#4036

مصنف : ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر

مشاہدات : 1497

ناشتے سے سکول تک (مسلمان بچوں کے صبح و شام)

  • صفحات: 16
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 560 (PKR)
(پیر 25 جنوری 2016ء) ناشر : دار السلام، لاہور

آج کے بچے کل کے بڑے ہوتے ہیں، اس لئے زندہ اور باشعور قومیں اپنے نونہالوں کی تربیت کا آغاز ان کے بچپن ہی سے کردیتی ہیں۔ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ بچوں کو فطری طور پر کہانیاں سننے اور کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ اس لئے کہانیاں بچوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابوں کا سیلاب آیا ہوا ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے بیشتر کتابیں چڑیلوں،جانوروں،جاسوسوں، چوروں اور ڈاکوؤں وغیرہ کی فرضی داستانوں سے بھر پور ہوتی ہے۔ ان کو پر کشش بنانے کے لئے تصویروں اور عمدہ گیٹ اپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ دلچسپ تو ہوتی ہیں لیکن بچوں کے ذہنوں پر کوئی اچھا اور مفید اثر نہیں ڈالتی ہیں، الٹا ان کے خیالات اور افکار کو گدلا کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ چنانچہ اس امر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ بچوں کے ایسی کتب لکھی جائیں جو مفید ہونے کے ساتھ ان کی تربیت کا بھی ذریعہ ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب "ناشتے سے سکول تک" محترم ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسی کمی کو پورا کرتے ہوئےایک منفرد اور کہانی کے انداز میں بچوں کو مختلف مواقع پر بڑھی جانے والی دعائیں سکھلانے کی ایک عظیم الشان کوشش کی ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے معروف عالمی طباعتی ادارے مکتبہ دارالسلام کی طرف سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے شروع کئے گئے "مسلمان بچوں کے صبح وشام" کے سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ مکتبہ دار السلام نے بچوں کے لئے اس کے علاوہ بھی متعدد کتب تیار کی ہیں، جن میں سے اکثر کتب ہماری اس سائٹ پر موجود ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور ناشر کی بچوں کی اصلاح وتربیت کی حوالے سے کی جانے والی ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے بچوں کو صحیح معنوں میں مسلمان اور اہل ایمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(راسخ)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1358
  • اس ہفتے کے قارئین 5471
  • اس ماہ کے قارئین 35535
  • کل قارئین50004851

موضوعاتی فہرست