#4313

مصنف : ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمٰن العریفی

مشاہدات : 2193

ہسپتال میں طبیب اور مریض کے ساتھ (عریفی)

  • صفحات: 120
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4800 (PKR)
(منگل 08 مارچ 2016ء) ناشر : دار السلام، لاہور

آج کے مغرب زدہ معاشرے میں اسلام کو ضابطہ حیات کی بجائے چند عبادات اور رسم و رواج کا دین سمجھ لیا گیا ہے اور باور بھی یہی کروایا جاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید میڈیکل سائنس سے متعلق اسلام خاموش ہے، اس کا مکمل کریڈٹ یورپ کو دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ظلم ہے۔ تعصب کی عینک اتار کر اگر اسلام کا مطالعہ کیا جائے تو آپ کو اس میں دین و دنیا کے ہر شعبہ سے متعلق راہنمائی ملے گی۔ مغربی معاشرے میں لا علاج مریضوں کو ایک ایسی دوا دی جاتی ہے جس میں زہر ہوتا ہے اور یہ زہر مریض کی اکھڑی ہوئی ناہموار زندگی کا خاتمہ کر دیتا ہے، جبکہ اسلام ایسی ادویات سے دور رہنے کا حکم دیتا ہے اور اسلامی تعلیمات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیماری تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نویدِ رحمت ہوتی ہے ۔ بیماری سے مومن کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور مریض کی عاجزی اور تسبیح و تہلیل قبول فرما کر اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ زیر نظر کتاب"ہسپتال میں طبیب اور مریض کے ساتھ" دکتور محمد عبد الرحمٰن العریفی کی عربی تصنیف ہے جس کو مولانا حافظ قمر حسن کے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اردو ترجمہ میں ڈھالا ہے۔موصوف نے کتاب ہذا میں مریض، طبیب اور علاج معالجہ سے متعلق دینی احکامات کو قلمبند کیا ہے اور مریض کے عیادت کے فضائل کے ساتھ ساتھ عیادت کے آداب وغیرہ کو بھی درج کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کے لیے بلندی درجات کو سبب بنائے اور اہل اسلام کو ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

8

سویڈن سے

11

ہم نے اسے صابر پایا

15

عروہ بن زبیرؒ

19

بیماری کے دو سبب ہوتے ہیں

22

اللہ نے قسمت میں جو لکھ دیا ہے، اس پر راضی ہو جائیے

28

جزا کی حلاوت

35

مریض کی عیادت

41

ننھا احمد

43

بلندی درجات

45

بہادر

47

فکر مندی

54

گونگا خالد اور اس کا زندہ دل ماموں

57

مرد طبیب اور مریضہ

62

چند لمحے طبیب کی صحبت میں

63

امانت داری اور مریضوں کی پردہ پوشی

63

امانت داری کا ایک اور پہلو

66

عاجزی، انکسار اور نرمی

68

جھوٹی گواہی

68

بستر مرگ پر

70

طبیب اور دعوت و تبلیغ

72

طبیب اور بھلائی کی کنجیاں

75

مریض کی نماز

78

مریض نماز کیسے پڑھے؟

80

مریض اور روزہ

83

فوجی ہسپتال میں

87

بیمار پرسی کے آداب

88

آپریشن سے پہلے

102

غنیمت بے مشقت

104

مریض کے لیے افضل ترین ذکر

105

مریض اور گناہ

106

مریضوں کی بھی کئی قسمیں ہیں

110

چھوٹا سا دانہ اور بس

114

عیادت مریض کے مسنون آداب

118

عیادت مریض کی فضیلت

118

مسنون آداب اور دعائیں

118

 

 

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1698
  • اس ہفتے کے قارئین 7683
  • اس ماہ کے قارئین 46077
  • کل قارئین49334241

موضوعاتی فہرست