#2063

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 4902

لاٹری

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1400 (PKR)
(ہفتہ 22 نومبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا:لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ آدمی اس بات کی پروا نہیں کرے گا کہ جو مال اس کے ہاتھ آیا ہے وہ حلا ل ہے یا حرام(بخاری:2059) دور حاضر میں مال حرام کمانے کی بہت سی ناجائز شکلیں عام ہو چکی ہیں اور لوگ ان کے حرام یا حلال ہونے کے متعلق جانے بغیر انہیں جائز سمجھ کر اختیار کرتے جا رہے ہیں۔جن میں انعامی سکیمیں ،لاٹری،انشورنس،اور مکان گروی رکھنے کی مروجہ صورت وغیرہ ہیں۔۔ زیر تبصرہ کتاب " لاٹری"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے لاٹری کی حرمت،لاٹری کی مختلف شکلیں ،لاٹری کی ابتداء ،مسلم ممالک میں لاٹری کی آمد ،پاکستان میں لاٹری اور لاٹری سے متعلق متعدد دیگر موضوعات پر گفتگو فرمائی ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

5

لاٹری کی مختلف شکلیں

7

لاٹری کی ابتدا

9

لاٹری مسلمان ممالک میں

12

لاٹری پاکستان میں

13

لاٹری جوئے کی ایک شکل

14

لاٹری شیطانی کام

17

لاٹری معاشی استحصال

18

لاٹری ایثار کا قاتل

18

انسانی ہمدردی یا انسانی دشمنی؟

19

باہم جھگڑے اور خود کشی کا سبب

20

جو انفسیاتی اور طبعی بگاڑ کا باعث

22

لاٹری: ممنوع و حرام کی کمائی

23

لاٹری کا مال باطل مال

25

جہنم میں دخول کا سبب

27

لاٹری ہر معاشرے میں جرم

28

لاٹری کے متعلق فتوے

33

لاٹری کا کاروبار کرنے والے کا تحفہ وصول کرنا

34

معاون کتب

39

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8203
  • اس ہفتے کے قارئین 83419
  • اس ماہ کے قارئین 1136919
  • کل قارئین110458357
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست