#5014

مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

مشاہدات : 5620

کتاب الصرف جدید

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(بدھ 28 دسمبر 2016ء) ناشر : دار السلام، لاہور

احکامِ شریعت سمجھنے کےلیے جہاں دیگر علومِ اسلامیہ کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے علوم ِاسلامیہ میں دسترس تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدارسِ اسلامیہ میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔اکثر مدارس دینیہ میں حافظ عبدالرحمٰن امرتسری ﷫ کی مرتب کردہ گرامر کی شامل نصاب کتاب ’’ کتاب الصرف ‘‘قابل ذکر ہے پہلے یہی کتاب ابتدائی کلاسوں میں پڑھائی جاتی رہی ہے ۔اب مزید کئی نئی کتب بھی شائع ہوچکی ہیں جن میں فن صرف کے اصول وقواعد کو آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کتاب الصرف جدید‘‘ حاظ عبد الرحمٰن امرتسری کی مرتب کردہ کتاب الصرف کا جدید انداز ، عام فہم اسلوب، قرآنی امثلہ، او رتمرینات سے مزین 2 کلر ایڈیشن ہے ۔مرکز الدعوۃ السلفیہ ،ستیانہ بنگلہ کے فاضل استاذ مولانا ابو نعمان بشیر احمد نے اس قدیم کو کتاب میں بتقاضائے ضرورت مطلوبہ اصلاح وترمیم اور مفید اضافے شامل کرکے اسے نقش ثانی کی حیثیت دے دی ہے ۔ اس جدید ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے قرآنی مثالوں سے مزین کیاگیا ہے تاکہ گرامر پڑھنے کااصل مقصود حاصل ہوسکے ۔ اور تمرینات میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے تاکہ طلبہ فہم وفکر کےلیے آسانی فراہم ہو۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ 

10

علم صرف

13

فعل

17

فعل ما ضی

18

فعل ما ضی  مجہول

20

فعل ما ضی کی اقسام

24

فعل مضا رع

27

فعل مضا رع مجہول

30

فعل مضا رع میں تبدیلیاں

33

 فعل امر

36

فعل نہی

43

اعراب اور بنا ء

45

اعرا ب  کی اقسام

46

اعرا ب کی علامات

47

اسم

50

اسم فا عل

51

اسم مفعو ل

52

صفت مشبہ

55

اسم مبا لغہ

59

اسم تفضیل

61

اسم آ لہ

64

اسم ظرف

67

صر ف  صغیر

69

اسم و فعل  کی سا خت اور ان کی اقسام

71

فعل  کے او رزان

74

 ثلا ثی مزید فیہ کے  ابواب

76

غیر ثلا ثی مجرد  کے افعال  و اسما ئے  مشتقہ کی حر کات

79

 ابواب ثلاثی  مزید فیہ

81

ثلاثی مزید  فیہ  اور رباعی  کے دیگر  قو اعد

84

ملحق رباعی

86

ہفت  اقسام

90

تصر فات لفظی

92

مثا ل

94

اجو ف

99

نا قص

110

لفیف

120

مضا عف

126

مہمو ز

134

مخلوط کے ابواب

139

 خا صیات  ابواب

142

ثلاثی  مجرد کے  خا صیات

143

 خا صیت   ابواب ثلاثی  مزید فیہ

145

خا صیات ابواب رباعی

153

اسم جا مد  کے او زان

155

مصدر کے اوزان

157

تذکیرو  تا نیث

151

تثنیہ  و جمع

163

نسبت

171

تصغیر

173

معر فہ و نکرہ

174

ضما ئر

175

اسما ئے  اشارہ

178

اسما ئے مو صو ل

179

اسما ئے عدد

181

حرو ف

184

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1211
  • اس ہفتے کے قارئین 10896
  • اس ماہ کے قارئین 49290
  • کل قارئین49380894

موضوعاتی فہرست