نیا چاند ، ہماری روایات اور رویت ہلال(2708#)

ام عبد منیب
مشربہ علم وحکمت لاہور
42
840 (PKR)
3.6 MB

اسلامی کلینڈر میں سن ہجری کو بنیاد بنا کر قمری تقویم بنائی گئی جو کہ عین فطرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے مہینوں کی تعداد کو بھی چاند کے ساتھ منسلک کیا ہے نا کہ سورج کے ساتھ ۔اس لیے شرعی احکامات پر جب طائرانہ نظر دوڑائی جاتی ہے تو تمام شرعی معاملات جن کا تعلق تاریخ بندی سے ہوتا ہے ان کی ادائیگی قمری کلینڈر سے ہی ممکن ہے عیسوی سے ناممکن ہے۔جیسے رمضان کے روزے ہوں یا عید الفطرو عیدالاضحیٰ،ادائیگی زکوۃ کا مسئلہ ہو یا ایام حج کا گویا کہ بہت ساری فرضی اور نفلی عبادات قمری کلینڈر کے بغیر ناممکن ہیں۔لیکن بنیادی مشکل جو آج کے دور میں نظر آتی ہے وہ اختلاف مطالع کی وجہ سے لوگوں کا متذبذب اور مشکوک ذہن ہے کہ یہ کیا سلسلہ ہے کہ ایک ہی اسلامی تہوار میں  اسلامی دنیا میں یکسانیت نہیں پائی جاتی۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اپنے اس کتابچہ میں اس حساسیت کو شریعت کی روشنی میں پیش کیا ہے کہ اختلاف مطالع کی باقاعدہ شرعی حیثیت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور صحابہ کے دور میں بھی کئی مطالع کا ثبوت پایا جاتا ہے اور اس کے مطابق  لوگ احکامات الہٰیہ کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔اسی طریقے سے رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت ،ان کے کیے ہوئے فیصلے کو تسلیم کرنا اور ان کی تحقیق کےمطابق کیے گئے اعلان کوقبول کرتے ہوئے اپنے اپنے مطلع کا اعتبار کرتے ہوئے شرعی احکامات کی بجا آوری کی جائے اسی میں ہی امت مسلمہ کی خیر ہے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

نیا چاند دیکھنے کی دعا

 

2

نیا چاند اور ہماری روایات

 

3

رویت ہلال کمیٹی

 

7

چاند دیکھ کر روزہ رکھنا اور چھوڑنا

 

9

صرف اپنے علاقے کا چاند

 

10

مطلع ابر آلود ہو تو

 

11

مہینے کے دنوں کی تعداد

 

11

صرف ایک شخص کا چاند دیکھنا

 

12

اگر بعد میں شہادت ملے تو

 

13

شک کا روزہ

 

14

29،30 روزوں کا اجر یکساں

 

16

اگر چاند بڑا نظر آئے تو

 

16

رویت ہلال میں اختلاف سے پرہیز کرنا

 

20

طلوع ہلال سائنسی نقطہ نظر سے

 

22

پورے عالم اسلام میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور عید

 

26

شہادت اور خبر میں فرق

 

32

چند تجاویز

 

38

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1190
  • اس ہفتے کے قارئین: 4844
  • اس ماہ کے قارئین: 33093
  • کل قارئین : 46460473

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں