#5616

مصنف : اللہ وسایا

مشاہدات : 4044

قادیانیت کے خلاف قلمی جہاد کی سرگزشت

  • صفحات: 452
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11300 (PKR)
(اتوار 04 نومبر 2018ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  نبوت کسبی نہیں وہبی ہے  یعنی اللہ تعالیٰ نے  جس کو چاہا نبوت ورسالت سے  نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں  بن سکتا ۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، خطاب وسیاست میں  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔  سب سے پہلے قادیانیوں سے  فیصلہ کن قانونی معرکہ آرائی بہاولپور   کی سر زمیں میں ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ جج بہاولپور نے مقدمہ تنسیخ نکاح  میں مسماۃ عائشہ بی بی کانکاح عبد الرزاق قادیانی  سے فسخ کردیاکہ ایک مسلمان عورت مرتد کے نکاح میں نہیں رہ سکتی  1926ء سے  1935 تک  یہ مقدمہ زیر سماعت رہا  جید  اکابر علمائے  کرام   نے عدالت   کے  سامنے  قادیانیوں کے خلاف  دلائل کے انبار لگا دیے  کہ ان  دلائل کی روشنی میں  پہلی  بار عدالت کے ذریعے  قادیانیوں کو غیر مسلم  قرار دیا گیا  ۔   پھر  اس کے بعد بھی  قادیانیوں کے خلاف یہ محاذ جاری رہا     بالآخر تحریک ختم نبوت کی کوششوں سے 1974ء  کو  قومی اسمبلی ، پاکستان نے  ایک تاریخی بحث اور ملزموں کو مکمل صفائی کا موقع فراہم کرنے اور ان کے دلائل کما حقہ سننے کےبعد یہ فیصلہ صادر کیا کہ اب سے قادیانی  آئین او رملکی قانون کی رو سے بھی غیر مسلم  ہیں ۔مرزا قاديانی  کے  دعوۂ نبوت  سے لے کر  اب تک اس کے رد ّ میں چھوٹی بڑی بے شمار کتب شائع ہوچکی ہیں  جن کا ریکارڈ پاک وہند کی سیکڑوں لائبریریوں میں موجود ہے ۔ بعض  اہل علم نے  رد قادیانیت کے رد میں لکھی جانے والی کتب کا تعارف یکجا بھی کیا ہے ۔سب سے پہلے  مولانا سید  محمد علی مونگیری نے ’’ حظاظت ایمان کی کتابیں‘‘ نامی کتاب میں 80 کتابوں کا تعارف پیش کیا بعد میں  مولانا اشرف علی تھانوی نے اپنی تصنیف ’’ قائد قادیان‘‘ کی آخری  فصل میں 112 کتب  رد قادیانیت کی فہرست شائع کی۔مولانا اللہ وسایا صاحب کی زیر نظر کتاب ’’ قادیانیت  کے خلاف  قلمی جہاد کی سرگزشت ‘‘بھی اسی سلسلے کی  تیسری کاوش ہے ۔ مولانااللہ وسایا  صاحب نے  بڑی محنت  سے  تقریباً 28  سال قبل  1990ء میں اس کتاب کو مرتب  کر کے شائع کیا ۔موصوف نے اس کتاب کو دس ابواب میں تقسیم کیا ہے۔اور ان ابواب میں رد قادیانیت کے متعلق   ایک ہزار(1000) کتابوں کاتعارف جمع کیا ہے تعارف میں سب سے پہلے کتاب کانام ، مصنف کا نام تعداد صفحات، سن اشاعت اور کس زبان میں لکھی گئی  کو  پیش کرنے کے  بعد   کتاب کا مختصر  تعارف   سپرد قلم کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ختم نبوت

57

حیات عیسیٰ﷤

85

کذب قادیانی

109

مرزائیت کےخلاف فتوی جات

281

مرزائیوں کےخلاف مناظرہ ومباہلہ

299

مرزائیوں کاقانونی احتساب

333

مرزائیت اپنےکریکڑوکردار کےآئینہ میں

395

متفرقات

407

مصنفین اوران کی تصنیفات

411

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62615
  • اس ہفتے کے قارئین 359593
  • اس ماہ کے قارئین 1413093
  • کل قارئین110734531
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست