اسلام کا تصور نبوت(5109#)

حکیم محمود احمد ظفر
تعمیری کتب خانہ، لاہور
371
16695 (PKR)

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمدﷺ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔اور اسلام کی اساس دوشہاتوں پر ہے ایک لاالہ الا اللہ اور دوسری رسول اللہ۔ یہ دونوں گواہیاں جنت کی چابی اور ہر خیر وبھلائی کا دروازہ ہیں۔ یہ شہادتیں وہ روشن ضابطہ حیات ہیں جو مسلمان اپنے رب کے لیے اختیار کرتا ہے ۔ یہ وہ افضل ترین چیز ہے جسے وہ جہان والوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔ارشاد نبوی ہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ» (صحیح مسلم :27) میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اورمیں (محمد) اللہ کا رسول ہوں۔ جوشخص بھی ان دو شہادتوں کے ساتھ اس حالت میں اللہ سےملاقات کرے کہ اس نے ان میں شک نہ کیا ہوتو وہ جنت میں داخل ہوگا‘‘۔ یعنی جو شہادتین پر شک وشبے کے بغیر ایمان رکھے گا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام کا تصورنبوت‘‘ حکیم محمود احمد ظفر کی تصنیف ہے موصوف نے اس کتاب میں کئی نامور محدثین، متکلمین، فلاسفہ اور محققین کی کتب سے استفادہ کر کے نبوت کے بارہ میں پیچیدہ اور دقیق مسائل کو اس قد ر آسان زبان اور عام فہم انداز میں پیش کیا ہے کہ ایک کم تعلیم یافتہ آدمی بھی اسے بخوبی استفادہ کرسکتا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش آہنگ

1

اسلام اور نبوت

5

نبی کی تعریف

7

ابن تیمیہ کی تعریف

8

مجدد الف ثانی کی تعریف

10

ضرورت نبوت

15

نبی اور رسول میں فرق

23

نبی کی خصوصیات

26

نبی اور ریفارمر یا لیڈر

29

رسول اور وکیل

32

نبی اور بشریت

34

نبوت اور وحی

56

نبوت کے متعلق فلاسفہ کا نظریہ

59

وحی کے لغوی معنی

68

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1834
  • اس ہفتے کے قارئین: 3926
  • اس ماہ کے قارئین: 33184
  • کل قارئین : 48506537

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں