#2622

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذہبی

مشاہدات : 10108

کتاب الکبائر

  • صفحات: 410
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16400 (PKR)
(جمعرات 14 مئی 2015ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس

اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے۔ اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی ﷭ کی کتابیں قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب الکبائر‘‘ امام ابو عبد اللہ محمد بن احمد الذ ہبی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہو ں نے 70 کبیرہ گناہوں کو تفصیلاً ذکر کیا ہے ۔ موضوع کی اہمیت اور کتاب ہذا کی افادیت کے پیش نظر تقریبا 33 سال قبل ادارہ البحوث الاسلامیہ، بنارس نے اس کتاب کو اردو میں منتقل کروا کر شائع کیا ہے تاکہ اردو خواں طبقہ اس سے استفادہ کرسکے۔ کتاب کے ترجمہ کی خدمت مولانا عبد الوہاب حجازی نے انجام دی ہے ۔ کتاب کی ضخامت کےپیش نظر اکثر مقامات پر احادیث نبویہ کا صرف ترجمہ دیا گیا ہے او راصل متن حذف کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح بعض ایسی حکایات کو بھی حذف کردیا گیا ہے جن کی معتبر سند مذکور نہیں ۔ترجمہ کا اصل کتاب سے تقابل دقت نظر سے کیا گیا ہے تاکہ دونوں میں کوئی فرق نہ رہے اور قاری پورے بھروسہ کےساتھ کتاب کامطالعہ کرے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کو ان کی محنتوں کابہترین صلہ عطا فرمائے ، کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے پڑھنے والوں کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

(کبائر کی نمبردا رتفصیل مع عنوان )

 

شرک

 

16

قتل

 

21

جادو

 

26

نماز چھوڑ دینا

 

30

زکوٰۃ نہ دینا

 

56

بغیر عذر رمضان کا روزہ چھوڑ دینا

 

60

طاقت کے باوجود حج نہ کرنا

 

61

والدین کی نافرمانی

 

63

قطع رحمی

 

75

زنا

 

80

لواطت

 

88

سود

 

98

مال یتیم کھانا اور اس پر ظلم کرنا

 

104

اللہ اور رسول اللہ کےخلاف جھوٹ بولنا

 

112

لشکر سے بھاگنا

 

114

امام کی طرف سے رعیت پر ظلم اور فریب

 

116

غرور

 

124

جھوٹی گواہی

 

128

شراب نوشی

 

130

جوا

 

145

پاک دامن کو تہمت لگانا

 

150

مال غنیمت میں خیانت کرنا

 

154

چوری

 

159

ڈاکہ زنی

 

162

دانستہ جھوٹی قسم کھانا

 

165

ظلم

 

170

ظالمانہ ٹیکس وصول کرنا

 

191

حرام خوری

 

195

خودکشی

 

204

اکثر باتوں پر جھوٹ بولنا

 

207

برا فیصلہ

 

214

فیصلے پر رشوت لینا

 

218

مردوں عورتوں کا ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا

 

222

اہل و عیال میں برائیوں کواچھا جاننا اور دو آدمیوں میں بگاڑ کی کوشش کرنا

 

226

حلالہ کرانا

 

229

پیشاب سے نہ بچنا جو عیسائیوں کا شعار ہے

 

233

ریا و نمود

 

237

حصول دنیا کے لیے علم سیکھنا اور علم کا چھپانا

 

243

خیانت

 

248

احسان جتانا

 

252

تقدیر کا انکار

 

256

کان لگانا ، راز ٹٹولنا

 

266

چغل خوری

 

268

لعنت کرنا

 

375

وعدہ خلافی

 

283

کاہن او رنجومی کی تصدیق کرنا

 

286

شوہر سے بیوی کی کج خلقی

 

291

تصویر بنانا

 

307

ظلم اور سرکشی

 

336

بد سلوکی

 

339

پڑوسی کو اذیت دینا

 

352

مسلمانوں کو تکلیف پہونچانا او ربد کلامی کرنا

 

356

بندگان خدا کو اذیت دینا اور ان پر دست درازی کرنا

 

363

تہبند کا گھسیٹنا

 

366

مردوں کا ریشم پہننا اور سونا استعمال کرنا

 

369

غلام کا بھاگنا

 

371

غیر اللہ کےلیے جانور ذبح کرنا

 

372

باپ کے بجائے دوسرے کی طرف نسبت کرنا

 

375

جدال ، اظہار برتری اور جھگڑا کرنا

 

377

زائد پانی کو روکنا

 

381

ناپ تول میں کمی کرنا

 

383

اللہ کی تدبیر سے بے خوف رہنا

 

386

گناہ سے اصرار کرنا

 

391

جماعت چھوڑ کر بلاعذر تنہا نماز پڑھنا

 

392

بلا عذر جماعت کی نماز مسلسل چھوڑ دینا

 

394

وصیت کر کے تکلیف پہونچانا

 

399

مکرو فریب

 

401

مسلمانوں میں جاسوسی کر کے دوسروں کوان کا راز بتانا

 

403

کسی صحابی رسول کو گالی دینا

 

404

 

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102247
  • اس ہفتے کے قارئین 399225
  • اس ماہ کے قارئین 1452725
  • کل قارئین110774163
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست