#5303

مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

مشاہدات : 2652

کبیرہ گناہ اور نواقض اسلام

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4050 (PKR)
(جمعرات 27 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں ۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے ۔اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے ، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔یہ کبیرہ گناہ نماز ادا کرنے سے ، رمضان کے روزے ،رات کاقیام اور عمرہ کرنے سے معاف نہیں ہوتے بلکہ توبہ واستغفار سے معارف ہوتے ہیں۔ اور اگر اس گناہ کاتعلق دوسرے لوگوں کے حقوق سےہو تو توبہ واستغفار کے ساتھ ان کےحقوق کی ادائیگی یا ان سے معافی بھی شرط ہے ۔ ان کبیرہ گناہوں پر عذاب کامعاملہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پر موقوف ہے ۔اگر چاہے تو بخش دے اورجنت میں داخل کردے اور اگر چاہے تو عذاب دے مگر جہنم کا عذاب اس کےلیے ہمیشہ کے لیےنہیں ہوگا۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی ﷭ کی کتابیں قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’گناہ کبیرہ اور نواقض اسلام ‘‘ نماز کے موضوع پر مشہور کتاب ’’ نماز نبوی ‘‘ کے مصنف محترم جناب ڈاکٹر سیدشفیق الرحمٰن ﷾ کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے ایسے کبیرہ گناہوں کو جمع کیا ہے جو اسلام کے منافی ہیں اور انسان انہیں اختیار کرنے سے مرتد ہوجاتا ہے اور جن کےکرنے پر قرآن وحدیث میں سخت وعید کا آئی ہے۔کتاب میں مذکورہ کبیرہ گناہوں سے بچ کر ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کےامید وار بن سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سےہمارے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کو معاف فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

ابتدائیہ

 

13

نواقض اسلام

 

19

شرک اکبر

 

19

جس نے اپنے اور اللہ کے درمیان واسطے بنائے

 

24

استہزا

 

31

جادو اپنی مختلف قسموں کے ساتھ

 

32

چند اور نواقض اسلام

 

40

تقدیر کا انکار کفر ہے

 

41

کبیرہ گناہ

 

44

فسق اعتقادی

 

45

جاری ہے ......

 

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1954
  • اس ہفتے کے قارئین 15408
  • اس ماہ کے قارئین 13315
  • کل قارئین53243678

موضوعاتی فہرست