دکھائیں کتب
  • 11 عقیدہ سلف پر اعتراضات کا علمی جائزہ جلد اول (اتوار 11 فروری 2018ء)

    مشاہدات:2555

    اسلامی عقیدے کی تعلیم وتفہیم اور اس کی طرف دعوت دینا ہر دور کا اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اعمال کی قبولیت عقیدے کی صحت پر موقوف ہے۔اور دنیا وآخرت کی خوش نصیبی اسے مضبوطی سے تھامنے پر منحصر ہے اور اس عقیدے کے جمال وکمال میں نقص یا خلل ڈالنے والے ہر قسم کے امور سے بچنے پر موقوف ہے۔ اور بعض حضرات ایسے ہیں جو سلف صالحین کے عقائد پر اعتراضات پیش کرتے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں ان اعتراضات کا علمی وتحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں  سب سے پہلے اشاعرہ اور ماتریدیہ کے باہمی تعلقات کو بیان کیا گیاہے اور اس کے بعد تقلید اور اہل حدیث کا عنوان قائم کر کے سلف میں سے نمایاں شخصیات  کے عقائد کو بیان کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد عقیدے سے متعلق تمام عنوانات کو کتاب ہذا کی زینت بنایا گیا ہے۔ اور ہر بات کو با حوالہ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مکمل حوالہ جات فٹ

  • 12 مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت (اتوار 30 اپریل 2017ء)

    مشاہدات:1059

    عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ کیونکہ کسی بھی طریقۂ زندگی میں عقیدہ کی اہمیت بالکل ویسی ہی ہے جیسی انسانی جسم میں دل کی ۔عقیدہ انسانی زندگی کااصل محرک ہوتا ہےاسلامی زندگی کا رخ بھی اسلامی عقیدہ ہی متعین کرتا ہے ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ مجمل اصول عقیدہ اہل سنت والجماعت ‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالم دین شیخ ناصر العقل کا عقیدہ کے موضوع پر نہایت مختصر اور جامع ترین عربی رسالہ کا ترجمہ ہے شیخ موصو ف نےاس کتابچہ کہ بڑے احسن انداز سے عام فہم طریقے کے مطابق مرتب کیا جسے عرب وعجم میں بڑی پذیرائی ہوئی اس کے کئی احباب نے اردو تراجم بھی کیے ۔یہ ترجمہ محترم جناب محمد زکریا خان نے کیا ہے اور اسلامک سنٹر ،ملتان نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

  • 13 نجات یافتہ لوگوں کا عقیدہ (منگل 05 ستمبر 2017ء)

    مشاہدات:1242

    ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔گویا کہ اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ نجات یافتہ لوگوں کا عقیدہ‘‘ العلامہ محدث الحرمین الشیخ عبد الحق بن الواحد الہاشمی المکی (1302ھ۔ 1392ھ) کی عربی زبان میں بنام ’’عقیدۃ الفرقۃ الناجیۃ‘‘سے ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا محمد رفیق اثری (شیخ الحدیث دار الحدیث محمدیہ، جلال پور پیراں والاملتان) نے کیا ہے۔اس کتاب میں صفات الٰہیہ کے متعلق مباحث وغیرہ کو اردو ترجمے میں یکجا کیا گیا ہے۔مزید اس کتاب میں تقلید جامدکے بارے میں...

  • 14 نجات یافتہ کون (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء)

    مشاہدات:1354

    تاریخ انسانی اس بات کی شاہد ہے کہ دنیا میں کبھی طاغوتی نظام کے پجاریوں کا  غلبہ رہا اور کبھی حزب الرحمٰن کا۔ اس ضمن میں سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ جس دور میں بھی اہل ایمان نے اپنے اصلی منہج سلیم وطریق نبوی کو چھوڑ کر تفرقہ بندی اور بدعات وخرافات والا راستہ اپنایا‘ اللہ تعالیٰ کے باغیوں اور شیطانی کارندوں نے اُن پر غلبہ حاصل کر کے دنیا کو جہنم کی راہ پر چلا دیا‘ جس کے نتیجے میں قومیں کی قومیں دنیا کے نقشہ سے مٹا دی گئیں۔ روئے زمین پر جا بجا پائے جانے والے کھنڈرات اور آثار قدیمہ اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت اور قرآن حکیم میں مندرج واقعات اس پر برہان قاطع وساطع ہیں۔آج ملت اسلامیہ محمدیہ بھی اپنے دین کے بگاڑ‘ بدعات وخرافات کی اندھی پیروی اور تفرقہ بندی کا مکمل طور پر شکار ہو چکی ہے۔ایسی صورتحال میں لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کی رہنمائی اور اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے اور عرب کے ہاں اسے بڑی مقبولیت بھی ہے تو افادۂ عام کی غرض سے اس کا آسان فہم‘ سلیس اور با محاورہ اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور دو عظیم کتب کا اس میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مسلمانوں کو فرقہ بندی کے چنگل سے آزاد کر کے قرآن وسنت اور سلف صالحین کے منہج کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب خالص توحید اور نجات پانے والی شخصیات پر ہے۔ اس میں  حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب...

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 804
  • اس ہفتے کے قارئین: 7335
  • اس ماہ کے قارئین: 26628
  • کل قارئین : 47729567

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں