#2768

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 9537

آپ ﷺ کی نماز اور اس کا عملی مظاہرہ

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2480 (PKR)
(پیر 09 نومبر 2015ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔جیساکہ اس بات میں شبہ نہیں کہ نماز ارکان ِاسلام سے ایک اہم ترین رکن خیر وبرکات سے معمور ، موجب راحت واطمینان، باعثِ مسرت ولذات اور انسان کے گناہ دھوڈالنے، اس کے درجات بلند کرنے والی ایک بہترین عبادت ہے مگر یہ امر بھی واضح رہے کہ نمازی اس کی خیر وبرکات سے کما حقہ مستفید اور اس کی راحت ولذت سے پوری طرح لطف اندوز تبھی ہوسکتاہے جب وہ اس کے معانی ا ور مطالب سے واقف ہو۔ زیر تبصرہ کتاب’’آپ ﷺ کی نماز اور اس کی عملی تصویریں‘‘محترم میاں محمد جمیل﷾ کی کا وش ہے۔ اس مختصر کتاب میں موصوف نے نماز کےروحانی اور معاشرتی فوائد اور قیام وسجود کی عملی تصاویر کے ذریعے نماز کے جملہ واحکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ میاں صاحب اس کتاب کے علاوہ قرآن مجید کی تفسیرسمعیت دیگر کئی کتب کے مصنف ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقصد تحریر

5

ملت اسلامیہ کو حکم

7

نماز کے ثمرات

8

بے نماز کے بارے میں انتباہ

9

فلسفۂ اذان اور جماعت

9

پاکیزگی

11

آپؐ کا وضو

12

آداب مسجد

15

 

سورۃ الحمد اور اس کا فلسفہ

18

تشہد

21

نماز کے بعد دعائیں

26

آپؐ کا اپنے آپ کو دم کرنا

28

دعائے وتر

30

دعائے ضرورت

36

بیمار پرسی، خاتمہ بالخیر اور جنازہ کی دعائیں

39

رفع الدین

42

سجدہ سہو

44

نماز قضاء

44

نماز سفر

45

نمازی کے آگے سے گزرنا

46

نماز کی عملی تصویریں

48

دن رات کی دعائیں

52

کھان، افطاری اور دودھ

52

سونے، بیدار ہونے اور نیا کپڑا پہننے

54

آئنہ، سواری پہ بیٹھنا

54

بازار میں داخل ہونے

55

مجلس کے کفارے، علم و عمل

55

نیک اولاد، اور ماں باپ کے لیے

56

مخالف کے مقابلے

57

ادائیگی قرض

58

تعارف مصنف

59

تعارف ابو ہریرہؓ اکڈمی و تعارف کتب

60

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45683
  • اس ہفتے کے قارئین 410969
  • اس ماہ کے قارئین 410969
  • کل قارئین112018297
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست