#4935

مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

مشاہدات : 8706

کائنات کیسے وجود میں آئی

  • صفحات: 210
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5250 (PKR)
(جمعرات 28 دسمبر 2017ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔  ہمارے نبیﷺ کو ایک جامع اور مکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور  ہمارے فائدے کے لیے آسمان وزمین ‘پہاڑ‘ پرندے‘ جانور الغرض ہر ضروریات زندگی کو وجود بخشا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کائنات وجود میں تو آ گئی ہے مگر آئی کیسے؟ اس کے لیے زیر تبصرہ کتاب اپنے موضوع پر تفصیلاً کتاب ہے۔ یہ کتاب ’’قصۃ الخلق‘‘ جو کہ عربی زبان میں تھی کا اردو ترجمہ’’ کائنات کیسے وجود میں آئی‘‘ کے نام سے ہے اس میں مصنف نے قرآن کریم وصحیح احادیث نبویہﷺ کی روشنی میں کائنات کی تخلیق اور اس کے عدم سے وجود میں آنے کے حالات پر تفصیل سے کلام کیا ہے‘ نیز اس میں زمین وآسمان کی پیدائش‘ جنت ودوزخ‘ ملائکہ‘ ابلیس‘ جنات‘ لوح محفوظ وغیرہ کی تخلیق ان کے حالات وکیفیات کو قرآن کریم اور صحاح کی احادیث کی روشنی میں پوری جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ یہ کتاب محدثانہ طرز پر احادیث کی مکمل اسناد کے التزام کے ساتھ ترتیب دی گئی ہے۔ یہ کتاب سائنسی حقائق کے انکشافات کے کتاب نہیں ‘ نہ ہی اس کا مقصد سائنس کے نظریات کی تصدیق یا تکذیب ہے بلکہ قرآن وحدیث کے بیان کردہ یقینی وقطعی حقائق ہیں جن کے غلط اور ابطال ہونے کا ایک مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اس میں ان اسرائیلیات سے اجتناب ہے جس کی ہماری شریعت نے نہ تو تکذیب کی ہے اور نہ تصدیق۔ یہ کتاب’’قصۃ الخلق‘‘ کے نام سے امام ابن کثیر کی شاہکار تصنیف ہے۔ آپ تقریباً بیس سے زائد تصانیف کے مؤلف ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

حرف مترجم

7

حافظ ابن کثیر﷫ کےحالات زندگی

9

پیدائش مبارکہ

9

تاریخ پیدائش

9

آپ کےوالدصاحب

10

والدکاانتقال

12

آپ کی تالیفات

26

مقدمۃ الکتاب

30

فصل )قصۃ الخلق

41

کیاپہلےسےکوئی مخلوق موجودتھی؟

42

فصل )عرش اورکرشی کی تخلیق کی صفت میں

46

لوح محفوظ کےبیان میں

57

باب آسمانوں زمینوں اورجوکچھ ان کےدرمیان ہےکےبیان میں

58

باب2۔ساتوں زمینوں کےبیان میں

70

سمندروں اورنہروں کےبیان میں

79

دریائے فرات کاتذکرہ

94

سیحان کاذکر

95

جیحون کاذکر

95

فصل

96

باب 3۔آسمانوں کی تخلیق سےمتعلق آیات اوراحادیث کےبیان میں

99

کہکشاں اورقوس وقزح کےبیان میں

123

فرشتوں کی تخلیق اوران کی صفات کےبیان میں

138

حضرت جبرئیل﷤کاذکر

140

حضرت اسرافیل ﷤کاذکر

144

صورکیاہے؟

144

منکرنکیر

153

فرشتوں اوران کی اقسام کےبیان میں

155

کون زیادہ افضل ہےفرشتےیاانسان

170

جنات اورشیطان کےذکرمیں

173

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58228
  • اس ہفتے کے قارئین 355206
  • اس ماہ کے قارئین 1408706
  • کل قارئین110730144
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست