عقیدہ نور من نور اللہ کی شرعی حیثیت قرآن و حدیث کی روشنی میں(3752#)

ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی
مکتبہ اسلامیہ کراچی
74
1480 (PKR)
2.1 MB

عوام الناس میں نبی ﷺ کے متعلق عجیب وغریب خیالات پائے جاتے ہیں مثلاً یہ کہ آپ ﷺاللہ کے نور سے پیدا ہیں یعنی "نور من نور اللہ" ہیں۔ آپ ﷺ کا سایہ نہ تھا۔ آپ ﷺ اگر پیدا نہ ہوتے تو ساری کائنات ہی کو پیدا نہ کیا جاتا یعنی آپ ﷺ صاحب لولاک ہیں۔ آپ ﷺ کا نور ساری مخلوقات سے پہلے پیدا کیا گیاہے۔ آپ ﷺ بشر یعنی انسان نہ تھے اور جو آپ ﷺکو بشر سمجھے وہ بے ادب وگستاخ اور وہابی ہے اور عام طور پر جو نعتیں پڑھی جاتی ہیں ان میں آپ ﷺ کو آپ کے مرتبہ ومقام سے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے بلکہ یہ عقیدہ تک منظر عام پر آچکا ہے کہ آپ ﷺظاہر میں تو انسان تھے لیکن باطن میں اللہ تھے (نعوذباللہ من ذالک) اور نام نہاد ملاں اس سلسلہ میں عوام کو خانہ زاد دلائل اورمن مانی تاویلات و تشریحات کے ذریعے اپنے دامن فریب میں پھنسائے ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عقیدہ نور من نور اللہ  کی شرعی حیثیت قرآن  وحدیث کی روشنی میں ‘‘  محترم  جناب ڈاکٹر  ابوجابر عبد اللہ دامانوی ﷾ کی تصنیف ہے۔ اس  کتاب میں انہوں نےعوام الناس  میں پائے  جانے والے  غلط اور باطل عقائد ونظریات کا قرآن وحدیث کی روشنی میں تحقیقی جائزہ لیا ہے اور عوام الناس کے سامنے صحیح صورت حال کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

4

شرک ناقابل معافی جرم ہے

5

شرک کیا ہے

7

شرک کی قسمیں

8

شرک فی الذات

9

غلو کی ممانعت

9

عیسائیوں کا دعوی کہ عیسی اللہ ہے

12

عقیدہ تثلیث

14

مسلمان بھی اہل کتاب کے نقش قدم پر

15

مشرکانہ اشعار

16

مرزا غلام احمد دجال کے خدائی دعوے

21

تمام انبیاء علیہمؐ انسان تھے

22

بشر کو سب سے پہلے حقیر جاننے والا کون

24

جناب محمد رسول اللہ ﷺ بھی بشر تھے

28

نور کا کیا مطلب ہے

38

نور والی روایات کی حقیقت

40

نور والا عقیدہ شیعہ فرقہ کا ہے

47

مخلوقات کی پیدائش کی غرض و غایت

49

حدیث لولاک کی حقیقت

50

کیا رسول اللہ ﷺ کا سایہ نہیں تھا

61

رسول اللہ ﷺ کے فضائل

71

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1408
  • اس ہفتے کے قارئین: 7939
  • اس ماہ کے قارئین: 27232
  • کل قارئین : 47734812

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں