہاں وہ نماز قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ کے معروف طریقے کے مطابق پڑھی جائے۔آپ نے فرمایا:تم ایسے نماز پڑھو جس مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔زیر نظر نماز کتاب سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی اعظم سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز ﷫کی تصنیف’’کیفیۃ صلاۃ النبی ‘‘ کا ترجمہ ہے ،جس میں انہوں نے صحیح احادیث کی روشنی میں نبی کریم ﷺ کی مکمل نماز کو بیان کر دیا ہے ،تاکہ مسلمان بآسانی اس کتاب سے اپنی نماز یں نبی کریم ﷺ کے طریقے کے مطابق پڑھ سکیں۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

نماز نبوی کا طریقہ

4

مکمل وضو کرنا

4

قبلہ رو ہونا

5

تکبیر تحریمہ کہنا

7

تکبیر تحریمہ کے وقت رفع الیدین

7

سینہ پر ہاتھ باندھنا

7

ثناء پڑھنا

7

رفع الیدین کرتے ہوئے رکوع کرنا

11

رکوع سے اٹھنا

12

سجدہ کرنا

14

سجدے سے سر اٹھانا

17

دوسرا سجدہ کرنا

18

دو رکعتوں والی نماز

20

تین رکعتوں والی نماز

24

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1886
  • اس ہفتے کے قارئین 9896
  • اس ماہ کے قارئین 54706
  • کل قارئین50254293

موضوعاتی فہرست