#5963

مصنف : پادری برکت اللہ ایم۔ اے

مشاہدات : 1336

اسرائیل کا نبی یا جہان کا منجی

  • صفحات: 123
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5535 (PKR)
(جمعہ 08 دسمبر 2017ء) ناشر : پنجاب ریلیجس بک سوسائٹی، لاہور

اللہ ذو الجلال کی اس کائنات میں کئی رنگوں ،کئی نسلوں، کئی خصلتوں کے حامل انسان پائے جاتے ہیں۔ اس کائنات میں انسان کو پیدا کرنے کا مقصدعبادتِ خدا وندی ہے اور یہ دنیا انسانوں کے لئے دارالامتحان اور آزمائش کا گھر ہے۔انسانوں کی ہدایت، ان کی دنیاوی فوز و فلاح اور آخرت کی نجات و سعادت کے لئے انبیاء کرام ﷩ کا سلسلہ جاری فرمایا گیا۔ جہاں تک نصرانیت کا تعلق ہے تو وہ بھی بنیادی طور پر وہی دین ہے جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی اور رسول حضرت عیسیٰ ؑ کو مبعوث فرمایا تھا، نصرانیت بھی اصولی طور پر توحید ہی کی دعوت ہے جس کی طرف تمام انبیاء و رسل نے اپنی امتوں کو دعوت دی تھی، البتہ نصرانیوں نے اللہ کے دین میں تبدیلی اور تحریف کردی، چنانچہ انہوں نے اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرلیا، اور اس کی طرف بیوی اور بچہ منسوب کیا، جبکہ اللہ تعالیٰ ان ظالموں کے قول سے بلند و بالا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’اِ سرائیل کا نبی یا جہاں کا مُنجی ؟‘‘ پادری برکت اللہ ایم ۔ اے کی ہے ۔ جس میں مسیحیت کی بے بنیاد باتوں کا دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے ۔مزید اس مختصر رسالہ میں کلمۃ اللہ کے مذکورہ بالا کلمات طیبات پر غور و خوض کیا گیا ہے کہ آیا مخالفین کے اعتراضات صحیح اور حق بجانب ہیں کہ نہیں؟ اور کلمۃ اللہ کے حواٰرئین اور مبلغین کےاقوال و افعال و ہدایت پر اور کلیسائے جامع کے لائحہ عمل اور کارناموں پر ایک مختصر نظر ڈال کر مندرجہ بالا اعتراض کی صحت کو جانچا گیا ہے اور ان کی روشنی میں ابن اللہ کے ہر دو اقوال کی صحیح تفسیر کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم دعا مصنف کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے اور ان کے لیے باعث ِنجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین-( پ،ر،ر)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمۃ

5

فصل اول۔ اصول تفسیر

9

فصل دوم۔ انبیائے اسرائیل کی رسالت کا مطمح نظر اور اہل یہود کا نصب العین

14

قرآن اور مسیحیت کی عالمگیری

117

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1653
  • اس ہفتے کے قارئین 8443
  • اس ماہ کے قارئین 17181
  • کل قارئین51503366

موضوعاتی فہرست