#4182

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 5141

ہفت روزہ اہلحدیث لاہور خدمت اہلحدیث نمبر

  • صفحات: 395
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9875 (PKR)
(بدھ 11 جنوری 2017ء) ناشر : نا معلوم

مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ"اہل"ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔ زیر تبصرہ رسالہ " ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، خدمات اہل حدیث نمبر "  مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے، جس میں قیام پاکستان کے 50 سالوں کے حوالے سے پاک وہند میں اھلحدیث کی ہمہ جہت خدمات کا حسین ودلآویز تذکرہ اور ایک تاریخی دستاویز کو جمع کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مرکزی جمعیت اہل حدیث کی اس کاوشوں  کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حر ف او ل

3

  بر صغیر میں آزادی کی پہلی ا سلامی تحریک

10

او ر تحریک پا کستا ن میں اہلحدیث کا کر دار

 

تحریک مجا ہدین  شاہ اسما عیل شہید  نظم

160

نظم

161

پاک و ہند میں اہلحدیث کی قر آنی  خد مات

162

 بر صغیر میں علما ء اہلحدیث  کی خد مات  حدیث

173

اہلدیث کی خد مات حدیث  اور منکرین حدیث

203

بر صغیر میں اہلحدیث کی سیر ت و نگا ری

237

چو دہویں صدی ہجری ۔ ایک نگا ہ باز گشت

249

پاکستان  ’’ اسلام  گڑھ کی تجدید نو

269

تحیریک آ زادی اور علما ء اہلحدیث

273

بر صغیر پاک و ہند میں اہلحدیث   فتا ویٰ

278

  بر صغیر میں اہلحدیث کی صحا فت

291

صغیر پاک و ہندکے اہلحدیث شعراء  

309

رد قادیانیت  میں اہلدیث کا کر دار

329

علما ئے اہلحدیث کے تحیریر مناظرے

345

بر صغیر میں اہلحدیث کے د و علمی و دینی مراکز

353

اہلحدیث منزل و منزل

357

رو عیسا ئیت  میں علما ئے  اہلحدیث  کا کردار

360

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7153
  • اس ہفتے کے قارئین 7153
  • اس ماہ کے قارئین 1681104
  • کل قارئین113288432
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست