#3015

مصنف : نا معلوم

مشاہدات : 6737

قرآن مجید کی تفسیریں چودہ سو برس میں

  • صفحات: 508
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17780 (PKR)
(جمعرات 29 اکتوبر 2015ء) ناشر : خدا بخش اوریئنٹل پبلک لائبریری، پٹنہ

تفسیر کا معنی بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے   اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھادیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی زیادہ توجہ حفظ قرآن اور تدوین حدیث اور ملکی معاملات پر رہی اس لیے تفسیر کے نام سے سوائے تفسیر ابی بن کعب اور تفسیر ابن عباس کےاورکوئی تفسیر کی کتاب مرتب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عصر حاضر تک قرآن کریم کی ہزاروں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں اور ہر صدی میں متعدد کتب تفسیر کی کئی لکھی گئیں۔اس کے علاوہ قرآن کریم کےمتعدد پہلوؤں پر علمی و تحقیقی کام موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن مجید کی تفسیریں چودہ سو برس میں ‘‘خدابخش لائبریری، انڈیا کےزیر اہتمام 1989ء میں قرآنیات کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمنار میں نامور 41 اہل علم کے   تفسیر، تاریخ تفسیر،تذکرہ مفسرین اور علوم قرآن پر پیش کیےگئے مضامین ومقالات کامجموعہ ہے۔ جسے خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری آف پٹنہ کی انتظامیہ نے مرتب کر کے کتابی صورت میں شائع کیا۔ یہ کتاب اہل علم اورطالبان ِعلوم نبوت کے لیے مفسرین اور کتب تفاسیر کے تعارف کے حوالے سے قیمتی تحفہ ہے اللہ تعالی ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تفسیر ثوری از ابو سفیان ثوری

 

1

ابن قتیبہ کی تفسیری خدمات۔ ایک جائزہ

 

10

تفسیر ماتریدی کے خصائص

 

26

انیس المریدین وروضۃ المحبین

 

33

امام غزالی کی تفسیر سورہ یوسف کا علمی تجزیہ

 

40

تفسیر کاشف الحقائق وقامون الدقائق کا تعارف

 

51

مصباح العاشقین ۔ ایک تعارف

 

60

فتوح الغیب فی کشف عن قناع الریب

 

67

تفسیر بحر مواج مؤلفہ قاضی شہاب الدین دولت آبادی

 

75

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 683
  • اس ہفتے کے قارئین 94041
  • اس ماہ کے قارئین 717749
  • کل قارئین112325077
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست