#4141

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

مشاہدات : 5892

انسان اور رہبر انسانیت

  • صفحات: 187
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4675 (PKR)
(جمعہ 23 دسمبر 2016ء) ناشر : مبشر اکیڈمی،لاہور

نبی کریم ﷺ کےساتھ ہرایک مسلمان کا بنیادی طور پر تین طرح کا تعلق ہوناچاہیے ایک تویہ کہ اہم آپ ﷺ پر صدق دل سے ایمان لائیں، دوسرا یہ کہ اہم آپﷺ سے دنیا جہاں کی ہر چیز سے بڑھ کر محبت کریں اور تیسرا یہ کہ ہم ہر ممکنہ حدتک آپ کی اطاعت واتباع کریں کیونکہ دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه (سورہ نساء:80) جس نے رسول اللہﷺ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ اور سورۂ محمد میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(سورہ محمد:33) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کر کے ) اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت صرف آپﷺ کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے فرض قرار دی گئی ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم ہے ۔ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا’’میر ی امت کے سب لوگ جنت میں جائیں گے سوائے اس شخص کے جس نے انکار کیا تو صحابہ کرام نے عرض کیا انکار کس نے کیا؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا او رجس نے میر ی نافرمانی کی اس نے انکار کیا ۔(صحیح بخاری :7280) گویا اطاعتِ رسول ﷺ اورایمان لازم وملزوم ہیں اطاعت ہے تو ایمان بھی ہے اطاعت نہیں تو ایمان بھی نہیں ۔ اطاعت ِ رسول ﷺ کے بارے میں قرآنی آیات واحادیث شریفہ کے مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ دین میں اتباع سنت کی حیثیت کسی فروعی مسئلہ کی سی نہیں بلکہ بنیادی تقاضوں میں سے ایک تقاضا ہے ۔اتباع سنت کی دعوت کو چند عبادات کے مسائل تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ یہ دعوت ساری زندگی پر محیط ہونی چاہیے۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہے۔گویا اپنی پوری زندگی میں خواہ انفرادی ہویا اجتماعی ،مسجد کے اندر ہویا مسجدکے باہر، بیوی بچوں کےساتھ ہو یا دوست احباب کے ساتھ ،ہر وقت ،ہرجگہ سنت کی پیروی مطلوب ہے ۔محض عبادات کے چند مسائل پرتوجہ دینا اور زندگی کے باقی معاملات میں سنت کی پیروی کو نظر انداز کردینا کسی طرح بھی پسندیدہ نہیں کہلا سکتا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’انسان اور رہبرانسانیت ‘‘ میں ڈاکٹر حافظ مبشر حسین ﷾ نے ایک مسلمان کا جو رسول اللہ ﷺ کےساتھ تین طرح کا بنیادی تعلق ہونا چاہیے اسے قرآن مجیداور مستند صحیح احادیث کی روشنی میں تین ابواب میں واضح کرتے ہوئے سنت ورسالت سےمتعلقہ تمام اہم مسائل پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بحث کی ہے اور اس سلسلہ میں پائی جانے والی مختلف غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئےنہایت عام فہم اسلوب میں نبی کریم ﷺ سے محبت اور آپ کی سنت پر عمل کاجذبہ بیدار کرنے کی کوشش کی ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عر ض نا شر

12

عر ض مؤلف

14

اسلام کے پا نچ ار کا ن ہیں

15

ایما ن کے ار کان چھ ہیں

16

اللہ  تعا لیٰ کہا ں ہے

17

 اللہ کے سوا  کسی کو سجدہ جا ئز نہیں

18

قر آ ن کر یم کی تلا وت کی فضیلت

19

دعا مکمل یقین سے ما نگیے

20

غیر اللہ کی قسم  ا ٹھا نا  حرام ہے

21

اپنی وا لد ہ کی نظر پور ی کرنا

22

نبی ﷺ سے محبت کی حدود

23

گستا خ رسو ل عور ت کا انجام

23

دین میں اضافہ بد عت گمراہی  ہے

25

صحا بہ کرام ﷜ کو گالی دینا حرام ہے 

26

دود ھ پیتا  بچہ اگرپیشاب  کر دے

27

طہا رت کے بغیر نما ز قبول نہیں ہوتی

27

عو رت غسل جنا بت  میں مینڈھیا ں نہ کھو لے  توبھی کو ئی حر ج نہیں

28

عورت کو بھی مسو اک کر نی چا ئیے

29

سر ڈھا نکے بغیر عو رت  کی نما ز قبول نہیں

30

عو رت اور مر د کی نما ز میں کوئی فرق نہیں

31

عو رت مسجد میں با جما عت  نما ز پڑھ سکتی ہے

32

و الدین  موقع ہی پر بچے کو تنبیہ کر یں

33

عو رت کےلئے بھی اعتکاف  کی جگہ  مسجد ہی ہے

34

امام بھو ل جا ئے تو عو رت تا لی بجا ئے

35

ایام مخصوصہ میں عو رت نما ز نہیں پڑ ے گی 

35

تمام خو اتین کو عید کے دن عید گا ہ جا نا چا ئیے

37

حا ئضہ عو رت ہاتھ دراز کر کے مسجد میں پڑی چیز اٹھا سکتی ہے

38

نمازی اور بے نماز عورت میں فر ق

39

عو رت او رمر د کا کفن

40

عو رت شوہر کی میت  کو غسل دے سکتی ہے

41

عو رت کے سو گ کی مدت

42

میت پر بین کر نا جا ئز نہیں

43

کثرت سے قبروں  کی زیارت کو جانے والی  عو رت پر لعنت

44

زیو رات  پر بھی زکا ۃ ہے

44

لڑ کی کی طرف سے ایک بکر ی کا عقیقہ  ہے

46

عو رت کا ذبیحہ

46

حاملہ او رمر ضعہ  کو فر ض رو ز ے میں ر خصت

48

خا وند کی موجو دگی  میں ا س کی اجازت  کے بغیر نفلی روزہ ر کھنا جا ئز  نہیں

49

کیا حائضہ منا سک حج ادا کر ے گی

49

عو رتو ں کا جہاد  حج ہے

50

رشتہ دین کی بنیاد  پر کر یں

51

حق مہر  آسان تر  اور منا سب ہونا چا ئیے

52

 عو رت  کی ر ضا  کے بغیر  نکا ح کرنا جا ئز نہیں

53

 ولی کی اجا زت کے بغیر عو رت کا نکا ح

54

نیک بیو ی  کا حا صل ہونا

55

شو ہر اپنی بیو ی سے بغض نہ رکھے

56

دودھ پینے سے حرام ہونے والے رشتے

57

بھتیجی و پھوپھی اور بھا نجی و خالہ ایک نکا ح میں اکھٹی نہیں ہو سکتیں

58

عو رت گھر کی نگران ہے

59

جنتی عو رت کی نشا نیاں

59

بہترین  اور بد تر ین  عو رتوں  کی نشا نیا ں

60

جس عو رت سے اس کا خا وند  راضی ہو وہ جنت میں جا ئے گی

61

او  لاد سے نرمی کر نے والی عو رت

62

رحمت کے حقدار   میاں  بیو ی

63

عو رت شو ہر کے کپڑوں  کا بھی خیا ل  ر کھے

64

بد زبان عور ت پسند دیدہ  نہیں

64

شو ہر کی خد مت جنت او رنا فرمانی  جہنم کا با عث

66

نا فر مان بیوی کو جنتی حو ر کی بد دعا

67

عو رت  اللہ کی نا فر ما نی میں کسی  کی بات  نہ  مانے

68

اگر شوہر با کفا یت نفقہ  نہ دے تو

69

عورت  کو خا وند  کے مال سے صد قہ  کر نے کا ثواب

70

نا شکر ی کرنے والی عو رت کا انجام

70

عو رت کو خلع  کا حق حا صل ہے

71

ایک مجلس کی تین طلا قوں کا حکم

72

بلا و جہ خا وند سے طلا ق ما نگنے والی

73

مر دو ں کے لیے سب سے نقصان  دہ فتنہ

74

عو رت کی حکمرانی میں نا کامی ہے

75

جہنم میں عو رتو ں کی تعداد زیادہ ہوگی

76

نافر مان عورتو ں پر اللہ تعا لیٰ کی لعنت

77

دنیا کی چمک دمک میں الجھنے والوں غو ر کرو

78

پر دے کی حددرجہ تا کید

79

غیر محرم عو رت سے تنہا ئی اختیا ر کرنا حرام ہے

80

عو رتوں کی خوشبو کیسی ہو

81

با ریک تنگ یا نیم عریاں لباس پہننے والی جہنمی  ہیں

82

مر دو ں سے مشا بہت  کر نے  والی عو رت پرلعنت

83

لو گوں کو محسو س  کرانے  کے لئے خو شبو لگا کر نکلنے والی عو رت بد کار ہے

84

عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے

85

لمبے نا خن ر کھنا  جائز نہیں ہے

86

گھر کے اندر تصویر لٹکانا  جا ئز نہیں

87

گھنگر و پہننا منع  ہے

88

مسجد کی صفائی کرنے والی عو رت کی عظمت

89

بیٹیو ں سے نفرت مت کریں

90

دو بچیوں کی تر بیت کرنے کی فضیلت

91

والدین میں سے نیکی کا زیادہ  حقدار کون

91

بیوہ عو رتوں او رمسکینوں کی مدد کرنے کا ثواب

93

جانو ر پر ظلم کرنے  والی عو رت کا انجام

94

عطیے کو حقیر  نہ سمجھیں

96

عو رتوں میں دین  سیکھنے  کی تڑپ

97

نیک عورتیں  اپنے ہمسا یوں  کا خیال رکھتی ہیں

98

کیا وہ مومن ہے جس کے شر سے پڑوسی محفوظ نہیں

98

مسلمانوں کی نجات کن کاموں  میں ہے

99

تین دن سے ز ائد قطع تعلقی کرنے والے  کی سزا

100

پر یشانی   کے وقت  کی دعا

101

پر یشانی اور مصیبت کی خبر  سن کر یہ دعا پڑھیں

102

نیک عورت پرآزما ئش کا آنا عیب نہیں

103

صبر صدمے کے شروع میں

104

مصا ئب پر صبر کی جزاجنت ہے  

105

قیامت کے دن ہر شخص سےپانچ سوال ہوں گے

107

رسو ل اللہ ﷺکا ساتھ کن کو ملے گا

108

بغیر حساب جنت میں جانے والوں کی نشانیاں

109

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14598
  • اس ہفتے کے قارئین 173130
  • اس ماہ کے قارئین 1692203
  • کل قارئین115584203
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست