#2074

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 11775

آداب نماز اور خشوع و خضوع کی اہمیت و وجوب

  • صفحات: 37
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 740 (PKR)
(ہفتہ 01 نومبر 2014ء) ناشر : نا معلوم

نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں  نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے ۔نماز ایک ایسی اہم عبادت  ہے کہ جس کی ادائیگی اس انداز اورطریقے سے کی جائے  کہ نماز پڑھنے والا  یہ سمجھے کہ وہ نماز میں اللہ تعالیٰ کواپنی  آنکھوں سے دیکھ رہا ہے  اوراگر یہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی توکم از کم یہ خیال ضرور رہے کہ  اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا رہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم  میں سے  کوئی کھڑا نماز پڑھ رہا ہو تو درحقیقت وہ اپنے رب  سے باتیں  کررہا  ہوتاہے۔اسے  خیال رکھنا چاہیے  کہ وہ کس انداز سےباتیں کررہاہے۔‘‘ اس سے واضح ہوتا ہے کہ نماز میں خشوع او رخضوع بہت ضروری ہے ۔زیرتبصرہ کتابچہ آداب نماز اور خشوع  وخضوع کی اہمیت ‘‘  مفسر قرآن  حافظ صلاح الدین یوسف﷾نے   شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کےفتاویٰ کی روشنی میں  مرتب کیا ہے ۔ جووقت کی اہم ضرورت ہے۔ امید ہے یہ ان نمازیوں کےلیے جو نماز میں سستی کرتے ہیں  او رنماز کےآداب کاخیال نہیں رکھتے  بہت مفید ہوگا۔( ان شاء اللہ )اللہ تعالیٰ  اس کے مرتب اور ناشر کی اس کاوش   کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

2

آداب نماز اور خشوع و خضوع کی اہمیت و وجوب

 

6

نماز میں اطمینان اور خشوع و خضوع کی اہمیت احادیث کی روشنی میں

 

10

عدم اطمینان کی صورت میں نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب !

 

18

وجوب اطمینان قرآن کریم کی روشنی میں

 

18

مفسدات نماز

 

28

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72596
  • اس ہفتے کے قارئین 151715
  • اس ماہ کے قارئین 1670788
  • کل قارئین115562788
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست