نماز میں صف بندی فضیلت و اہمیت(3134#)

غازی عزیر مبارکپوری
دار السلام، لاہور
112
4480 (PKR)

نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا   ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ ۔مسنون نماز کے بعض مسائل پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ خصوصیت سے مستحق تھے۔ انہی مسائل میں سے ایک صفوں کی درستی’’ تصویۃ الصفوف‘‘ بھی ہے ۔ نماز کے لیے صفوں کو سیدھا کرنا نماز کے اہم مسائل میں سے ایک ہے جس کے ساتھ اجتماعی زندگی کی بہت سے سی اقدار وابستہ ہیں۔ احادیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امام کا فرض ہےکہ نماز شروع کرنے سے قبل مقتدیوں کی صف بندی کا جائزہ لے او راس کی درستگی کےلیے تمام امکانی وسائل استعمال کرے۔ امام تکبیر سےقبل صفوں کوبرابر اور سیدھا کرنے کا حکم دے ۔ جب پہلی صف مکمل ہوجائے اور اس میں کسی فرد کے لیے جگہ حاصل کرنے کا امکان نہ ہو تو پھر دوسری صف کا آغاز کیا جائے۔ زیرتبصرہ کتاب’’نماز میں صف بندی فضیلت واہمیت‘‘ صف بندی کے موضوع پر محترم جناب غازی عزیر ﷾ کی مرتب شدہ ایک تحقیقی کتاب ہے جس میں انہوں نے تسویۃ الصفوف کے جملہ احکام ومسائل کو تحقیقی انداز میں بیان کرنے کے علاوہ عورت کی امامت کے حکم کو بھی بیان کیاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

پیش لفظ

9

صفوں کو برابر رکھنے کی فضیلت

14

پہلی صف کی فضیلت

19

صفوں کو برابر اور سیدھا کرنے کی اہمیت

24

صفوں کو برابر اور سیدھا کرنے کا حکم

34

صفوں کو برابر اور سیدھا کرنے کا طریقہ

38

اقامت صفوف

47

بازوؤں اور کندھوں کو برابر کرنا

48

صف کے درمیانی فاصلوں اور شگافوں کو بند کرنا

49

نمازی بھائیوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ

49

بازو سے بازو ، کندھے سے کندھا قدم سے قدم اور ٹخنے سے ٹخنہ ملانا

52

تسویہ الصفوف کے متعلق نبیﷺ اور سلف و صالحین کا طریقہ

53

صف پوری نہ کرنے کی سزا

64

سلف صالحین کا صف پورا نہ کرنے والے کی مذمت فرمانا

64

تسویہ الصفوف سے متعلق چند اہم مسائل

66

دو شخصوں کا باجماعت نماز ادا کرنا

66

صف کے پیچھے اکیلے نمازی کا کھڑا ہونا

69

ایک ضروری وضاحت

74

عمداً (جان بوجھ کر) پہلی صف سے پیچھے ہٹنے کی سزا

85

اقامت سے قبل امام صفوں کو درست کروانا

87

مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ صفوں کی فضیلت

88

جماعت میں عورتوں کی صف کہاں ہو؟

89

امام کے ساتھ اکیلا مرد اور اکیلی عورت کہاں کہاں کھڑے ہوں گے؟

91

ستونوں کے درمیان صفیں باندھ کر کھڑا ہونا

95

امام اور صفوں کے درمیان نہریا دیوار وغیرہ کا حائل ہونا

100

اگلی صف میں خلا (فاصلہ) ہو تو آنے والا مقتدی کہاں کھڑا ہو؟

101

اگر مقتدی صف میں جگہ نہ پائے تو

102

دو مقتدیوں میں سے اگر ایک نماز چھوڑ دے تو دوسرا کیا کرے؟

104

امام کے ساتھ اگر صرف ایک مقتدی ہو تو آنے والا کیا کرے

105

عورت کی امامت کا حکم

107

آخری وضاحت

111

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 964
  • اس ہفتے کے قارئین: 13625
  • اس ماہ کے قارئین: 32918
  • کل قارئین : 47795854

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں