#3300.1

مصنف : امام احمد بن حنبل

مشاہدات : 4645

الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔11

  • صفحات: 872
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30520 (PKR)
(جمعہ 29 جنوری 2016ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب نے 77 سال کی عمر میں 12 ربیع الاول 214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان : 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍ 343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں روایات کی تعداد چالیس ہزار ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ نے اس کو کتبِ حدیث کے دوسرے درجہ کی کتابوں یعنی سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور جامع ترمذی کے ہم پایہ قرار دیا ہے۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔ بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نے اطراف الحدیث کا کام کیا۔ مصر کے مشہور محدث احمد بن عبدالرحمن البنا الساعاتی نے الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني کے نام سے مسند احمد کی فقہی ترتیب لگائی اور بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے۔ اور شیخ شعیب الارناؤوط نے علماء محققین کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر الموسوعة الحديثية کے نام سے مسند کی علمی تخریج او رحواشی مرتب کیے جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔ مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں بھی ڈھالا جاچکا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسند احمد امام احمد بن حنبل‘‘ مسند احمد کا 12 جلدوں پر مشتمل ترجمہ وفوائد ہیں۔ مترجمین میں پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی﷾ (سابق شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) شیخ الحدیث عباس انجم گوندلوی﷾، ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ تخریج وتحقیق اور شرح کا کام جناب ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کی کاوش ہے۔ موصوف نے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح کی ہے اورمختلف فیہ مسائل میں زیادہ ترصرف راحج قول پیش کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ شرح میں شیخ ناصر البانی ﷫ کے بعض فقہی مباحث بھی موجود ہیں ۔فوائد میں امام البانی ﷫ جیسے محققین پر اعتماد کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کاذکر کیاگیا ہے۔ احادیث کی تخریج، صحت وضعف کاحکم لگاتے وقت ’’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘‘ کو سامنے رکھاہے۔ اور بعض مقامامات پر حکم لگاتے وقت شیخ البانی کی رائے کو ترجیح دی ہے۔ کتاب کے آخر میں الف بائی ترتیب کے ساتھ احادیث کے اطراف قلمبند کردئیے گئےہیں۔ تاکہ قارئین آسانی کےساتھ اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اور اسے شیخ احمد عبدالرحمن البنا کی فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا حافظ عبد اللہ رفیق﷾ (شیخ الحدیث جامعہ محمد یہ لوکوورکشاپ، لاہور) کو جنہوں نے اس کتاب پرنظرثانی فرماکر اس میں موجود نقائص کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے جناب شیخ الحدیث ومفتی پاکستان حافظ عبدالستار حماد﷾ کوکہ جنہوں نے اپنی نگرانی میں مسند احمد کا ترجمہ بزبان اردو کروانے کی ذمہ داری لی۔ جو کہ بعد میں یہ سعادت محمد رمضان محمدی صاحب کے حصہ میں آئی جن کی نگرانی میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں۔ دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز، لاہور) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔ اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا 35 کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ، لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ ضخیم کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کے لیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فضائل ومناقب کی کتاب

 

صحابہ کرام ﷢کے ابواب

31

صحابہ کرام ﷢ کے مناقب کے اجمالی تذکرہ

31

انصار کے فضائل ومناقب

38

انصار کے بہتر ین گھرانوں کاتذکرہ

50

انصار اور مہاجرین کی فضیلت کابیان

51

ان خصوصیات وفضائل کابیان جوسیدنا ابوبکر ﷜،سیدنا عمر ﷜اور سیدنا علی ﷜میں مشترک ہیں

54

ان فضائل ومناقب کاتذکرہ جو سیدنا ابوبکر ﷜،سیدنا عمر ﷜اور سیدنا عثمان ﷜میں مشترک ہیں

60

ان فضائل کاذکر جن میں سیدنا ابوبکر ،سیدنا عمر ،سیدنا بلال،سیدنا عبدالرحمن بن عوف او ردیگر فقراء مہاجرین ﷢کے شریک ہیں

65

سیدنازید بن حارثہ ،جعفر بن ابی طالب ،سیدنا عبداللہ بن رواحہ اور سیدنا خالدبن ولید ﷢کے مشترکہ مناقب کاتذکرہ

66

صحابہ کرام ﷢کی ایک جماعت کے بعض خصائص

68

خواتین صحابہ ؓکی ایک جماعت کے مشرکہ خصائص

69

عشرہ مبشرہ اور دیگر صحابہ کے فضائل

71

نجباء،ابدال اصحاب صفہ کاتذکرہ

74

بدر اور حدبیہ میں شریک ہونے والے صحابہ کی فضیلت

76

صجابہ کرام ﷢کے دور کی تحدید اور ان سے اور دوسرے حضرات سے متعلقہ تاریخی امورکابیان

81

بعض صحابہ کرام ﷢کے فضائل کے ابواب

 

حرف تہجی کی ترتیب کے مطابق ان کے ناموں کا تذکرہ

85

ہمزہ سے شروع ہونے والے نام کے فضائل ومناقب

85

سیدنا ابی بن کعب ﷜کا تذکرہ

85

سیدنا اسامہ بن زید﷜کی فضیلت کابیان

88

سیدنااسید بن حضیر کی فضیلت کاتذکرہ

91

اصیرم بن عبدالاشھل یعنی عمروبن ثابت بن وقش ﷜کی فضیلت کاتذکرہ

94

سیدنا انس بن مالک ﷜کی فضیلت کاتذکرہ

95

سیدنا انس بن مالک ﷜کے چچاسیدنا انس بن نضر ﷜کاتذکرہ

100

’’ب‘‘سے شروع ہونے والے نام

101

سیدنا براء بن مالک ﷜ کاتذکرہ

101

سیدنابریدہ اسلمی ﷜ کاتذکرہ

102

موذن رسول سیدنا بلال ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ

102

’’ج‘‘سے شروع ہونے والے نام

104

سیدناجابر بن عبداللہ ﷜ کاتذکرہ

104

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی ﷜ کاتذکرہ

112

سیدنا جعفر بن ابی طالب اور ان کی اولادکاتذکرہ

115

سیدنا جلسییب ﷜کاتذکرہ

118

’’ح‘‘سے شروع ہونے والے نام

121

سیدناانس بن مالک ﷜ کے پھوپھی زاد سیدناحارثہ بن عمیر ﷜

121

سیدناحارثہ بن نعمان ﷜ کاتذکرہ

122

سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ کی فضیلت اوران کاواقعہ

123

سیدناحذیفہ بن یمان ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ

125

سیدنا انس بن مالک ﷜ کے ماموں حرام بن ملحان ﷜ کاتذکرہ

128

سیدناحسان بن ثابت ﷜ کاتذکرہ

129

سیدنا حظلہ بن خدیم ﷜ کاتذکرہ

130

’’خ ‘‘سے شروع ہونے والے نام

131

سیدنا خالدبن ولید ﷜کی فضیلت کاتذکرہ

131

سندنا خباب بن ارت ﷜ کاتذکرہ

133

سیدنا خبیب انصاری ﷜ کی فضیلت کاتذکرہ

135

سیدنا خریم اسدی ﷜کا تذکرہ

139

وگنی گواہی والے سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری ﷜ کاتذکرہ

140

’’ر ‘‘سے شروع ہونے والے نام

143

سیدنا رافع بن خدیج ﷜ کاتذکرہ

143

 

 

رسول اللہ ﷺ کے خادم سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی ﷜ کاتذکرہ اور ان کے نکاح کاواقعہ اور اس میں سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کی منقبت کابیا

144

’’ز‘‘سے شروع ہونے والے نام

150

سیدنا زاہر حرام ﷜ کاتذکرہ

150

سیدنازبیر بن عوام ﷜ کا تذکرہ

151

سیدنا زید بن ثابت انصاری ﷜ کاتذکرہ

154

سیدنا اسامہ ﷜ کے والد سیدنا زید بن حارثہ ﷜ کاتذکرہ

155

’’س‘‘سے شروع ہونے والےنام

157

سیدنا سائب بن عبداللہ ﷜ کاتذکرہ ،ان کو سائب بن ابوسائب بھی کہتے ہیں

157

سیدنا سائب بن یزید ﷜ کاتذکرہ

158

سیدنا ابوحذیفہ﷜ کے غلام سیدناسالم ﷜ تذکرہ

159

سیدنا سعد بن ابی ذباب ﷜ کاتذکرہ

159

سیدنا سعد بن ابی وقاص ﷜کاتذکرہ ، ان کوسعدبن مالک ﷜ بھی کہاجاتاہے

160

خزرج کے سردار سیدنا بن عبادۃ انصاری ﷜ کاتذکرہ

166

اوس کے رئیس سیدنا سعد بن معاذ ﷜ کاتذکرہ

167

رسول اللہﷺ کے خادم ابوعبدالرحمن سفینہ ﷜ کاتذکرہ

173

سیدنا سلمہ بن اکوع﷜

174

سیدناسلمہ بن محبق ﷜ کاتذکرہ

177

سیدناسلمان فارسی ﷜ ،ان کاواقعہ اوران کے قبول اسلام کااز اول تاآخر مکمل اور مفصل واقعہ

177

سیدنا سمرہ بن فاتک ﷜ کاتذکرہ

190

’’ص‘‘سے شروع ہونے والے نام

191

سیدنا صہیب بن سنان ﷜ کاتذکر ہ

191

’’ض‘‘سے شروع ہونے والے نام

192

سیدنا ضرار ازور ﷜کاتذکرہ

192

سیدنا ضمادازدی ﷜ کاتذکرہ

193

سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ ﷜ کاتذکرہ

194

’’ط ‘‘سے شروع ہونے والے نام

195

سیدنا طارق بن شہاب ﷜ کاتذکرہ

195

سیدناطلحہ بن عبداللہ﷜کاتذکرہ

195

’ع‘سے سروع ہونے والے نام

196

’’ع‘‘سے شروع ہونے والے نام

199

سیدنا عبادہ بن صامت ﷜ کاتذکرہ

199

سیدناعبدالرحمن بن عوف ﷜ کاتذکرہ

202

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ﷜ کاتذکرہ

204

سیدناعبداللہ بن بسر مازنی ﷜ کاتذکرہ

207

سیدناعبداللہ بن انیس جہنی ﷜ کاتذکرہ

205

سیدنا عبداللہ بن خباب بن ارت ﷜ کاتذکرہ

210

ذوالجبادین سیدنا عبداللہ ﷜ کاتذکرہ

211

سیدنا عبداللہ بن رواحہ ﷜ کاتذکرہ

213

سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کاتذکرہ

214

سیدناعبداللہ بن سلام ﷜ کاتذکرہ

215

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜ کاتذکرہ

220

سیدنا عبداللہ بن عباس ﷜ کافتاوی کی فصل

225

سیدنا عبداللہ بن عمر خطاب ﷜ کاتذکرہ

227

سیدنا عبداللہ بن عمر ﷜کافتاوی کاتذکرہ

229

سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص ﷜ کاتذکرہ

232

سیدناجابر بن عبداللہ﷜ کے والد سیدناعبداللہ بن حرام ﷜ کاتذکرہ

239

نبی کریم ﷺ کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب ﷜ کاتذکرہ

248

سیدنا عثمان بن مظعون ﷜ کاتذکرہ

250

سیدناعدی بن حاتم ﷜ کاتذکرہ

253

سیدنا عروہ بن ابی جعد بارقی ﷜ کاتذکرہ

261

سیدنا عکاشہ بن محصن ﷜کاتذکرہ

261

سیدنا علاءبن الحضری ﷜کاتذکرہ

262

سیدنا عمار بن یاسر ﷜ کاتذکر ہ

263

سیدنا عمروبن اسود ﷜کاتذکرہ

268

سیدنا صحابی سید نا عمر بن ام مکتوم ﷜ کاتذکرہ

268

نابینا صحابی سیدنا عمر بن تغلب ﷜ کاتذکرہ

269

سیدنا عمر وجموح ﷜ کاتذکرہ

269

چوتھے نمبر پروائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ابونجیح سیدنا عمر و بن عبسہ ﷜ کاتذکرہ

270

سیدنا عمر بن عاص ﷜ کاتذکرہ اور ان کے قبول اسلام کاواقعہ

274

سیدنا عمران بن حصین ﷜ کاتذکرہ

282

’’ف‘‘سے شروع ہونے والے نام

284

سیدنا فرات بن حیان عجلی ﷜ کاتذکرہ

284

سیدنا قتادہ بن ملحان ﷜ کاتذکرہ

285

سیدنا معاویہ بن قرہ مزنی ﷜ کے والد سیدنا قرہ بن ایاس ﷜کاتذکرہ

285

سیدکعب بن مالک انصاری ﷜کاتذکرہ

286

سیدنا مصعب بن عمیر﷜ کاتذکرہ

297

سیدنا معاذ بن جبل ﷜ کاتذکرہ

297

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ﷜ کاتذکرہ

302

سیدنامعن بن یزید سلمی ﷜ کاتذکرہ

305

سیدنا مقداد بن اسودکندی ﷜ کاتذکرہ

305

’’ن‘‘سے ی تک ‘‘ان حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

307

’’ی‘‘سے شروع ہونے والے نام

307

سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام ﷜ کاتذکرہ

307

کنتیوں سے مشہور ہونے والے صحابہ کرام ﷢کے تذکروں کے ابواب

 

کنیت کے بعد والے نام کے پہلے حرف کو دیکھ کران ناموں کو حروف تہجی کی ترتیب سے ذکرکیا

308

’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام

308

سیدنا ابوامامہ باہلی ﷜ کاتذکرہ ،ان کاصدی بن عجلان تھا

308

سیدنا ابوایوب انصاری ﷜کاتذکرہ

310

’’د‘‘سے شروع ہونے والے نام

312

سیدنا ابودحداح ﷜ کاتذکرہ

312

سیدنا ابودرداء ﷜ کاتذکرہ

314

’’ذ‘‘سے شروع ہونے والے نام

315

سیدناابو ذرغفاری﷜کاتذکرہ اور ان کے اسلام لانے کاواقعہ

315

’’ر‘‘سے شروع ہونے والے نام

328

’’ز‘‘سے شروع ہونے والے نام

328

سیدنا ابوزید انصاری ﷜ کاتذکرہ ،ان کانام عمروبن اخطب ہے

328

’’س‘‘سے شروع ہونے والے نام

330

سیدنا ابو سعیدخدری ﷜ کاتذکرہ

330

سیدنا الو سلمہ ﷜ کاتذکرہ

337

’’ش،ص،ض‘‘سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

338

’’ط‘‘سے شروع ہونے والے نام

338

سیدناابو طفیل ﷜ کاتذکرہ

338

سیدنا ابو طلحہ انصاری ﷜ کاتذکرہ

339

’’ط‘‘سے کوئی نام شروع نہیں ہوتا

341

’’ع‘‘سے شروع ہونے والے نام

341

سیدنا ابو عامر عبیداشعری ﷜ کاتذکرہ

341

امین الامہ سیدنا ابوعبیدبن جراح ﷜ کاتذکرہ

343

سیدنا ابوعبید ﷜ کی موت کابیان

347

’’ق‘‘سے شروع ہونے والے نام

349

سیدنا ابو قتادہ حارث بن ریعی سلمی ﷜ کاتذکرہ

349

’’ک او ر لام‘‘سے کو ئی نام شروع نہیں ہوتا

353

’’م‘‘سے شروع ہونے والے نام

353

سیدنا ابو موسی عبداللہ بن قیس شعری ﷜

353

سیدناابومالک عبید اشعری ﷜ کاتذکرہ

357

’’ن‘‘سے شروع ہونے والانام نہیں

358

’’ہ‘‘سے شروع ہونے والے نام

358

سیدنا ابو ہریرہ ﷜ کاتذکرہ

358

’’و‘‘سے شروع ہونے والانام نہیں ہے

366

’’ی‘‘سے شروع ہونے والے نام

366

سیدنا ابو الیسر کعب بن عمرو﷜ کاتذکرہ

366

صحابیات کے فضائل کے ابواب

 

حروف تہجی کی ترتیب سے ان کے ناموں کا تذکرہ ہوگا

368

’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام

368

سیدنا سمابنت ابی بکر صدیق ﷜کاتذکرہ

368

سیدنا سماءبنت عمیش ﷜کاتذکرہ

370

رسول اللہ ﷺ کی بیٹی زینب کی بیٹی سیدہ امامہ کاتذکرہ

371

’’ب‘‘سے شروع ہونے والے نام

372

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓکی آزاد کروہ لونڈی سید ہ بریرہ ﷜ کاتذکرہ

372

’’ت‘‘سے د‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

374

’’د’’سے شروع ہونے والے نام

374

سیدہ درہ بنت ابی لہب ؓ کا تذکرہ

374

’’ذ‘‘سے شروع ہونے والے نام

375

’’ر‘‘سے شروع ہونے والے نام

375

سیدنا انس ﷜ کی ماں،سیدنا ابوطلحہ ﷜کی بیوی سیدہ ا م سلیم میصاء (یاغمیصاء)﷜کاتذکرہ

375

صحابہ کرام کی طرح کنیت سے مشہور ہونے والی صحابیات کاتذکرہ

 

’’ا‘‘سے شروع ہونے والے نام

381

نبی کریم ﷺ کی لونڈی اور مربیہ سیدہ ام ایمن ؓکاتذکرہ

381

’’ب‘‘سے ح‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

383

’’ح‘‘سے شروع ہونے والے نام

383

سیدنا انس بن مالک ﷜ کی خالہ سیدہ ام حرام ؓکاتذکرہ

383

’’خ‘‘سے شروع ہونے والے نام

385

سیدہ ام خالدبنت بن سعید بن عاص کاتذکرہ

385

’’وسے ش‘‘تک کے حروف شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

386

سیدہ ام شریک ؓکاتذکرہ

386

’’ص سے ف ‘‘تک کے حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

387

’’ف‘‘سے شروع ہونے والے نام

387

سیدہ ام فروہ ؓ کاتذکرہ

387

سیدہ ام فضل لبابہ بنت حارث ہلالیہ کاتذکرہ

387

’’ق‘‘سے شروع ہونے والے نام

389

سیدہ ام قیس بنت محصن ؓ کاتذکرہ

389

’’ک سے ہ‘‘تک حروف سے شروع ہونے والے نام نہیں ہیں

390

’’ہ‘‘سے شروع ہونے والے نام

390

سیدہ ام ہانی ابی طالب ؓکاتذکرہ

390

’’و‘‘سے شروع ہونے والے نام

393

سیدہ ام ورقہ بنت عبداللہ بن حارث انصاری ؓکا تذکرہ

393

خاتمہ :ایسے لوگوں کے مناقب ،جوصحابہ میں سے نہیں ہیں

394

امام ابراہیم نخعی ﷫ او ر امام اسود ﷫ کاتذکرہ

394

احنف بن قیس ﷫کاتذکرہ

395

او یس قرنی ﷫کاتذکرہ

396

سفیان بن عیینہ ﷫ کاتذکرہ

398

زید بن عمرو بن نفیل کاتذکرہ

398

امام مالک بن انس ﷫ کاتذکرہ

399

حبشہ کے بادشاہ نجاشی ﷫ کاتذکرہ

400

ورقہ بن نو فل کاتذکرہ

401

ابن جریج ﷫ کا تذکرہ

404

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24810
  • اس ہفتے کے قارئین 218072
  • اس ماہ کے قارئین 1246237
  • کل قارئین96898081

موضوعاتی فہرست