کل کتب 7850

دکھائیں
کتب
  • 76 #6800

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 5996

    آخری معرکہ

    (ہفتہ 24 ستمبر 2022ء) ناشر : جہانگیر بکس
    #6800 Book صفحات: 592
    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘ سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات ہی  بیان  نہیں کر تے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔ نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ آخری معرکہ‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ تاریخی ناول  محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق ہے۔  (م۔ا)
  • 77 #6449

    مصنف : محمد جمیل اختر جلیلی ندوی

    مشاہدات : 7279

    آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 11 اگست 2021ء) ناشر : فاران ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ جھارکھنڈ
    #6449 Book صفحات: 74
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مولانا  محمد جمیل اختر  جلیلی ندوی نے  سیرت پر اس مختصر رسالے’’آخری پیغمبر ﷺ‘‘ میں واقعات کو عام فہم زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)
  • 78 #6621

    مصنف : ڈاکٹر اختر حسین عزمی

    مشاہدات : 9464

    آداب اختلاف اتحاد امت کا قابل عمل راستہ

    (بدھ 09 فروری 2022ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #6621 Book صفحات: 498
    انسانی دنیا میں اختلاف کا پایا جانا ایک  مسلمہ بات ہے ۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق میں ایک سنت۔ چنانچہ لوگ اپنے رنگ وزبان اور طبیعت وادراکات اور معارف وعقول اور شکل وصورت میں باہم مختلف ہیں ۔امت محمدیہ آج جن چیزوں سے  دوچار ہے ،اور آج سے پہلے بھی دو چار تھی ،ان میں اہم ترین چیز بظاہر  اختلاف کا معا ملہ  ہے  جو امت کے افراد وجماعتوں، مذاہب وحکومتوں سب کے درمیان پایا جاتا  رہا  اور  پایا جاتا ہے  ۔ اختلاف  اساسی طورپر دین کی  رو سے  کوئی منکر چیز نہیں ہے  ،بلکہ وہ ایک مشروع چیز ہے جس پر کتاب وسنت کے بے شمار دلائل موجود ہیں۔اختلافات اگرچہ ختم نہیں  ہوسکتے لیکن اسلاف میں اختلاف کا کوئی نہ کوئی ادب وقرینہ موجود رہا ۔ زیر نظر کتاب’’آداب اختلاف اتحاد ِامت کا قابلِ عمل راستہ‘‘  پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین عزمی صاحب کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں ’’آداب اختلاف ‘‘ کےعنوان سے ایک مثبت ،قابل عمل اور محققانہ  انداز میں  فرقہ بندی سے نالاں ہوکر امت ختمی رسل کو ا...
  • 79 #2500

    مصنف : عبد اللہ الخضری

    مشاہدات : 10931

    آداب الدعا

    (منگل 28 اپریل 2015ء) ناشر : تنظیم الدعوۃ الی القرآن والسنۃ، راولپنڈی
    #2500 Book صفحات: 121
    قانون فطرت ہے کہ محتاج اپنی  حاجت او رمصیبت زدہ دکھ سے نجات پانے کےلیے  اس کی طرف رجوع کرتا ہے جو اس کی حاجت روائی اور مشکل کشائی کر سکے ۔ فطرتِ سلیمہ تقاضا کرتی ہے کہ انسان اپنی تمام ضروریات اورمصائب وتکالیف کے وقت بارگاہ الٰہی میں اپنی عرضداشت اور درخواست پیش کرے  چونکہ اسلام دین فطرت ہے اس لیے  وہ ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ ہم  جومانگیں جب بھی مانگیں صرف اسی سے مانگیں وہ سوال کرنے پر خوش ہوتا ہےفقیری وامیری میں اس سے مانگتے ہی رہنا چاہئے ۔لیکن اس دربار عالی میں اپنی معروضات پیش کرتے وقت دربار عالیشان کے آداب کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’ آداب الدعاء‘‘ میں اللہ تعالیٰ  کی بارہ گاہ میں اپنی التجائیں کرنے کے آداب وطریقے  ہی بیان کیے گئے ہیں تاکہ ہم دعاء کرنے  کے وہ آداب او رطریقے جو ہمارے پیارے نبی ﷺ نے  ہمیں سکھائے ہیں وہ معلوم کرسکیں  او ران کے مطابق اللہ کی بارگاہ میں  اپنی درحواستیں پیش کریں۔کتاب ہذا الشیخ عبداللہ الخضری  کی عربی تصنیف ہے جس کا  سلیس ترجمہ  جناب پروفیسر سعید مجت...
  • 80 #2502

    مصنف : عبد الخالق محمد صادق

    مشاہدات : 11102

    آداب الدعاء والد واء

    (بدھ 29 اپریل 2015ء) ناشر : حاجی نذیر احمد ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ
    #2502 Book صفحات: 219
    دعاء  کا مؤمن کاہتھیار ہے  جس طرح  ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے  دشمن  سےاپنادفاع کرتا ہے  اسی طرح مؤمن کوجب  کسی پریشانی  مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  تووہ  فوراً اللہ  کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے  دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے  کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس  دنیا کی  زندگی  میں  جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے  وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے  بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی  کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی  ہے  ان بیماریوں کے لیے  جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے   دعائیں بھی  بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے  فائدہ  اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔اللہ کے دربار میں اپنی م...
  • 81 #4806

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 17319

    آداب حاملین قرآن

    (پیر 27 نومبر 2017ء) ناشر : مکہ کتاب گھر لاہور
    #4806 Book صفحات: 123
    قرآن مجید لا ریب کتاب ہے ، فرقان حمید اللہ رب العزت کی با برکت کتاب ہے۔یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔پھر اسے تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔قرآن مجید ہماری زندگی کا سرمایہ اور ضابطہ ہے۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید ہماری دونوں زندگیوں کی بہترین عکاس کتاب ہے۔لہٰذا یہ قرآن ہمیں رہنمائی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھ پر عمل پیرا ہونے سے تم فلاح پاؤ گے، عزت و منزلت اور وقار حاصل کرو گےاور مجھ سے دوری کا نتیجہ اخروی نعمتوں سے محرومی، ابدی نکامی اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ آداب حاملین قرآن‘‘ امام یحییٰ بن شرف الدین نووی شارح مسلم و مصنف ریاض الصالحین ان کی کتاب التبیان فی آداب حملۃ القرآن کا حضرت مولانا نجم الدین صاحب اصلاحی نے اردو ترجمہ کیا ہے۔جس میں قرآن مجید ، تلاوت قرآن اور حافظ قرآن کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس کتاب میں قرآنی معلومات کے حوالے سے دس 10 باب اور ایک سو نو 109 فصلیں ہیں، دسواں باب اس کتاب کے اسماء اور لغات بر مشتمل...
  • 82 #786

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 32758

    آداب دعا

    (ہفتہ 10 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #786 Book صفحات: 107
    آج امت مسلمہ سخت زبوں حالی میں مبتلا ہے، ہر طرف سے مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ اسے طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ امت کے افراد کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہو چکی ہے۔ بے شمار لوگ شب و روز امت کے حالات بہتر ہونے، مسلمانوں کے معزز ہونے، کفار کے تسلط و اقتدار کے خاتمے اور مسلمانو کی عظمت رفتہ کی بازیابی کی دعائیں کرتے رہتے ہیں مگر تاحال حالات میں کوئی واضح فرق کیوں نظر نہیں آ رہا؟ اس بات پر غور و خوض کرنے کے لیے چند چیزوں کا پیش نظر رہنا اشد ضروری ہے، مثلاً بندے کی دعائیں کیسے قبول ہو سکتی ہے؟ ان کی قبولیت کی شرائط کیا ہیں؟ دعا کے آداب کیا ہیں؟ کن کن اوقات میں اور کن کن مقامات پر کی گئی دعائیں قبولیت کے قریب تر ہوتی ہے؟ اور مستجاب الدعوات کون ہو سکتے ہیں ؟ زیر نظر کتاب میں انھی امور کو قدرے تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کو مرتب کرنے والے الشیخ محمد منیر قمر اور غلام مصطفیٰ فاروق صاحبان ہیں۔ کتاب قرآن و سنت کے محکم دلائل کے ساتھ مزین اور نہایت شستہ اسلوب میں لکھی گئی ہے۔ (ع۔م)  
  • 83 #1610

    مصنف : محمد یوسف اصلاحی

    مشاہدات : 37408

    آداب زندگی

    (ہفتہ 03 مئی 2014ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور
    #1610 Book صفحات: 506
    زندگی سے بھرپور فائدہ اٹھانا،خاطر خواہ لطف اندوز ہونا اور فی الواقع کامیاب زندگی گزارنا یقینا آپ کا حق ہے،لیکن یہ اسی وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب آپ زندگی گزارنے کا سلیقہ جانتے ہوں،کامیاب زندگی کے اصول وآداب سے واقف ہوں ،اور نہ صرف واقف ہوں بلکہ عملاً ان سے اپنی زندگی کو آراستہ و شائستہ بنانے کی کوشش میں پیہم سرگرم بھی ہوں۔ پیش نظر کتاب آداب زندگی فاضل مولف محمد یوسف اصلاحی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے اسلامی تہذیب کے انہی اصول وآداب کو معروف تصنیفی ترتیب کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے ،اور کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی لائی ہوئی شریعت کی روشنی میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے والا ایک گرانقدر مجموعہ تیار ہو گیا ہے۔یہ کتاب اصول زندگی کے پانچ معروف ابواب پر مشتمل ہے۔جن میں زندگی گزارنے کے متعلق تمام اہم امور آجاتے ہیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی شریعت کے عظیم اصولوں کے مطابق گزارنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)
  • 84 #6155

    مصنف : علمی کمیٹی الریاض

    مشاہدات : 7160

    آداب زندگی ( علمی کمیٹی )

    (پیر 24 اگست 2020ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6155 Book صفحات: 64
    اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے  نہ پائے جانے سے انسانی زندگی  اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی  سے  دوچند ہوجاتی ہے  کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان  کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان    الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے    سے متعلق احادیث   ائمہ محدثین نے جمع کیں ہے ۔ زیر نظر کتا ب’’ آداب زندگی‘‘ دار الوطن للنشر    ،ریاض کی ’’علمی کمیٹی ‘‘ کی طرف سےمرتب شدہ عربی کتابچہ آداب المسل...
  • 85 #5098

    مصنف : ام عبد اللہ

    مشاہدات : 9718

    آداب سفر

    (جمعہ 29 دسمبر 2017ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #5098 Book صفحات: 81
    اﷲ تعالیٰ ساری کائنات کا خالق و رزق رساں ہے۔ ا س خاکدانِ گیتی پر بسنے والاہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روزدوڑ دھوپ کرتا ہے اور بڑی محنت ومشقت سے اپنا اور اپنے گھر والوںکاپیٹ بھرنے کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامِ الٰہیہ اور سنتِ نبویہ علیۃ التحیۃ والثناء کے مطابق انجام دے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں۔ لیکن اگروہ ان امورمیں اسلامی ضابطوں کی پابندی نہ کرے اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیارکرتے ہوئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنا شروع کردیتاہے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آدابِ سفر‘‘ تالیف اُمِّ عبد اللہ  ترجمہ و تخریج ابو القاسم حافظ محمود احمد نے کیا ہے۔ جس میں سفر کی وضاحت لغوی اور اصطلاحی طور پر بیان کی ہے اور آداب سفر بیان کرتے ہوئے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔  باب اول میں  سفر کے فوائد و عیوب کو اجاگر کیا ہے۔ باب دوم آداب سفر ۔ باب سوم دوران سفر آداب۔ باب چہارم میں اختتام سفر کے آداب۔   باب پنجم سفر عیوب و نقائص پر...
  • 86 #6553

    مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

    مشاہدات : 3926

    آداب سفر ( اویس ادریس )

    (بدھ 01 دسمبر 2021ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #6553 Book صفحات: 46
    اسلام دین فطرت ہے جس نے ان انسانی ضرورتوں اور سفر کی مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بعض رخصتیں اور گنجائشیں  دی ہیں۔مثلا مسافر کو حالت سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ،جس کی بعد میں وہ قضاء کر لے گا۔اسی طرح مسافر کو نماز قصر ونماز جمع پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے کہ وہ  چار رکعت والی نماز کو دو رکعت کر کے  اور دو دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھ سکتا ہے۔اسی طرح  سفر کے اور بھی متعدد احکام ہیں جو مختلف کتب فقہ میں بکھرے پڑے ہیں۔ زیر نظر رسالہ’’ آداب سفر‘‘محترم جناب قاری اویس ادریس  العاصم صاحب (متعلم  مدینہ یونیورسٹی)کا مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے  کتب اور رسائل سے استفادہ کرکے  اس  میں سفر کے بعض احکام وآداب اور سنن کو جمع کیا ہے یہ  مختصر کتابچہ  مسافر وں کےلیے بہترین زادراہ ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس  کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)
  • 87 #1813

    مصنف : محمد ابراہیم جونا گڑھی

    مشاہدات : 11992

    آداب قبور اور فرمان محمدی

    (جمعرات 17 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی
    #1813 Book صفحات: 12
    اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ابتدائے اسلام میں شرک کے اندیشے کے پیش نظر قبروں کی زیارت سے منع کردیا گیا تھا اور پھر عقیدہ توحید پختہ ہوجانے کے بعد اس کی اجازت دے دی گئی۔زیارتِ قبور ایک جائز ومستحب بلکہ مسنون عمل ہے۔ نبی کریم ﷺبھی قبروں کی زیارت کے لئے تشریف لے جاتے اور اہل قبور کے لیےدعا کرتے اور فرماتے تم قبروں کی زیارت کیاکرو، وہ دنیا سے بے رغبتی کا سبب بنتی ہیں اور آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ زیارتِ قبور یادِ آخرت کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و...
  • 88 #1001

    مصنف : ڈاکٹر آفتاب احمد

    مشاہدات : 74297

    آداب مباشرت

    (جمعرات 05 اگست 2010ء) ناشر : مکتبہ مکیہ، لاہور
    #1001 Book صفحات: 107
    اسلام كاايك نماياں وصف یہ ہے کہ اس میں انسانی زندگی کے ہرمسئلے کےبارے میں رہنمائی دی گئی ہے ۔حتی کہ مردوعورت کے جنسی تعلقات کےبارےمیں بھی اہم ہدایات عطاکی گئی ہیں ۔زیرنظرکتابچہ میں طبی وشرعی نقتہ نگاہ سے آداب مباشرت تحریرکیےگئےہیں ۔جن کامطالعہ ہرمسلمان کےلیے مفیدثابت ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ انسان لاعلمی کی بناء پرایسے بہت سے کام کربیٹھتاہے جوشریعت میں صریح حرام ہوتے ہیں اوران کےنتائج بھی انتہائی خطرناک نکلتے ہیں ۔اس رسالہ کے مطالعہ سے دانش وحکمت کی بہت سی باتیں معلوم ہوتی ہیں ۔عقل سلیم کاتقاضاہے کہ ان نادرتجربات ،سبق آموزمشاہدات اورآزمودہ کارافرادکی ہدایات سے بھرپورفائدہ اٹھایاجائے ۔زن وشوہرکے تعلقات کوصرف حیوانی جذبات کی تسکین کاآلہ کارنہ سمجھناچاہیے بلکہ زندگی کامتبرک وظیفہ خیال کرکے ہرسلیم الطبع کوان پرکاربندہونے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ یہی اس کتاب کا پیغام  ہے  
  • 89 #1348

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 12446

    آداب نماز

    (پیر 01 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1348 Book صفحات: 68
    نماز دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں دوسرا اور نہایت اہم رکن ہے ۔ جس کی ادئیگی میں ہم عموما کوتاہی برتتے ہیں ۔ عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : انسان نماز سے فارغ ہوتا ہے اور اس کے لئے اس کی نماز سے صرف دسواں اور نواں ، آٹھواں ، ساتواں ، چھٹا ، پانچواں ، چوتھا ، تیسرا یا آدھا حصہ ہی لکھا جاتا ہے ۔ ابودوؤد : 796 نماز دراصل اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے دن میں پانچ بار اپنے لئے مغفرت اور بھلائی مانگنے کا ذریعہ ہے ۔ نماز ادا کرنے کا طریقہ بھی اللہ رب العزت نے جبرائیل امین کے ذریعہ نبی کریم کو سکھایا ۔ اس لئے صحیح طریقے سے ہم نماز اس وقت تک ادا نہیں کر سکتے جب تک رسول اللہ کے سکھائے ہوے طریقہ نماز کی کیفیات ، واجبات ، اداب ، کیفیات اور ادعیہ و اذکار کے بارے میں  پوری طرح اگاہ نہ ہوں ۔ نماز میں کھڑے ہونے ، رکوع و سجود اور تشہد کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا ضروری ہے ۔ یہ کتاب ان تمام پہلووں پر احسن طریقے سے روشنی ڈالتی ہے ۔ اس لئے اس کتاب کو ھئیات الصلوۃ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے یعنی دوران نماز جسمانی کیفیات اور حرکات و سکنات کو آنحضرت ﷺ کے ارشادات کی روشنی می...
  • 90 #2074

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 12078

    آداب نماز اور خشوع و خضوع کی اہمیت و وجوب

    (ہفتہ 01 نومبر 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #2074 Book صفحات: 37
    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں  نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے ۔نماز ایک ایسی اہم عبادت  ہے کہ جس ک...
  • 91 #4406

    مصنف : ابن حجر العسقلانی

    مشاہدات : 18560

    آداب و اخلاق سے متعلقہ صحیح احادیث

    (پیر 17 اپریل 2017ء) ناشر : اسلامک سروسز سوسائٹی لاہور
    #4406 Book صفحات: 67
    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ...
  • 92 #6147

    مصنف : مفتی رفیع عثمانی

    مشاہدات : 29065

    آدم علیہ السلام سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک

    (اتوار 26 جولائی 2020ء) ناشر : ایوب پبلیکیشنز دیوبندانڈیا
    #6147 Book صفحات: 130
    ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ﷩ ہیں ۔جن  کا مقام   عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ  اللہ تعالیٰ  نے انہیں اپنے  دین کی تبلیغ کے لیے  منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں  نے  بھی تبلیغ دین  اوراشاعتِ توحید کےلیے  اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے  شب رروز انتھک محنت و کوشش کی  اور عظیم قربانیاں پیش   کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن  کریم میں اللہ تعالیٰ نے  جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے  کتب  حدیث  وتفسیر اور تاریخ میں انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے  ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل  مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر نظرکتاب ’’آدم﷤ سے محمدﷺ تک ‘‘ مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب...
  • 93 #5166

    مصنف : حارث بشیر

    مشاہدات : 18384

    آر ایس ایس ایک مطالعہ

    (ہفتہ 13 جنوری 2018ء) ناشر : کوسموس بکس
    #5166 Book صفحات: 263
    آج کل پوری دنیا میں جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف ایک خاص سازش کے تحت انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ مسلمان ہونے کے لئے صرف مسلم نام کا ہونا ہی کافی ہے۔ کئی ممالک میں اب بھی دیگر مذاہب کے لوگ مسلم ناموں کا استعمال کرتے ہیں۔جس کی ایک وجہ مقامی ثقافت اور روایت ہے۔ مثلاً عراق کے معروف عیسائی لیڈر طارق عزیز جنہیں زیادہ تر لوگ مسلم سمجھتے تھے۔آج بھی بیشتر عرب ممالک میں عیسائیوں کے مسلم نام ہوتے ہیں۔ جس سے ہم اور آپ یہ جان کر خوش ہوجاتے ہیں کہ یہ آدمی یا عورت مسلمان ہیں۔ لیکن جب اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کا صرف نام ہی مسلم ہے بلکہ ان کا مذہب کچھ اور ہے تو جلد ہی ہماری رائے بدل جاتی ہے ۔ جس کی ایک وجہ ذاتی طور پر ہمارا رویہّ اور سوچ ہوتا ہے۔یوں بھی عام طور پر ایک انسان کی پہچان اس کے نام سے ہی ہوتی ہے۔ پھر اس کے ملک اور مذہب سے اس کی پہچان کی جاتی ہے۔لیکن ہندوستان سمیت کئی ممالک میں جس طرح مسلمانوں کو پریشان یا ہراساں کیا جارہا ہے اس میں سب سے پہلے مسلم نام ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ مسلمان بیچارے کریں بھی تو کیا کریں ۔ نہ تو ان کا کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی...
  • 94 #3659

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 13682

    آزادئ اظہار کے نام پر

    (اتوار 01 مئی 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #3659 Book صفحات: 555
    اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ پوری دنیا میں آزادی اظہار رائے، حقوق انسانی اور مساوات کا ڈھنڈورا پیٹنے والا مغرب منافقت اور دوغلے پن کے کینسر کا شکار ہے۔خوشنما اور دل ربا اصطلاحات میں روشن خیالی کا درس دینے والے نام نہاد مصلح کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔حالیہ برسوں میں اسلام دشمنی کے پے درپے واقعات نے اب ثابت کر دیا ہے کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کا مطلب ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعےاجتماعی طور پر اسلام اور اس کی مقدس شخصیات کی توہین وتحقیر، اسلامی تعلیمات کا تمسخر اور مسلمانوں کی تذلیل۔حیران کن بات یہ ہے کہ یہ مذموم  حرکات کسی ایک فرد کا ذاتی عمل یا کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ ایسی ناپاک جسارتیں پورے مغربی معاشرے کی اجتماعی سوچ کا مظہر ہیں جو تہذیبوں کے ٹکراؤ اور ایک نئی صلیبی جنگ کا پیش خیمہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" آزادی اظہار رائے کے نام پر"محترم متین خالد صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے مغرب کی نام نہاد آزادی رائے کےنام پر  اس کی اسلام دشمنی کا پردہ چاک کیا ہے۔یہ کتاب اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس میں بیان کردہ مدلل انکشافات اور جامع اکتشافات نہایت چو...
  • 95 #752

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 39420

    آزادی ہند

    (جمعرات 17 نومبر 2011ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #752 Book صفحات: 386
    مولانا ابو الکلام آزاد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے، وہ برصغیر پاک و ہند میں برطانوی اقتدار اور تقسیم ہند کے ایک اہم چشم دید گواہ ہیں۔ ایک زمانہ میں جناب ہمایوں کبیر صاحب نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ انگریز سے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کو اپنے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں مرتب کریں تا کہ آئندہ نسل تک صحیح حقائق ایک مستند ذریعہ سے پہنچ سکیں تو مولانا نے پہلے تو اس سے معذرت کی لیکن پھر اصرار پر جناب ہمایوں کبیر صاحب کو آزادی ہند کی تاریخ زبانی مرتب کروائی جسے ہمایوں کبیر صاحب نے انگریزی میں "انڈیا ونس فریڈم' کے نام سے مرتب کیا اور اس کی نظر ثانی مولانا ابو الکلام ؒ سے کروائی۔ بعد ازاں اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی 'آزادی ہند' کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تاریخی واقعات کے ساتھ ساتھ مولانا کے ذاتی نظریات اور افکار کا بیان بھی موجود ہے اگرچہ اس کتاب میں مولانا ابو الکلام آزاد ؒ کے بیان کردہ جمیع تصورات سے اتفاق ممکن نہیں ہے لیکن اس کتاب کو شائع کرنے کا مقصد یہی تھا کہ اس کتاب کا مولانا کے تصورات سے واقفیت کی بجائے ایک تاریخی ورثہ کے طور پر مطالعہ کیا جائے تا کہ...
  • 96 #7091

    مصنف : شیخ طہ عمر بن محمد البیقونی

    مشاہدات : 4964

    آسان اصول الحدیث اردو ترجمہ المنظومة البيقونية

    (بدھ 16 اگست 2023ء) ناشر : مکتبہ الفیضی حیدر آباد انڈیا
    #7091 Book صفحات: 33
    علم حدیث سے مراد ایسے معلوم قاعدوں اور ضابطوں کا علم ہے جن کے ذریعے سے کسی بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہو جائے کہ آیا راوی یا اس کی حدیث قبول کی جا سکتی ہے یا نہیں۔ علم اصولِ حدیث ایک ضروری علم ہے ۔ جس کے بغیر حدیث کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑھنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کو آگاہ ہونا از حد ضرورری ہے تاکہ وہ اس علم كا کما حقہ ادراک کر سکے، ورنہ اس کے فہم و تفہیم میں بہت سی الجھنیں پیدا ہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن و علماء حدیث نے مختصر و مطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ آسان اصول حدیث ‘‘ امام عمر بن محمد بن فتوح البیقونی رحمہ اللہ کے اصطلاحات حدیث کے تعارف پر مشتمل معروف منظوم رسالہ المنظوممة البيقونية کا اردو ترجمہ ہے۔ امام بیقونی نے اس رسالہ میں 34 مصطلحات حدیث کو پیش کیا ہے ۔اس مختصر منظوم رسالہ کی اہمیت و افادیت  کے پیش نظر اس کی 80 سے زائد شروحات ،تعلیقات اور حواشی تحریر کیے گئے ہیں لیکن یہ تمام عربی میں ہیں۔زیر نظر ترجمہ اس کا اولین اردو ترجمہ ہے۔ (م۔ا...
  • 97 #6948

    مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

    مشاہدات : 16422

    آسان اصول حدیث ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (بدھ 08 مارچ 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ سہارنپور
    #6948 Book صفحات: 84
    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر  نظر   کتا ب’’  آسان اصول حدیث ‘‘ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  کی تصنیف ہے  انہوں نے  اس کتاب میں حدیث کی اصطلاحات ،روایت ودرایت کے  لحاظ سے حدیث کے مقبول ونامقبول ہونے کے  اُصول وقواعد اور اقسام حدیث کو مثالوں...
  • 98 #6560

    مصنف : محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 27979

    آسان اصول فقہ

    (بدھ 08 دسمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #6560 Book صفحات: 107
    جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے  اس زبان کے قواعد و اصول  کوسمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً  امام شافعی نے الرسالہ کے  نام سے    کتاب تحریرکی  پھر اس کی روشنی میں  دیگر اہل  علم نے کتب  مرتب کیں۔ زير نظر كتاب ’’آسان اصول فقہ‘‘  مولانا محمد رفیق چودھری حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتا ب میں  عوام الناس کو اصول فقہ کے چند بنیادی تصورات سے روشناس کرایا ہے۔ اس کتاب  کا مقصد قارئین کو فقیہ یا مجتہد بنانا نہیں ہے بلکہ اس میں صرف کچھ ایسے بنیادی امور پر بحث کی ہے جو اس فن کے مبتدیوں کےلیے بہت ضروری ہیں ۔تفہیم کےلیے ہر باب   کے آخر میں مشقی سوالات بھی درج کردئیے  گئے ہیں۔ فاضل مصنف  اس کتاب کے علاوہ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں...
  • 99 #7295

    مصنف : محمد رفیق طاہر

    مشاہدات : 3536

    آسان اصول فقہ ( رفیق طاہر)

    (پیر 20 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #7295 Book صفحات: 149
    جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کے لیے اس زبان کے قواعد و اصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طرح فقہ میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے کتاب تحریر کی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ زیر نظر کتاب’’آسان اصول فقہ‘‘ شیخ عطیہ محمد سالم ، شیخ عبد المحسن العباد،شیخ حمود بن عقلا کی مشترکہ تصنیف تسهيل الوصول إلى فهم علم الاصول کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اصول فقہ کو سمجھنے کے لیے آسان ،عام فہم اور بہترین راہنما ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر مولانا محمد رفیق طاہر صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔(م۔ا)
  • 100 #2400

    مصنف : جاوید انور صدیقی

    مشاہدات : 46833

    آسان الفیہ و شرح ابن عقیل ( اردو)

    (منگل 17 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ صدیقیہ لاہور
    #2400 Book صفحات: 206
    عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔لیکن عربی زبان کو اس وقت تک سیکھنا ناممکن ہے جب تک اس کے اصول وقواعد اور اس کی گرائمر (نحو وصرف)کو نہ سیکھ لیا جائے۔عہد تدوین سے لیکر آج تک عربی گرائمر(نحو وصرف) پر  عربی واردو  زبان  میں مختصر ،معتدل،مغلق اور مطول ہر طرح کی بے شمار کتب لکھی جاچکی ہیں۔عربی گرائمر (نحو وصرف)کی سب سے  مربوط ا...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 313 314 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78055
  • اس ہفتے کے قارئین 78055
  • اس ماہ کے قارئین 1386468
  • کل قارئین120091058
  • کل کتب8976

موضوعاتی فہرست