#960.66

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1245

تحریک ختم نبوت جلد 67

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9150 (PKR)
(جمعہ 14 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

7

اخبار اہل حدیث امرتسر1941ء

8

قادیان اورلاہور کے جلسوں میں ہمارا تحفہ

8

خلیفہ قادیان اورحکومت پنجاب

11

قادیان کا سالانہ جلسہ

13

قادیانیت کی ترقی کی معراج

14

طاعون قادیان

16

انعامی جواب کا مطالبہ

18

قادیان کی زمین حرم شریف ہے

19

قادیان کے سالانہ جلسہ میں حاضرین کی تعداد

22

مرزا صاحب،مریم اورابن مریم ،دونوں؟

24

قادیانی مثلث

28

شیخ مصری کی شیریں کلامی

32

اسلام میں مدعیان نبوت

39

قادیان سے حوالوں کا مطالبہ اوران کا جواب

48

سیال کا سیلان

52

اتحاد قادیانی ذوالقرنین تھے؟

56

مرزائی اوربہائی

63

قیامت کی حقیقت اوربہائی عقیدہ

67

مرزا کے آخری فیصلہ پرسیال کاسیلان

70

مناظرہ فجوپورہ

76

اہلحدیث کا ایک مطالبہ اورقادیان سے اس کا جواب

78

قادیانی توحید

83

علمائے اسلام اورمرزاقادیان

90

مرزائیت سے توبہ

94

اللہ دتا جالندھری مقیم قادیان توجہ فرمائیں

95

مرزاصاحب کی پیش گوئی بابت غلبہ اسلام

97

قادیان میں شیطان کا غلبہ،اورمصلح موعود کی اصلاح

100

پیغام صلح لاہور اور الفضل قادیان

104

معاصر انقلاب اورقادیان

106

متفرقات مرزائیہ

110

قادیانی کے دعوی پرخدا تعالی کی فعلی شہادت

111

عاقبت نااندیشوں کی احمقانہ جنگ

114

لوجلالی مسیح بھی آگئے

115

اخبار الفضل قادیان روزانہ رہے؟

117

مرزا،بہاءاللہ اورقیامت

118

قادیانی پیش گوئیاں

122

مرزا قادیانی کاآخری فیصلہ

126

خلیفہ قادیان خطاب ،سر،کا متمنی ہے

129

کتنی بڑی جرات ہے؟

131

مولوی محمد علی لاہوری اورتعداد مرزائیہ

132

خلیفہ قادیان کی غلط بیانی

133

جنگ یورپ مرزاقادیانی اورڈاکٹر اقبال

143

کیا مرزا کے عقاید دنیا تسلیم کرچکی ہے

145

خلیفہ قادیان کو جنگ میں بھیجا جائے تو فتح یقینی ہے ۔1

150

مرزا کا آخری فیصلہ اورچودھری فتح محمدسیال

153

مولانا محمدحسین بٹالوی اورمرزا قادیانی

157

خلیفہ قادیان جنگ میں جائے تو فتح یقینی ہے۔2

161

خلیفہ قادیان جنگ میں جائے تو فتح یقینی ہے۔3

164

اب خلیفہ قادیان کو جنگ میں جانا ضروری ہے۔4

167

کیاہٹلردجال ہے؟

170

خلیفہ کو حکومت ملنے کا وعدہ ،پس وہ جلدی جنگ کےلئے جائیں۔5

177

قادیان سے تفسیر کبور کی اشاعت

180

فرقہ بہائیہ اورحشر اسلامیہ

185

خلیفہ قادیان اور ان کے چالیس صالح نوجوان۔6

189

مرزا صاحب کا آخری فیصلہ

194

مرزا قادیانی کی ولادت اوروفات

196

اخبار صدق اورپیغام صلح

199

پیش گوئیوں کو اصول

201

قادیانی علماء سے ایک اہم سوال

203

مسئلہ قیامت اوربہائیت

204

ایران کی مصیبت پر قادیان میں گھی کے چراغ

211

باپ بیٹے کو گول مول الہام

216

پولیس نے خلیفہ قادیان کی توہین کیوں کی؟

219

قادیانی دعاؤں کی حقیقت

222

دواحراریوں کے اختلاف پر الفضل کی شماتت

225

کلام الملوک ملوک الکلام

228

قادیانی تفسیر کبور اور اس کا جواب الجواب

230

جنگ یورپ اورقادیانی ملہم

239

مسیح ابن مریم کب آئیں گے

241

نکاح آسمانی اور امیر پیغامی

243

مرزا قادیانی کی نبوت اور وراثت

245

قادیانی مسیح کی یادگار ہونی چاہیے

248

پوتے کی وراثت میں مرزائی غلطی

250

جلسہ جمعیت تبلیغ لائل پور میں مرزائیوں سے گفتگو

252

بطش قدیر گویاغضب قدیر ہے

256

شیعوں کا علی رضی اللہ عنہ اور قادیان کانبی

261

ثنائی دعوی کا ثبوت اورمرزائی دعوی کا مطالبہ

263

مرزا صاحب کی یادگار

266

عمر مرزا

268

بلی اورچوہا

273

محمد علی لاہوری اور محمود قادیانی کا مباحثہ

278

دنیا میں جنگ پرماتم،قادیان میں خوشی کے نقارے

280

مسیح اورقرآن

281

ہندوستان کے جوریفارمر

286

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73459
  • اس ہفتے کے قارئین 291843
  • اس ماہ کے قارئین 291843
  • کل قارئین111899171
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست