#2368

مصنف : مفتی غلام سرور قادری

مشاہدات : 5835

پروفیسر طاہر القادری ایک علمی و تحقیقی جائزہ جلد۔1

  • صفحات: 192
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7680 (PKR)
(بدھ 11 فروری 2015ء) ناشر : ادارہ مصباح القرآن، لاہور

اہل پاکستان کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ان کی شخصیت اہل علم کے ہاں ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہے۔ان کے معتقدین انہیں مفکر اسلام،نابغہ عصر، قائد انقلاب اور شیخ الاسلام ایسے پر فخر القاب سے یاد کرتے ہیں۔جبکہ ان کے ناقدین انہیں احسان فراموش، شہرت کا بھوکا اور حب جاہ و منصب کا حریص قرار دیتے ہیں۔موصوف کے ناقدین میں محض مسلکی مخالفین ہی شامل نہیں ہیں، بلکہ ان کے ہم مکتب فکر بریلوی علما بھی ،جن کی طرف قادری صاحب اپنا انتساب کرتے ہیں،موصوف کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اہل سنت میں شمار کرنے پر تیار نہیں ہیں۔شہرت و ناموری کی خاطر قادری صاحب کرسمس کا کیک کاٹنے اور دشمنان صحابہ روافض کی مجالس کو رونق بخشنے سے بھی ذرا نہیں شرماتے ۔اور اب تو نوبت بایں جا رسید کہ انہوں نے اعداے ملت یہود ونصاریٰ کے حق میں بھی فتاویٰ صادر کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " پروفیسر طاہر القادری ،ایک علمی وتحقیقی جائزہ "بریلوی مکتب فکر کے معروف عالم دین مفتی غلام سرور قادری مشیر وفاقی شرعی عدالت پاکستان ومہتمم جامعہ غوثیہ مین   مارکیٹ لاہور کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قادری صاحب کے نقاب سنیت کو الٹ کر ان کے باطنی رفض وتشیع کوآشکار کردیا ہے۔اور ان کی علمی وتحقیقی شخصیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔جس سے ان کااصل چہرہ بے نقاب ہوکر سامنے آگیا ہے۔ امیدہے کہ اس کتاب کےمطالعہ سے قارئین کو جناب ''شیخ الاسلام '' کو پہنچاننے میں آسانی رہے گی،اور وہ اپنے ایمان کی حفاظت فرما سکیں گے۔(راسخ)(تقابل مسالک،بریلوی)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

6

طاہر القادری علماء دیوبند کی نظر میں

7

طاہر القادری علماء اہلحدیث کی نظر میں

11

پیش لفظ

18

مرزا قادیانی والی چال

22

پروفیسر طاہر القادری کا فقہاء امت اور اہل سنت کو اپنا فریق قرار دینا اور ان کے فیصلوں کو سند تسلیم کرنے سے کھلا انکار

22

تمہید

27

توضیح الکتاب

27

تفسیر بالراء کی ممانعت

28

مفسر کا علم

30

مفسر کون ہو سکتا ہے

32

عربی زبان پر عبور نہ رکھنے والوں کو قرآن کی تفسیر کرنے اور درس قرآن دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

33

حکومت کی ذمہ داری

34

تفسیر قرآن کے لیے کس قدر علم ضروری ہے

34

طاہر القادری مجتہد و مفسر تو بنتے ہیں مگر عربی صحیح پڑھنا نہیں آتی

36

سلسلہ تحریفات قرآن کریم

           39

جناب طاہر القادری کا کفریہ قول

121

لفظ شئیًٍ کی مضحکہ خیز تحقیق

128

طاہر القادری عربی لغت سے بے خبر

128

ادارہ منہاج القرآن جہالت کا منہاج ہے

133

سلسلہ تحریفات حدیث مصفطیٰ ﷺ

133

حدیث رسول اللہﷺ کے ساتھ مذاق

163

ابو حزیفہ یا حزیفہ

166

حضور ﷺ و حضرت عائشہؓ پر بہتان اور علم حدیث سے جہالت

167

توجہ (تقویٰ کا غلط معنی)

170

سلسلہ تحریفات اقوال بزرگان دین اور ان کے غلط معنی کرنا

173

کلام امام ابی یعلیٰ میں تحریف

174

کلام سیدنا علی مرتضیٰ میںؓ میں تحریف

176

کلام امام اعظم ابو حنیفہ میں تحریف

179

اام راغب کے کلام میں تحریف

181

حضرت حسانؓ کے کلام میں تحریف

182

امام ابو صیریؒ کے کلام کے غلط معنی

184

حضرت امام بایزیدی بسطامی کے کلام میں تحریف انبیاء سابقین کی نبوت کے بارے میں فلسفہ

187

حرف آخر

191

حکومت سے اپیل

192

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39145
  • اس ہفتے کے قارئین 464635
  • اس ماہ کے قارئین 1665120
  • کل قارئین113272448
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست