#2444

مصنف : قاری عبد الرحمن مکی الہ آبادی

مشاہدات : 22679

فوائد مکیہ مع حاشیہ توضیحات مرضیہ

  • صفحات: 176
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7040 (PKR)
(منگل 31 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " فوائد مکیہ مع حاشیہ توضیحات مرضیہ " ماہر فن تجوید وقراءات قاری محمد عبد الرحمن مکی الہ آبادی کی معروف کتاب "فوائد مکیہ" پراستاذ القراء والمجودین قاری محمد شریف صاحب﷫ بانی مدرسہ دار القراء لاہور پاکستان کا حاشیہ ہے۔جس میں انہوں نے علم تجوید کے بنیادی مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

اسالیب و خصوصیات

6

ایک ضروری گزارش

7

استدعا

8

مقدمۃ الکتاب

9

باب اول۔۔ استعاذہ اور بسملہ کے بیان میں

13

دوسری فصل مخارج کا بیان

19

تیسری فصل صفات کے بیان میں

26

حروف کی قسموں کا جدول

33

چوتھی فصل۔۔۔ صفات لازمہ کے بیان میں

38

پانچویں فصل۔۔۔ صفات ممیزہ کے باین میں

46

دوسرا باب پہلی فصل: تفخیم و ترقیق کے بیان میں

49

دوسری فصل۔۔۔ نون ساکن و تنوین کے بیان میں

57

تیسری فصل۔۔۔میم ساکن کے بیان میں

60

چوتھی فصل حروف غنہ کے بیان میں

63

پانچویں فصل۔۔۔ ہائے ضمیر کے بیان میں

64

چھٹی فصل۔۔۔ ادغام کے بیان میں

66

ساتویں فصل۔۔۔ہمزہ کے بیان میں

77

آٹھویں فصل۔۔۔ حرکات کی ادا کے بیان میں

83

تیسرا باب۔۔۔ پہلی فصل۔۔۔ اجتماع سکنین کے بیان میں

90

دوسری فصل۔۔۔ مدکے بیان میں

97

تیسری فصل۔۔۔ مقدار اور اوجہ مد کے بیان میں

103

اوجہ مد کے نقشہ جات

110

چوتھی فصل وقت کے احکام کے بارے میں

135

خاتمہ۔۔ پہلی فصل ۔۔ ان علوم کے بارے میں جن کا جاننا قاری مقری کے لیے ضروری ہے قراء عشرہ کے نام (حاشیہ)

160

دوسری فصل۔۔۔ الحاق کے بیان میں

162

استدعا

168

التکملہ فی الحواشی المکتملہ

169

پہلا حاشیہ جو بسم اللہ کے بارے میں ہے

169

دوسرا حاشیہ جو غنہ اور نون مخفاۃ کے بارے میں ہے

170

حرف ضاد کے بارے میں خود مؤلف کے قلم سے ایک مقالہ

174

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68342
  • اس ہفتے کے قارئین 365320
  • اس ماہ کے قارئین 1418820
  • کل قارئین110740258
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست