جادو اور آسیب کا کامیاب علاج(2270#)

ابو منذر خلیل ابراہیم
دار السلام، لاہور
406
10150 (PKR)

جادو اور جنات  سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت  کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی  اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں  کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے  ہے  جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے  ذریعے  تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے  کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے  معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے  دن رات فساد پھیلانے پر تلے  ہوئے ہیں  جنہیں وہ کمزور ایمان والے  اور ان کینہ پرور لوگوں سے  وصو ل کرتے ہیں  جو اپنے  مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں  او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں  لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے  نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں  اور جادو کا شرعی  طریقے  سے علاج کریں تاکہ  لوگ اس کے  توڑ اور علاج  کے لیے  نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔زیرنظر کتاب ’’جادو اورآسیب کا  کامیاب علاج‘‘ مصر کے  ایک  نوجوان  عالم  ابو  منذر خلیل  بن ابراہیم  امین  کی تالیف  ہے۔  جس میں  انہوں  نے  ایک  جدید  انداز  میں  جناتی  بیماریوں کے لیے  کتاب  وسنت  سے علاج کے مختلف  طریقے  نقل  کیے  ہیں ۔او ر  شیاطین جن وانس  کی فتنہ سامانیوں سے  آگاہ رہنے کے لیے  شریعت کی  روشنی میں  رہنمائی فرمائی ہے  ۔تاکہ  علمائے سو ،جاہل صوفیاء ،کاہن ،نجو می اور مال ودولت کےپجاری  پریشانیوں ومصائب میں مبتلاء  لوگوں کی  دولت اور عزت پر ڈاکہ نہ  ڈال سکیں۔او ر وہ ان تمام شیطانی کارندوں سے محفوظ رہ سکیں جنہوں نے اپنا جال اس کرۂ ارضی میں ہر طرف پھیلا رکھا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے لیے باعث نفع بنائے (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

13

تقدیم

 

15

مقدمہ از مولف

 

19

فصل اول

 

28

جنات و شیاطین کے بارے میں اہل توحید کا عقیدہ

 

29

انسان پر جن کے مسلط ہونے کے اسباب

 

82

انسان کو جن لگنے کے عوراض و حالات

 

91

معالج کے اوصاف و شرائط

 

94

علاج کے لیے مختلف طریقے

 

98

قرآنی آیات جو جنات کے لیے باعث اذیت ہیں

 

117

زیر علاج مریض کی ذمہ داریاں

 

137

علاج میں مدد گار طریقے

 

149

جادو اور جادوگروں کا بیان

 

183

جادو کے وجود پر دلائل

 

186

جادو کی قسمیں

 

192

جادو سے بچاؤ کے طریقے

 

218

جادو کا علاج

 

225

جماع سے عاجز مریض کا علاج

 

243

فراعنہ پر لعنت ربانی کا راز کیا ہے

 

249

اگر یہ من گھڑت قصے ہیٹ تو

 

265

فصل سوم نظر بد اور حسد سے بچاؤ اور علاج

 

272

فصل چہارم نفسیاتی اور اعصابی بیماریاں

 

303

ایک درست مسلمان کی صفات

 

328

فصل پنجم انسان کے لیے محفوظ قلعہ

 

369

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 684
  • اس ہفتے کے قارئین: 9550
  • اس ماہ کے قارئین: 23521
  • کل قارئین : 48409352

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں