#6784.04

مصنف : احمد عبد الرحمٰن بناساعاتی

مشاہدات : 2064

تہذیب الفتح الربانی ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی جلد پنجم

  • صفحات: 602
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24080 (PKR)
(پیر 05 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

’’مسنداحمد‘‘ ہے امام احمد رحمہ اللہ کی سب سے مشہور کتاب ہے اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب  کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی ۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔اس میں روایات کی تعداد چالیس  ہزار  ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی  بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیابعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نےاطراف الحدیث کا  کام کیا ۔ مصر کے مشہور  محدث احمد بن عبدالرحمن  البنا الساعاتی  نے  الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني   کے  نام سے مسند احمدکی فقہی ترتیب لگائی اور  بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى  کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے ۔اور شیخ شعیب  الارناؤوط   نے علماء محققین  کی ایک جماعت  کے ساتھ مل کر  الموسوعةالحديثية  کے نام سے مسند کی علمی تخریج اور حواشی  مرتب  کیے  جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسےاردو قالب میں  بھی ڈھالا جاچکا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’تہذیب الفتح الربانی  ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی ‘‘  انصار  السنۃ پبلی کیشنز کی عظیم  کاوش ہے۔یہ کتاب دراصل   مذکورہ ادارے  کی 12؍جلدوں میں مطبوعہ کتاب  ’’ الفتح الربانی  ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی‘‘  کا 6؍جلدوں پر مشتمل اختصار  ہے۔اختصار وتہذیب کاکام مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی (رئیس ادارہ انصارالسنۃ پبلی)کیشنزنے انجام دیا ہے جبکہ  تحقیق وتخریج کا فریضہ حافظ حامد محمود الخضری(پی ایچ ڈی رسرچ سکالر) نے انجام دیا ہے۔ مترجمین میں  پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ﷾(سابق  شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور ) ،   شیخ الحدیث  عباس انجم  گوندلوی﷾ ، ابو القاسم  محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام  پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

محبت اورصحبت کے مسائل

 

اللہ تعالیٰ اور ا س کے رسول سے محبت کرنے کے وجوب اورا س کی ترغیب دلانے کا بیان

21

نیک بندوں سے اللہ تعالیٰ کی محبت کا بیان

23

نیکوکاروں سے محبت کرنے ،ا ن کی صحبت اختیار  کرنے ،ان کےساتھ بیٹھنے ، ان کی زیارت کرنے اور ان کی عزت  کرنے اور ان کو تکلیف نہ دینے کی ترغیب کا بیان

24

اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے اور بغض   رکھنے کی ترغیب اور ایسا کرنے پر برانگیختہ کرنے کا بیان

26

اللہ تعالیٰ کے لیے آپس  میں محبت  کرنے والوں کے ثواب اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں تیار کیے گئے  اجر عظیم اور ہمیشہ کی نعمت کا بیان

27

آدمی کا اپنے محبوب کومحبت کے بارے میں بتلانے کا بیان

30

کسی ساتھی کی زیارت اور اس کے مریض  ہوجانے کی صورت میں اس کی تیمارداری کی ترغیب دلانے کا بیان

30

مطلق طور پر مریض کی عیادت  کرنے کی ترغیب اور اس عمل کے ثواب کا بیان

32

مریض کے لیے دعائیہ کلمات کہنے کی اور وہ کلمات ادا کرنے کی ترغیب کا بیان، جو مریض خود کہے گا

33

مجالس اوران کے آداب کا بیان

 

ضرورت کے علاوہ راستوں  میں بیٹھنے کی ممانعت کا بیان

35

بہترین اور بدترین مجلسوں کا بیان

36

مجلس میں آنے والے کے مخصوص آداب کا بیان

36

مجلس میں موجود لوگوں کے ساتھ خاص آداب

37

مجلس کو برخاست کرتے وقت  کے اذکار کا بیا ن

38

اس چیز کا بیان کہ لوگوں سے علیحدگی بہتر ہے یا ان میں گھل مل کررہنا؟

39

نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مسائل

 

اس چیز کی ترغیب دینے اور اس کی فضیلت اورا یسا کرنے والے کے ثواب کا بیان

40

نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے  کے واجب ہونے ، ایسا کرنے پر ابھارنے اور اس معاملے میں سختی کا بیان

41

اس واجب کو ادا نہ کرنے والی  ہر امت کی ہلاکت کا بیان

44

مواعظ ، حکمتوں اور جوامع الکلم کی جامع کتاب

 

مفردات کا بیان

48

ثنائیات کا بیان

50

عدد سے شروع ہونے والی ثنائیات کا بیان

52

ثلاثیات کا بیان

52

عدد سے شروع  ہونے والی ثلاثیات کا بیان

55

رباعیات کا بیان

60

عدد کے ساتھ شروع ہونے والی رباعیات کا بیان

61

سداسیات کا بیا ن

68

عدد سےابتداء   ہونے والی سداسیات کا بیان

69

سباعیات کا بیان

70

عشاریات اور اس سے بھی زائد امور کا بیان

73

عورتو ں اور ان کو جنت میں داخل کرنے والے اعمال کابیان

74

خاتمہ : مثال کے طور پر بیان کی جانے والی باتیں

78

کبیرہ گناہوں اور دوسری نافرمانیوں سے متعلقہ مسائل

 

ایسے امور کی ترہیب کا بیان جن کا  تعلق  بڑی نافرمانیوں سے ہے اور ان کواکھٹا بیان کیا گیا ہے،نیز ان کے فاعل کی وعید کا بیان

84

والدین  کی نافرمانی سے ترہیب کا بیان

86

قطع رحمی سے ترہیب کا بیان

87

ہمسائے کو تکلیف دینےس ے ترہیب اور اس معاملے میں سختی کا بیان

89

ریاکاری سے ترہیب کا بیان، یہی شرکِ خفی ہے ، ہم اس سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں

91

تکبر اور بڑائی سے ترہیب کا بیان

94

نسب وغیرہ کے معاملے میں  آباء پر مفاخرت کرنے سے ترہیب کا بیان

96

نفاق سے ترہیب اور منافقوں اور ان کی خصلتوں اور دورخے آدمی کا بیان

98

 دھوکے، عہد توڑنے ا ور اس کو پورا نہ کرنے سے ترہیب کا بیان

100

ظلم ، باطل اور ان دونوں  پر مدد کرنےسے ترہیب کا بیان

101

مسلمان سے قطع تعلقی کرنے، اس کو گھبرانے اور نقصان پہنچانے سے ترہیب کا بیان

106

جاسوسی کرنے اور سوئے ظن رکھنے سے ترہیب کا بیان

109

اس غِنیٰ سے ڈرانے  کا بیان ، جس کےساتھ حرص ہو

110

مال کی حرص کرنے سے ڈرانے کا بیان

111

موت اور امید کا بیان

113

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی عمروں کا بیان

114

لالچ اور بخل  سے خوف دلانے کا بیان

114

صغیرہ گناہوں  کو حقیر سمجھنے سے ترہیب کا بیان

116

خاوند اور اس کی بیوی اور کادم اورا س کے آقا کے درمیان جدائی ڈالنے سے  ترہیب کا بیان

117

شبہے والے مواقع اور  شک والے مقامات سے ترہیب کا بیان

117

نسب پر بھروسہ  کرتے ہوئے عمل چھوڑدینے  سے ترہیب کا بیان

119

زبان کی آفتوں کے مسائل

 

کثرتِ کلام سے  ترہیب اور خاموشی کا بیان

120

خاموشی کا بیان

123

غیبت اور بہتان سے ترہیب کا بیان

124

چغل خوری  سے ترہیب کا بیان

126

جھوٹ سے ترہیب کا بیان

127

ان امور کا بیان ، جن میں جھوٹ بولنا  جائز ہوتا ہے

128

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے سے ترہیب اوارا س بارے میں سختی  کا بیان

129

مذاق کا بیان ، نیز اس میں جھوٹ بولنے  سے ترہیب کا بیان

130

جھگڑا کرنے سے ترہیب کا بیان

132

باچھین ہلاکر تکلّف وتصنّع  سے گفتگو  کرنے سے ترہیب اور واضح باتو ں کابیان

133

بدگوئی اور جھوٹ پر مشتمل اور اللہ تعالیٰ  سے دور کردینے والے شعرو ں سے  ترہیب کا بیان

134

شرعی مصلحت  کی خاطر شعروں کے جواز کا بیان

135

لبید اور امیہ بن ابی حلت کے اشعار کا بیان

135

سیدنا عبداللہ بن رواحہ اور سیدنا  حسان بن ثابت  رضی اللہ عنہ کے اشعار کا بیان

136

مفردات کا بیان

137

دودوامور کا بیان

137

دو کے  عدد سے شروع  ہونے والے  دو دو امور کا بیان

138

تین تین امور کا بیان

138

تین کے عدد سے عدد سے شروع  ہونے والے تین تین  امور کا بیان

140

چار چار امور کابیان

145

چار کے عدد سے شروع ہونے والے چار چار امور کا بیان

146

پانچ پانچ امور کا بیان

148

عدد سے شروع  ہونے والت پانچ پانچ امور کا بیان

148

چھ چھ امور پر مشتمل احادیث کا بیان

149

سات سات امور کا بیان

152

سات کے عدد سے شروع ہونے والے سات سات امور والی احادیث کا بیان

152

آٹھ آٹھ امورپر مشتمل  احادیث کا بیان

152

آٹھ کے عدد سے شروع ہونے والی آٹھ آٹھ  امور پر مشتمل احادیث کا بیان

153

دس دس امور پر مشتمل احادیث کا بیان

153

دس کے عدد سے شروع ہونے والے دس دس امور کا بیا ن

154

تعریف اور مذمت کی کتاب

 

تعریف کی جائز صورتوں کا بیان

155

تعریف کی ناجائز صورتیں

157

عورتوں کی مذمت کا بیان

158

عورتوں کا امور کی ولایت کے لیے نااہل ہونا

159

مال کی مذمت کا بیان

160

دنیا کی مذمت کا بیان

164

اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی مثال اور اس پرا س کا حقیر ہونا

167

عمارتوں کی مذمت کا بیان

169

بازاروں اورکچھ  دوسرے مقامات کی مذمت کا بیان

171

لعنت کرنے  سے ممانعت او را س سے ترہیب کا بیان

171

ان افراد کا بیان ، ج پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے لعنت کی

172

اس شخص کا بیان کہ جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  لعنت کریں ،یا اس کو  برا بھلا کہیں ، یا اس پر بددعا کریں ، جبکہ وہ اس کا مستح قنہ ہوتو یہ چیزاس کے لیے پاکیزگی ، اجر اور رحمت کا باعث ہوگی

173

اونٹ اور مرغ پر لعنت کرنے کا بیان

174

مسلمانوں کو گالی دینے اور ا س سے قتال  کرنے سے ترہیب کا بیان

175

زمانے ، ہوا اور مرغ کو برا بھلا کہنے سے ممانعت کا بیان

177

چہرے پر مارنے ، چہرے کو برا بھلا کہنے اور اس پر داغنے سے ممانعت کا بیان

177

توبہ کی کتاب

 

توبہ کے حکم اور اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا اپنے مؤمن بندے سے خوش ہونے کا بیان

179

اس زمانے کے تعین کا بیان جس میں توبہ قبول  ہوتی ہے

184

توبہ کی کیفیت اور اس چیز کا بیان کہ توبہ کا ارادہ  کرنے والا کیا کرے

185

گنہگار کا زیادہ گناہوں کی وجہ سے ناامید نہ ہونے کا بیان ، جب تک وہ توحید پرست ہو

186

اس شخص کا قصہ، جس نے  پہلے ننانوے  قتل کیے ، پھر سو پورا کردیا

188

توحید پرست بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بیان کے ابواب

189

اس چیز کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مخلوقات  کے دلوں میں جو رحمت ودیعت رکھی ہے

190

اس حدیث کا بیان کہ کسی کو اس کا عمل نجات نہیں دلائے گا

191

جہاں کی تخلیق  کی کتاب

 

مخلوقات میں پہلی چیز کا بیان  اور اس میں پانی، عرش ، لوح محفوظ  اور قلم کا ذکر ہوگا

193

ساتوں آسمانوں ، ساتوں زمینوں اور ان کے درمیان والی چیزوں کا بیان

195

سمندراور دریاؤں کا بیان

197

سورج ،چاند اور  ستارو ں کا بیان

197

بادل گرج  اور ہواؤں کا بیان

198

فرشتوں کی تخلیق کا بیان

201

جنوں کی تخلیق اور ان سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان

205

جنوں کے ایک گروہ کے اسلام لانے ، ان کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آنے اور قرآن سننے کا بیان

208

جنوں کے ایک گروہ کے اسلام لانے ، ان کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آنے اور قرآن سننے کا بیان

208

ارواحِ ، آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی تخلیق کا بیان

209

سیدہ حواء علیہا السلام کی تخلیق کا بیان

210

آدم علیہ السلام کی خطا کے سبب ، ان کے جنت سے نکلنے اور ان کی نبوت کی دلیل کا بیان

211

آدم علیہ السلام کے بیٹوں  قابیل اور ہابیل وغیرہ کا بیان

211

انبیائے کرام علیہم السلام اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کا بیان

 

انبیاء ورسل کی تعداد اور ان سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان

213

اللہ کے نبی ادریس علیہ السلام  اور اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا﴾ کا بیان

214

اللہ کے نبی نوح علیہ السلام  اور اللہ تعالیٰ کے اس  فرمان ﴿وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا ﴾کا بیان

215

نوح علیہ السلام کی اولاد اور وفات کے وقت ان کی اپنی اولاد کو کی گئی وصیت کا بیان

216

اللہ کے نبی ہود علیہ السلام کا بیان

217

اللہ کے نبی صالح علیہ السلام  کا ذکر

219

غزوۂ تبوک والے سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حجر وادی سے گزرنا ،جس کا تعلق  ثمود کی زمین سے ہے

220

ابراہیم خلیل علیہ السلام اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کا بیان

221

ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام  اور ان کی ماں سیدہ ہاجرہ علیہ السلام  کے ساتھ مکہ مکرمہ کے علاقے فاران کے پہاڑوں کی طرف ہجرت کرنا اور اس کے سبب سے زمزم کا وجود میں آنا  اور بیتِ عتیق کا تعیر ہونا

222

ابراہیم علیہ السلام کا حلیہ مبارک  ، اسحاق کی پیدائش ، سیدہ سارہ علیہ السلام  کی اور پھر ابراہیم علیہ السلام کی وفات کا بیان

224

اللہ کے نبی لوط علیہ السلام اور اللہ کے فرمان :﴿قَالَ لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَىٰ رُكْنٍ شَدِيدٍ﴾کا بیان

225

اللہ کے نبی اسماعیل علیہ السلام اور ان کی فضیلت کا بیان

225

یوسف علیہ السلام کا ذکر

226

اللہ کے نبی ایو ب علیہ السلام کا ذکر

227

اللہ کے نبی یونس علیہ السلام کا ذکر

227

مچھلی والے یعنی یونس علیہ السلام کی دعا اور ان کے حج کا ذکر

228

اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام کی فضیلت اوربیچ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت  کا بیان

230

اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام کی تخلیقی  صفات اور ان کے حج اور روزے کا بیان

232

فرعون اور اس کے لشکروں کی ہلاکت اور جبریل علیہ السلام کا اس کے منہ میں مٹی ٹھونسنے کابیان

234

موسیٰ علیہ السلام کا بنی اسرائیل  کے ساتھ قصہ جب انہوں نے کہا:” اے موسیٰ ہمارا ایک بھی معبود بنادے

234

کلیم اللہ علیہ السلام کی عدم موجودگی میں بنی اسرائیل کا بچھڑے کی عبادت شروع کردینا

235

بنو اسرائیل کی بزدلی اور جبار قوم کے ساتھ لڑنے سے ا ن کے خوف کا بیان

236

موسیٰ علیہ السلام کا خضر علیہ السلام کے ساتھ واقعہ

236

قارون کا دھنسنا اور موسیٰ علیہ السلام کا اس کے ساتھ قصہ

239

قارون ، فرعون ،اور ہامان کی مذمت کا بیان

240

یوشع بن نون علیہ السلام  کی نبوت اور موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی وفات کے بعد ان کا بنی اسرائیل کی ذمہ داریاں ادا کرنےا ور ان کے معجزے کا بیان

240

بنی اسرائیل کا بیت المقدس میں داخل ہونے اور اللہ تعالیٰ کے  فرمان ﴿وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ ﴾کا بیان

241

طالوت کے ساتھ نہر کوعبور کرجانے والو ں کی تعدا د کا بیان

241

داؤد علیہ السلام کے روزے اور نماز کا بیان

242

اللہ کے نبی سلیمان علیہ السلام اور ان کی بادشاہت کے عظیم ہونے کا بیان

243

فیصلوں میں سلیمان علیہ السلام کی حکمت کا بیان

244

عزیز علیہ السلام کے قصے اورا س معاملے کی روایت کابیان

244

اللہ تعالیٰ کے نبیوں زکریا، یحییٰ اور عیسیٰ اوراس کی ماں سیدہ مریم علیہم السلام کے ذکر کے ابواب

245

اللہ کے نبی یحییٰ علیہ السلام کی بنی اسرائیل کو کی گئی وصیت کا بیان

245

اللہ کے نبی ، بندے اور رسول  عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور ان کی ماں سیدہ مریم بنت عمران علیہ السلام کا ذکر

247

سیدہ مریم بنت عمران علیہا السلام کی فضیلت کا بیان

248

اللہ کے نبی  عیسیٰ بن مریم علیہا السلام کی فضیلت کا بیان

249

عیسیٰ کی تخلیقی صفات ، عادات ، آخری زمانے میں ان کے نازل  ہونے، انصاف کرنے ، زمین میں ٹھہرنے  کی مدت حج کرنے ،اسلام کے علاوہ  ہر مذہب کے فنا ہوجانے اور ان کی وفات کا بیان

249

بنی اسرائیل کے قصوں اور عربوں اور ان کی جاہلیت کے زمانے کا بیان

 

بنی اسرائیل  کی روایات بیان کرنے کا بیان

251

ماشطہ بنت فرعون اور گہوارے میں کلام کرنے والوں کا بیان

251

کھائی والوں کے قصے اور گہوارے میں کلام کرنے والے کا بیان

253

بنی اسرائیل کے ایک عبادت گزار شخص جریج کے قصے کا ذکر

257

ان تین افراد کا قصہ،جنہوں نے غارمیں پناہ لی اور غاران پربند ہوگئی

259

خزاعہ کا قصہ، بیت اللہ کی ولایت کا ان سے نکل کر قصی بن کلاب کو ملنا

261

دورِ جاہلیت کے مشہور لوگو ں کے ذکر کے ابواب

262

حاتم طائی کا ذکر

262

عبداللہ بن جدعان کا ذکر

262

زید بن عمروبن نفیل کا ذکر

263

نبی محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتاب

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نسبِ شریف  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم اصل کے پاکیزہ ہونے کا ذکر

264

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض فضائل اور اس چیز کا بیان کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین  ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں

266

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اسمائے شریفہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انبیاء کے اول، آخر اور افضل ہونے کا بیان

268

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کابیان

269

نبی کریم کا حلیمہ سعدیہ کا دودھ پینے  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کی نشانیاں ظاہر ہونے کا بیان

269

نبی کریم کا بچپنے میں بکریاں چرانا، اللہ تعالیٰ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی  حفاظت کرنا

270

قریشیوں کا نبوت سے پانچ سال قبل کعبہ کی عمارت کی تجدید کرنا ، حجرِ اسود کو اٹھانے  میں ان کا اختلاف کرنا

270

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت  پر دلالت کرنے والی علامتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی بشارت

271

وحی کی ابتداء، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نزولِ وحی  کی کیفیت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبریل  علیہ السلام کو دیکھنا

273

دعوت کے ظہور سے پہلے پہل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان  لانے والوں کا ذکر

277

اللہ تعالیٰ کا اپنے نبی کبو دعوت کا اظہار واعلان کرنے کا حکم دینا اور کفارِ قریش کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسلمان ہونے والے کمزوروں کو ایذا دینا

278

دعوت کے اظہار کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف کے درپے ہونے والوں کا ذکر

281

اور ان میں ایک ابوجہل تھا

281

اور ان  میں ایک عقبہ بن ابی معیط تھا

283

مشرکوں کا کمزور مسلمانوں کو تکلیف دینا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنا اور برا بھلا کہنا

286

نشانیاں طلب کرنے  پر قریشیوں کا حد سے زیادہ مطالبہ  کرنا ، ہٹ دھمی  پرا صرار کرنا اور لوگوں کے سردار کو قتل کرنے کے لیے ان کا مشورہ کرنا

288

بعض صحابہ کا اپنے دین کو فتنے سے بچانے کے لیے حبشہ کی طرف ہجرت  کرجانا

290

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام  اور اس کے سبب کا  بیان

297

ابوطالب کی بیماری، وفات ، دفن اور ا س سے متعلقہ روایات کابیان

297

سیدہ خدیجہ  رضی اللہ عنہا کی تاریخِ وفات  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدہ عائشہ اور سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ سے شادی کرنا

299

ام المؤمنین سیدہ خدیجہ  بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت

302

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب  کی وفات  کے بعد قریش کا آپ کو سخت ایذاء پہنچانا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مددطلب کرنے کے لیے طائف کی طرف جانا ، لیکن ان کا  بہت بری طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ردّ کردیا

304

اس موضوع سے متعلقہ سیدنا انس بن مالک اور سیدنا مالک بن صعصعۃ رضی اللہ عنہ کی روایات کا بیان

304

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کردہ حدیث کا بیان

310

اس موضوع  سے متعلقہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اپنی مُسند کا بیان

313

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کا اس چیز کا انکار کرنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسراء والی رات کو بیت المقدس میں نماز پڑھی

317

ان فرشتوں ،نبیوں ، کافروں، گنہگاروں اور بعض کی صفات کا بیان، جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےا سراء ومعراج والی رات کو دیکھا

318

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبریل علیہ السلام کو اس کی اصلی صورت میں دیکھنا اور کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج والی رات کو اپنے رب کو دیکھا ہے یا نہیں ؟

319

اسراء ومعراج کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ مکرمہ کی طرف واپس لوٹنا، قریش کو اس چیز کی خبردینا اور ان کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلادینا

321

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بنواشہل کے نوجوانوں پرا س وقت اسلام پیش کرنا

322

مدینہ منورہ سے بارہ انصاریوں کے آنے اور بیعتِ عقبہ اولی کا بیان

324

بیعتِ عقبہ اولی کے ایک سال بعد انصاریوں کے ستر مردوں اور دو عورتوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا

325

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے صحابہ کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی اجازت دینا

334

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہجرت کرنا ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بطورِ رفیقِ ہجرت منتخب کرنا ، پھر دونوں کی ہجرت کے لیے تیاری کرنا اور مکہ مکرمہ سے نکل پڑنا ، یہاں تک کہ غارِ ثور میں داخل ہوجانا

334

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورا بوبکر رضی اللہ عنہ کا سراقہ بن مالک کے ساتھ قصہ اور راستے میں پیش آنے والے واقعات

338

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ آمد، اہل مدینہ کا باہر نکلنا اور خواتین وحضرات کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرنا

343

ہجرت کےاحکام کے ابواب

346

ہجرت کی فضیلت اور اس چیز  کا بیان کہ کون سی ہجرت افضل ہے

346

ہجرت کا اس وقت تک منقطع نہ ہونا، جب تلک  دشمن سے لڑائی جاری رہے گی

347

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ”فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے“ کا بیان

348

فتح مکہ سے قبل مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے والے کے اجر وثواب کے باقی رہنےکا بیان

349

سنہ (1) ہجری کے اہم واقعات

350

تاریخ  کی ابتداء اور اس  بارے میں امیر المؤمنین سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی صحابی کرام کی مشاورت  کا بیان

350

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کا بیان

350

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی تعمیر کا بیان

352

مہاجرین اور انصار کے مابین  بھائی چارہ قائم کرنے کا بیان

353

اہلِ مدینہ کی خواتین کی بیعت کا بیان

354

اس امر کا بیان کہ مدینہ منورہ پہنچ کر مہاجرین بخار میں مبتلا ہوگئے

356

عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ولادت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیّدہ عائشہ  رضی اللہ عنہا سےشادی کا بیان

357

اذان کی مشروعیت  اور حضرکی نماز میں دو رکعت کے اضافے کا بیان

358

یہود اور منافقین ِ مدینہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عداوت ومخالف کا بیان

359

2 سن ہجری کے اہم واقعات

364

ہجرت کے دوسرے سال میں تحویل کعبہ کا بیان

364

ہجرت کے دوسرے سال  ہی غزوۂ بدر سے قبل رمضان کے روزہ کی فرضیت کا بیان

365

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام غزوۂ بدر کے بارے میں مشاورات

367

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بسیسہ نامی شخص کو جاسوس بناکر بھیجنا تاکہ وہ ابوسفیان کے قافلہ  پر نظررکھے

368

واقعہ کی تفصیل اور دشمن کے خلاف قتال کی ترغیب

369

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غزوۂ بدر کے متعلق اہتمام، اللہ تعالیٰ سے طلب نصرت

377

اس امت کے فرعون ابوجہل ملعو ن  کے قتل اور اس پر  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کا بیان

378

اس امر کا بیان کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سردارانِ قریش کی موت سے پہلے ہی ان کے گرنے کی جگہوں کے متعلق

380

اس امر کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ امیہ بن خلف قتل ہوکر گرے گا

383

غزوۂ بدر  کی تاریخ ،ا س غزوہ میں مہاجرین  وانصار کی تعداد اور ا س غزوہ  سے متعلقہ متفرق امور کا بیان

384

سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی سیّدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہ سے شادی کرنے کا بیان

385

3 ہجری کے اہم واقعات

388

کعب بن اشرف یہودی  کے قتل کا بیان

388

غزوۂ احد کے متعلق ابواب

388

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےا س خواب کا بیان جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ احد سے قبل دیکھا تھا

388

غزوۂ احد میں مقامِ جنگ، صفوں کی تنظیم  وترتیب ، قائدین  کا تقرر ،امام کی اطاعت  کے وجوب اور اس کے امر کی مخالفت  کی مذمت کا بیان

389

غزوۂ احد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کے دانتوں  کی شہادت ، چہرہ انور کا زخمی ہونا

396

جنگِ اس کے مقاتلین اور شہداء احد سے  متعلقہ  مختلف امور کا بیان

397

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیّدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ

399

4 ہجری کے واقعات وحوادث

402

سریہ عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ اور سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان

402

سریہ بئر معونہ کا بیان  اور یہ وہی سریہ ہے،جس میں سترا فراد شہید ہوگئے تھے

405

غزوۂ بنی نضیر اور بنو نضیر  کو مدینہ منورہ سے جلا وطن  کرنے کا بیان

406

5 ہجری کے احوال وواقعات

408

غزوۂ بنی مصطلق  یا غزوۂ مریسیع کا بیان

408

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُم ّ المؤمنین سیّدہ  جویریہ بنت حارث  سے شادی کا بیان

410

غزوۂ بنو  مصطلق  میں واقعۂ افک کی وجہ سے اُمّ المؤمنین  سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ابتلاء وآزمائش کا بیان

411

غزوۂ خندق اور غزوۂ بنی قریظہ کا ذکر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس غزوے کے لیے اہتمام

414

غزوۂ احزاب میں مجاہدین کی شجاعت اور اظہارِ قوت کا بیان بلکہ موت کے لیے تیار ہوکر ان کا لڑنا

416

غزوۂ خندق (احزاب) کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا اپنے نبی کی دعا کو قبول کرنے ، کفار کی جماعتوں کو شکست دینے، ان کے تتر بترہوجانے اور ان کے ناکام ونامردار واپس لوٹ جانے کا بیان

418

غزوۂ خندق ا ور غزوۂ بنی قریظہ  کے بعض مشترکہ واقعات اور سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے زخمی ہونے کا واقعہ

420

غزوہ ٔ بن قریظہ سے متعلقہ بعض مخصوص روایات کا بیا ن

426

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّ المؤمنین  سیّدہ زینب بنت جحش  رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی  کرنے اور پردے والی آیت کے نازل ہونے کا بیان

427

6 ہجری کے واقعات

431

نجد کی جانب سیدنا محمد بن مسلمہ کی مہم ،ثمامہ بن اثال کی گرفتاری اور اس کے قبولِ اسلام کا بیان

431

عُسفان کے مام پر بپا ہونے والے غزوۂ بنی لحیان کا بیان، جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف ادا کی تھی

433

غزوۂ ذات الرقاع کا بیان، اس میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف ادا کی

435

عُمرہ ذات الرقاع کا بیان، اس میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو مکہ مکرمہ میں داخلہ سے روکنے اور صلح ہونے کابیان

438

معاہدہ صلح حدیبیہ کی عبارت اورا س کی دفعات کا بیان

450

بیعتِ رضوان  کا بیان

452

سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کا واقعہ یہ دارصل گزشتہ دو ابواب کی تلخیص پر مشمل ہے

455

7 ہجری کے احوال وواقعات

459

غزوۂ ذی قرد، جس کوغزوۂ غابہ بھی کہتے ہیں ، کا بیان

459

اس امر کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں کس  طرح داخل ہوئے ؟اور یہ کہ خیبر کو حملہ  کرکے فتح کیا گیا تھا

465

یہود کے پہلوان مرحب یہودی کے قتل اور اس کے قاتل کا بیا ن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ 

467

فتح خیبر کے بعد سیّدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کا مکہ مکرمہ  جاکر کفار  قریش سے حیلہ بازی  کرکے اپنا مال حاصل  کرنے کی کوشش کرنے کا بیان

471

اس زہر آلود بکری کا واقعہ جو یہودنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانے کے لیے بھیجی تھی

475

مدینہ منورہ  میں باقی  بچے ہوئے یہودیوں کی جلاوطنی اور فتح خیبر کے بعد بطور مصلحت کچھ عرصے تک ان کو وہاں قیام کی اجازت دینے کا بیان

476

خیبر کے اموال اور زمینوں کی یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کا بیان

478

اس امر کا بیان کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی قوم کے ایک وفد کے ہمراہ  اورسیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور ا ن کے مہاجرین  حبشہ ساتھی  ان دنوں تشریف لائے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تشریف فرماتھے

479

بنو فزارہ کی طرف سیّدنا ابوبکر صدیق  رضی اللہ عنہ  کی سربراہی  میں بھیجے گئے  دستہ کا بیان

480

عمرۂ قضا ء اور اُمّ المؤمنین  سیّدہ میمونہ بنت حارث کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کا بیان

482

8 ہجری کے اہم احوال ووقائع

486

ارضِ فلسطین  میں موتہ کے مقام پر سریہ  زید بن حارثہ کا بیان

486

سریہ ذات  السلاسل کا بیان

489

 سریہ سیف البحر کا بیان، اس کو سریۂ خبط بھی کہتے ہیں

490

فتحِ اکبر یعنی فتح مکہ کا بیان

492

غزوۂ فتح مکہ کی تاریخ اور اہلِ مکہ کے نام حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے مکتوب کا واقعہ

492

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مکہ مکرمہ میں داخل اور حصولِ فتح

494

فتح مکہ کے دن سیّدنا ابوبکر صدیق  رضی اللہ عنہ کے  باپ ابوقحافہ قبولِ اسلام کابیان

497

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیت اللہ کے اندر جانے  کے لیے چابی بردار عثمان بن طلحہ سے چابیاں طلب کرنے اور بیت اللہ کے اندر موجود بتوں کے ساتھ آپ کا سلوک اور بیت اللہ کو بتوں سے پاک کرنے کا بیان

498

کعبہ مشرّقہ کے اندر داخل ہونے سے متعلقہ ابواب اور کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کے بارے میں صحابہ کی روایات کا اختلاف

501

ان صحابہ کا بیان جنہوں نے یہ روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر نما زادا نہیں کی

501

ان لوگوں کا بیان جو اس بات کے قائل ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی

501

کعبہ کے ساتھ چمٹنے اور اس سے برکت حاصل کرنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ کعبہ اندر داخل ہونے والا آدمی کیا کچھ پڑھے اور کرے؟

504

فتح مکہ  کے بعد مکہ  پر چڑھائی  کرنے کے حرام ہونے اور اس بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ  کا بیان

505

مکہ مکرمہ کے مردو ں اور عورتوں  کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے اورا ن کے اپنی اولاد کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لا نے کا بیان تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر اپنا ہاتھ مبارک پھیردیں

506

غزوۂ حنین کے وقوع کی تاریخ اور سبب وغیرہ کا بیان

508

لڑائی کی تدبیروں ، ابتدائی طور پر مسلمانوں کی شکست کے سبب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،اکابر صحابہ اور آلِ بیت کی ثابت قدمی کا بیان

512

غزوۂ حنین  کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ” جس نے کسی کافر کو قتل کیا

516

غزوۂ حنین میں جو مشرکین اوطاس کی طرف فرار ہوگئے تھے

516

اس امر کا بیان کہ غزوۂ طائف   ان مشرکین کی وجہ سے پیش آیا جو غزوۂ حنین سے جان بچا کر بھاگ  گئے تھے

517

جعرانہ کے مقام پر حنین کی غنیمتوں کی تقسیم، بنو ہوازن کے وفد کی مسلمان ہوکر آمد

519

حنین کےقیدیوں کو لائے جانے اورا  ن کی قبولِ اسلام کی بیعت کا بیان

522

عمرۂ جعرانہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ کی طرف واپسی کا بیان

523

حرقہ کی طرف سیدنا اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہ کی مہم

524

 9 ہجری کے احوال وواقعات

525

عدی بن حاتم  طائی رضی اللہ عنہ  کی آمد اور قبولِ اسلام

525

غزوۂ تبوک سے متعلقہ احوال وواقعات

529

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ک غزوۂ تبوک کے لیے خصوصی اہتمام اور اس کے لیے سیدنا عثمان  رضی اللہ عن کے عطیہ کا بیان

529

غزوۂ تبوک  میں صحابہ کرام کو سواریوں کی قلت وغیرہ سے جو سامنا رہا

530

تبوک سے صحابہ کرام کی واپسی  کا تذکرہ  ، یہ واپسی  کئی امور پر مشتمل ہے

533

ان حضرات کا تذکرہ جو عذر کا بنا پر غزوۂ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے ،اور ان کی توبہ کی قبولیت کے بیان میں قرآن کریم نازل ہوا

534

وفدِ  ثقیف  اور قبیلہ بنو  سعد کے نمائندے سیدناضمام بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ کی آمد کا بیان

537

نیک مرد نجاشی کی وفات  اور بدبخت شخص عبداللہ بن ابی کی ہلاکت کا بیان

539

سیدنا ابوبکر  رضی اللہ عنہ کی قیادت میں حج کی ادائیگی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اہلِ مکہ کی طرف اعلانِ براء ت کے لیے روانہ کئے جانے کا بیان

541

سنہ 10 ہجری کے واقعات

543

سیدنا علی بن ابی طالب  رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی یمن کی طرف مہم کا بیان

543

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجے جانے کا بیان

545

سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کی مدینہ منورہ آمد، ان کی بیعت اور قبولِ اسلام کا واقعہ

546

ذوالخلصہ نامی  بت خانہ کو منہدم کرنے کے لیے سیدنا  جریر بن عبداللہ  بجلی رضی اللہ عنہ کی مہم کا بیان

547

حجۃ الوداع کا بیان

548

حجۃ الوداع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض خطبات کا تذکرہ

553

سیدنا جریر بن عبداللہ   بجلی رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف  روانہ کئے جانے کا تذکرہ

555

11ہجری کے واقعات

557

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی سربراہی میں ملک شام کی طرف لشکر کی تیاری

557

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری  کی ابتداء اور اس کی مدت کا بیان

557

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے آغاز سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک کی تفصیل کے بارے ام المؤمنین سیدہ عائشہ  صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی جامع حدیث

559

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدہ عائشہ  رضی اللہ عنہا کے گھر کی طرف نقل مکانی تاکہ وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کی جائے نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز کے لیے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنانا

562

لوگوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری خطبہ کا تذکرہ

564

اس امر کا بیان کہ رسول  صلی اللہ علیہ وسلم کسی بات کی وصیت کرگئے تھے یا نہیں اور کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کسی کے حق میں خلافت کا فیصلہ کیا تھا یا نہیں ؟

566

اہل بیت کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیمارداری کا اہتمام اور دواؤں  اور دم کے ذریعے آپ کو شفایاب کرنے کی مساعی

567

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیماری کے دوران پیش آنے والے بعض امور کا بیان

568

اس امر کا بیان کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی  طرف سے امت کو آخری تاکید نماز کی تھی، نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا آپ کو آخری بار دیکھنے کا بیان اور اس امر کا بیان کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت شہادت کی موت تھی

569

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا موت کے سکرات سے واسطہ پڑنا

571

صحابہ کرام اور اہل بیت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا اثر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض  ہونے پر ان کے دہشت زدہ ہونے ، رونے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ کا آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دینے کا بیان

575

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل ، کفن ، نماز جنازہ اور تدفین کا بیان

578

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا بیان

578

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکفین کا بیان

579

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفن، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر اور بعد ازوفات حالات کی تبدیلی کا بیان

579

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ  اور میراث کا بیان

582

کتاب میں پہلے  مذکور باتوں کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبات

586

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کی فضیلت  اور پاکیزگی کے بیان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ

586

کتاب اللہ اور سنتِ رسول پرعمل کی ترغیب اور تذکرۂ قیامت  پر مشتمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبۂ مبارکہ

586

خطبۃ الحاجہ یعنی نکاح  اور دیگر مواقع پر دئیے جانے والے خطبہ کے الفاظ وعبارات کا بیان

587

مال ودولت اور دنیا سے تحذیر کے بارے میں خطبہ

589

قیامت ، جنت اور جہنم کے تذکرہ پر مشتمل ایک خطبہ

590

حلال وحرام کے بیان، اہل جنت واہلِ جہنم کی صفات ،ا ور بخل وکذب  کے بیان پر مشتمل ایک خطبہ

591

اس خطبہ کا بیان جو سارا دن جاری رہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خطبہ میں ماضی اور مستقبل کے سارے احوال بیان فرمائے

593

اس خطبہ کا تذکرہ جس میں انصار کی شان اور فضیلت  بیان ہوئی

593

 دس ذوالحجہ  منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ کا بیان ، یہ خطبہ حج والے سے الگ ہے

594

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض فضائل کا بیان

596

انبیاء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال اور اس امر کا بیان کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں

598

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11230
  • اس ہفتے کے قارئین 11230
  • اس ماہ کے قارئین 1064730
  • کل قارئین110386168
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست