#2274

مصنف : قاضی سلیمان سلمان منصور پوری

مشاہدات : 3790

مہر نبوت

  • صفحات: 39
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 975 (PKR)
(جمعرات 24 جولائی 2014ء) ناشر : دار السلام، لاہور

قاضی محمد سلیمان منصور پوری(1867۔1930ء) سیشن جج ریاست پٹیالہ (مشرقی پنجاب) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔علم وفضل اور جذبۂ تبلیغ ودعوت اسلام کے اعتبار سے وہ اپنے دور میں نہایت ممتاز اورسربر آوردہ بزرگ تھے۔ابتدائی تعلیم اپنے والد قاضی احمد شاہ سے حاصل کی۔سترہ سال کی عمر میں مہندرا کالج پٹیالہ سے منشی فاضل کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست پٹیالہ میں محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔اپنی قابلیت و صلاحیت اوربفضلِ تعالیٰ وہ ترقی کرتے ہوئے ١٩٢٤ء میں سیشن جج مقرر ہوگئے ۔قاضی مرحوم بحیثیت جج انتہائی مصروف ہونے کے باوجود نہ صرف یہ کہ علمی اور تصنیفی کام کرتے تھے بلکہ روزانہ درسِ قرآن بھی دیتے تھے ۔ معتدد عیسائیوں اور پادریوں سے مناظرے بھی کیے ۔دروس و تبلیغ کے خاطر دوردراز کے سفر بھی کرتے تھے ۔وہ عربی زبان  میں بھی مہارت رکھتے اور قرآن پاک کے تفسیری نکات بھی بیان کرتے تھے۔ مو صوف نے نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قابلیت ،صلاحیت اور علم کو اسلام کے لئے موثر طریقے سے استعمال کیا۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول ﷺسے انتہائی محبت اور عقیدت کا اظہار اُن کی جملہ تصانیف سے بخوبی ہوتا ہے۔انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں سے  تقریبا 5 کتب(سید البشر،اسوۂ حسنہ ، مہر نبوت ،رحمۃ للعالمین،اصحاب بدر) سیرت پر تحریر کیں ۔انہوں نے دو مرتبہ حج کیا۔ دوسرے حج سے واپسی پر راستے  میں  ہی بحری  جہاز میں  اللہ  کو پیارے  ہوگئے ۔مولانا محمد اسماعیل غزنوی  نے  ان کی نماز  جنازپڑھائی اوران کی نعش کو سمندر کی موجوں کے  سپرد کردیا گیا(رحمہ اللہ  تعالیٰ  وغفرلہ) زیرنظر کتاب ’’مہرنبوت ‘‘ قاضی مرحوم کی  کتبِ  سیرت میں سے  ایک اہم  کتاب  جو  اپنی افادیت  او رجامعیت کے پیش نظر  پاک وہند کے  تعلیمی اداروں میں شامل  نصاب  ہے ۔’’مہر نبوت ‘‘ کہنے کو مختصرسی  کتاب  یعنی کتابچہ ہے  ۔لیکن اس کوزے میں دریائے سیرت کوسمیٹ لیاگیا ہے  ،یوں یہ سرورکائنات کی  حیات طیبہ  کا ایک بہترین گلدستہ ،ایجاز وجامعیت کا عمدہ نمونہ  اور آنچہ بقامت کہتر،بہ قیمت بہتر ۔ کا صحیح مصداق ہے  ۔اللہ تعالی  قاضی  مرحوم  کے  درجات بلند فرمائے  اور ان کوجنت الفردس میں اعلی مقام عطاء فرمائے  اور ان  کی  خدمات دینیہ کو  اپنی بارگاہ میں  شرف قبولیت سے  نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

مقدمہ

 

8

باب 1 سیرت محمدیہ ﷺ

 

9

نبوت

 

9

مسلمانوں کا وطن چھوڑنا

 

11

سنہ 5 نبوت سے سنہ 13 نبوت

 

11

ہجرت

 

13

دعوت اسلام شاہی درباروں میں

 

16

سنہ 6 ہجری

 

16

قبائل کا مسلمان ہونا

 

20

غزوات

 

21

خطبہ

 

22

باب 2 کنبہ کے حالات

 

23

بیویاں

 

24

باب 3 خلق محمدیﷺ

 

27

باب 4 تعلیمات مصطفویہ

 

33

خاتمہ دعا

 

37

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1911
  • اس ہفتے کے قارئین 14561
  • اس ماہ کے قارئین 38101
  • کل قارئین49240642

موضوعاتی فہرست